اندرون اٹلانٹا

صابرہ امین

لائبریرین
یہ میورل سے زیادہ تو گرافٹی لگ رہی ہے جو مغرب کے اکثر بڑے شہروں کا مسئلہ ہے ۔ میں جب شکاگو اور ایمسٹرڈیم میں رہتا تھا تو کبھی کبھار خاص طور پر گرافٹی دیکھنے اور انہیں اسٹڈی کرنے نکلاکرتا تھا تاکہ اپنی تجریدی خطاطی کے لیے کچھ آئیڈیے لے سکوں۔
میں بھی یہاں وہاں میورلز اور گریفیٹی دیکھ کر آئیڈیاز لینے کی کوشش کرتی رہتی ہوں۔ یہ اور بات ہے کہ عرصہ ہوا قلم سے لکھنے کا موقع نہیں ملتا مگر پھر بھی رک کر دیکھتی ضرور ہوں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
خوبصورت ، مسکووی بطخ ہے شاید ۔
پالتو بھی رکھی جاتی ہے ۔ ترکی مرغ کی طرح مرجھایا سا واٹل ہوتا ہے ۔
یہ عجب بات ہے کہ عربی میں ترکی مرغ کو دیک الرومی کہتے ہیں ۔یعنی رومی مرغا ۔
شاید اس لیے کہ ترکی کبھی رومی سلطنت کا حصہ تھا۔جیسے بنگلہ دیش پاکستان کا۔
 
Top