انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ایک اور ناپاک جسارت

hakimkhalid

محفلین
انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ایک اور ناپاک جسارت ، امریکی شراب خانے کا ڈیزائین خانہ کعبہ کی طرز پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

[align=justify:3873805d3e]آج صبح ہی یہ اندوہناک خبر پڑھنے کو ملی کہ امریکی شہر نیویارک کے مین ہٹن علاقے میں ایک شراب خانے کی عمارت کا ڈیزائین خانہ کعبہ کی طرز پر رکھنے کی ناپاک جسارت کی گئی ہے جبکہ اس عمارت کا نام ‘’ایپل مکہ'’ رکھا گیا ہے۔جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ امریکہ اور مغرب میں اسلام کے خلاف جو پراپیگنڈہ جاری ہے اس کے نتیجے میں آئے دن انفرادی اور اجتماعی سطح پر ایسے قبیح فعل سرانجام دئیے جا رہے ہیں کہ جن سے امریکہ اور یورپ کا خبث باطن ظاہر ہوتا ہے۔ اس سے قبل ڈنمارک کے اخبار کی طرف سے پیغمبر اسلام کے کارٹون بنائے گئے ،گوانتا ناموبے میں قرآن پاک کی کی گئی اور آئے روز لاتعداد ایسے واقعات کا ظہور ہوتا ہے کہ جس میں اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ایک طرف امریکہ اور یورپ مسلمانوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ گردانتے ہیں۔جبکہ خود ان کی حرکات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا واحد ایجنڈا ‘’اسلام دشمنی'’ ہے۔برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کی طرف سے حجاب کے خلاف چلائی جانے والی مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ امریکہ و یورپ کو یاد رکھنا چاہئیے کہ ان کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے استہزاء کی یہ ساری سرگرمیاں الٹا ان کے گلے پررہی ہیں اور انسانی حقوق و رواداری کا نقاب ان کے چہرے سے سرکتا جا رہا ہے۔اس تمام صورتحال سے نہ صرف تہذیبی تصادم کی جنگ قریب آتی جا رہی ہے۔بلکہ امن عالم مزید خطرات سے دوچار ہو رہا ہے۔اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ ممالک اسلام کے خلاف گھناؤنی مہم بند کردیں اور اقوام عالم کے مابین پائیدار امن و سلامتی کے قیام کےلیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔[/align:3873805d3e]
(ماخذ:روزنامہ اوصاف لاہور)
 

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، میں نے جو خبر پڑھی تھی اس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ اس عمارت میں ایپل کمپیوٹر کا سٹور بنے گا۔۔ آپ برائے مہربانی ذرا س بارے میں کچھ تحقیق کرکے ہمیں مزید معلومات فراہم کریں۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل بھائی!

لاہور سے شائع ہونے والے بیشتر اخبارات( خصوصاً روزنامہ اوصاف جو جرمنی سے بھی شائع ہوتا ہے) میں اداریے اور شذرات کے ذریعے جو معلومات مہیا ہوئیں اس کے مطابق تو یہ شراب خانہ ہی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہممم۔۔۔کیا کہہ سکتے ہیں۔ ہمارے لیے تو آپ دونوں بھائی ہی مستند ہیں۔ اب کچھ لنکس ملیں تو بات بنے
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کل ایک صاحب نے کچھ لنک بھیجے تھے لیکن اس کی صداقت کے بارے میں میں بھی کچھ نہیں جانتا:

[align=left:dffd0bad4d][eng:dffd0bad4d]
And Now, the Apple Jihad
http://www.timesofpakistan.com/Article/And-Now--the-Apple-Jihad/1832

Apple's 'Mecca Project' provokes Muslim reaction
http://www.timesofpakistan.com/Article/Apple-s--Mecca-Project--provokes-Muslim-reaction/1830

Apple Mecca: Jihadis call new Manhattan store an insult to Islam
http://www.timesofpakistan.com/Arti...l-new-Manhattan-store-an-insult-to-Islam/1831
[/eng:dffd0bad4d][/align:dffd0bad4d]
 

hakimkhalid

محفلین
اگر کوئی صاحب متعلقہ مقام یا اس کے قریب ترین رہتے ہوں اور اصل صورتحال بتا سکیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ حکیم بھائی، اور شکریہ نبیل بھائی

باقی نبیل بھائی والے پہلے لنک سے بھی حکیم بھائی والی بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ دیکھیں اگر جنگ یا کوئی بڑا اخبار اس کی تصدیق یا تردید کرے تو

باقی نبیل بھائی والے پہلے لنک کے آخر پر لکھا ہے کہ

[align=left:9de26e76fd][Disclaimer:
All Article & News are provided by 3rd parties. Timesofpakistan.com take no responsibility for the content on any website which we link to. If there is a Article or News on this site that has copyright then the owner of the copyright can email and Timesofpakistan.com will remove the Article or News from this site.
[/align:9de26e76fd]
 

hakimkhalid

محفلین
بالکل قیصرانی بھائی!

The fact that the building resembles the Ka’ba, is called “Apple Mecca,” is intended to be open 24 hours a day like the Ka’ba, and moreover, contains bars selling alcoholic beverages, constitutes a blatant insult to Islam. The message urges Muslims to spread this alert, in hope that “Muslims will be able to stop the project.”
مندرجہ بالا سے تو شراب خانے کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔اورباقی بات رہی Disclaimer کی تو وہ تو اس سائٹ کی ہر خبر کے بعد نظر آ رہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا۔ لیکن ایک بات کی درستگی چاہوں‌گا۔ اس عمارت کا بار کا ہونا الگ بات ہے، عمارت کے اندر بار ہونا الگ بات۔ یعنی دونوں‌ بظاہر ایک جیسی چیزیں ہیں، لیکن بہت فرق پڑ جاتا ہے بات میں
 

زیک

مسافر
[align=left:c14442390f][eng:c14442390f]It's an Apple store. Since when is Apple in the alcohol business? It is a ******* computer store. Can't you guys do something constructive, like work or study or even play, so there is less free time for you to think up crazy conspiracy theories. Get a life![/eng:c14442390f][/align:c14442390f]
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس پوسٹ‌ پر کیا گیا تبصرہ بھی پڑھنے کے قابل ہے جس میں ایپل کمپیوٹرز کو یہودیوں کا آلہ کار ثابت کیا گیا ہے۔ یہ اس طرح ہے کہ ایپل کے آئی پوڈ میں آئی دراصل اسرائیل کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ یہاں مجھے اس موضوع کے سپیشلسٹ یاد آ رہے ہیں۔ انہوں نے کافی دنوں سے پوسٹ نہیں کی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک کافی مزے کا تبصرہ پڑھنے کو ملا ہے کہ یہ سب مائیکروسوفٹ کی ایپل کے خلاف سازش لگتی ہے۔
 
Top