انوکھے تخلص

اس لنک پرجا کر ایک دو ابتدائی چیزیں پڑھی ہیں۔ یہ بلاگ تو انتہائی فحش اور غلیظ مواد پرمشتمل ہے۔
منتظمین سے گذارش ہے کہ اس ربط کو انیس الرحمن کی پوسٹ میں سے حذف کیا جائے۔
شمشاد
میں نے واقعی زیادہ کچھ نہیں پڑھا تھا۔ یہ تو واقعی جہالت کا بلاگ ہے۔
آپ کا شکریہ۔۔
 
کچھ تخلص تو سب سے انوکھے معلوم ہوتے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ایک شاعر احمق پھپھوندوی کا نام پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ :ROFLMAO: پہلے تو مجھے مذاق لگا، لیکن بعد پتا چلا کہ احمق پھپھوندوی ایک مزاحیہ شاعر گزرے ہیں۔

ایسا تخلص رکھنے کی کیا وجہ تھی ، کیا احمق صاحب نے کبھی اس بارے میں کچھ بتایا؟
 
یاز

محفلین
ہمارے ایک دوست تھے۔باقاعدہ شاعر تو نہیں کہلاتے تھے، لیکن تھوڑا بہت لکھنے کے لئے "لہولہان" تخلص فرماتے تھے۔
 
عبیر خان

محفلین
شعرو سخن کی دنیا میں جہاں شاعر خواتین و حضرات کی تخلیقات انہیں ممتاز مقام عطا کرتی ہیں، وہاں ان کے تخلص بھی انہیں انفرادیت بخشتے ہیں۔ اور کچھ تخلص تو سب سے انوکھے معلوم ہوتے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ایک شاعر احمق پھپھوندوی کا نام پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ :ROFLMAO: پہلے تو مجھے مذاق لگا، لیکن بعد پتا چلا کہ احمق پھپھوندوی ایک مزاحیہ شاعر گزرے ہیں۔ o_O آپ کو بھی کسی ایسے تخلص کے بارے میں علم ہو تو اس کے بارے میں یہاں ضرور بتائیں۔
ہاہاہا بہت ہی عجیب نام ہے۔ احمق پھپھوندوی۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
یہ شاعر بھی انوکھے تخلص رکھتے ہیں :)
چونچال سیالکوٹی..
اودھ کے نواب مرزا محمد تقی، ہوس تخلص فرماتے تھے..
پاپولر میرٹھی..
پاگل عادل آبادی..
:)
کچھ شعرا کے نام میری نظر سے گزرے ہیں..سلام مچھلی شہری، عبرت مچھلی شہری، ہادی مچھلی شہری، شہیر مچھلی شہری..یہ سب تخلص تو مچھلی شہری نہیں کرتے لیکن مجھے مچھلی شہری کی سمجھ نہیں آئی اگر احباب میں سے کوئی سمجھا سکے تو.. کیا یہ کسی علاقے کا نام ہے جن سے ان تمام شعرا کو نسبت ہے؟
فرخ منظور محمد وارث
 
فرخ منظور

مچھلی شہر، دراصل بھارت کا ایک شہر ہے جو اتر پردیش میں واقع ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
کیا کسی کا تخلص "باقر خانی" ، "حنیف پکوڑا" ، "جمال گھوٹا" ، "ٹیڑھی کھیر" ، "گنجا ڈڈّو" یا ایسا کچھ رکھا ہے؟
فی زمانہ تو کچھ اس طرح کے تخلص رکھنے کا رواج عام ہو چلا ہے۔ مثال کے طور پر 'سم موبائلوی'، 'آئی فون اینڈروائڈوی' 'واٹس اپ سکائپوی' وغیرہ وغیرہ!

نوٹ: اس مراسلے کو سنجیدگی سے نہ لیا جاوے!
 
شعرو سخن کی دنیا میں جہاں شاعر خواتین و حضرات کی تخلیقات انہیں ممتاز مقام عطا کرتی ہیں، وہاں ان کے تخلص بھی انہیں انفرادیت بخشتے ہیں۔ اور کچھ تخلص تو سب سے انوکھے معلوم ہوتے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ایک شاعر احمق پھپھوندوی کا نام پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ :ROFLMAO: پہلے تو مجھے مذاق لگا، لیکن بعد پتا چلا کہ احمق پھپھوندوی ایک مزاحیہ شاعر گزرے ہیں۔ o_O آپ کو بھی کسی ایسے تخلص کے بارے میں علم ہو تو اس کے بارے میں یہاں ضرور بتائیں۔
مجھے بھی یہ تخلص دیکھ کر حیرت ہوئی اور اس سے متعلق کچھ تحریر کرنا چاہتا تھا لیکن معلوم ہوا کہ آپ نے یہ تھریڈ پہلے ہی شروع کر لیا ہے
 
ہندوستان کے ایک شاعر تھے جو 'چرکیں' (چ کے نیچے زیر)تخلص کرتے تھے۔ 'دیوان چرکین' کے نام سےان کا باقاعدہ ایک دیوان چھپا تھا۔ میں نے اپنے ایک دوست کے والد مرحوم کی لائبریری میں دیکھا تھا۔ اس میں زیادہ تر اشعار کھانے پینے اورنظام انہضام کی فکاہیہ تفصیلات، بیت الخلاء، پاخانے، اور اسی طرح کی گندی مندی اشیاء پر مرکوز ہوتےتھے لیکن زبان و بیان اور تمام شعری تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ اشعاراگرچہ تہذیب کے دائرے میں ہی ہوتے تھے۔ تاہم باذوق اور نفیس طبع قارئین کےمزاج پر گراں گزرتے تھے۔ اس بات کے حق میں یا خلاف کچھ کہا نہیں جا سکتا، سوائے اس کے کہ شاعر کا ذہن جس طرف چل نکلے۔ کئی دوسرے شعراء بھی ایسےہیں جو ایک ہی موضوع کو چن لیتے ہیں اور پھروہی ان کی شناخت قرار پاتا ہے ( اس بارے میں کوئی مثال اس وقت یاد نہیں آرہی)۔
'چرکیں' کا فقط ایک شعر مجھے یاد رہ گیا ہے جس سے ان کے طرز کلام کا اندازہ ہو سکتا ہے:
بیت الخلاء میں آج ترنم کا زور ہے
شاید کوئی حسین ہے پیچش میں مبتلا
:p
گزشتہ سال جی سی یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں دیوانِ چرکیں کے حوالے سے بات ہوئی تو یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایسے شعرا پر تحقیق کی جائے جن کا شعبہ ان کے دیوان کا موضوع بنا یا ان کے اشعار کی فکری جہت۔ معلوم نہیں یہ تحقیق کی گئی کہ نہیں لیکن خیال بہت کمال کا تھا۔ چرکیں کے حوالے سے جو معلومات اس وقت ملی تھیں اس کے مطابق ان کے دیوان میں جو بول وبراز کے اشعار تھے وہ ان کے شعبے سے متعلق تھے جو غالباً صفائی سے متعلق تھا۔ ایک اور صاحب کا بھی ذکر ہوا تھا جو پیشہ ور قصا ب تھے اور ان کی شاعری گوشت کے لوازمات سے بھری ہوئی تھی اب نجانے نام کیا تھا ان کا۔
معلوم نہیں کہ یہ ت
 
ایک مشہور مزاحیہ شاعر جعفر زٹلی بھی تھے۔
زٹلی کے بارے میں پڑھا تھا لیکن "زٹلی" سمجھ نہیں آتا تھا بعد میں اردو ادب میں طنز و مزاح از ڈاکٹر اشفاق احمد ورک پڑھی تو معلوم ہوا کہ یہ "زٹل" سے زٹلی ہے جو طنزو مزاح کی ایک قسم ہے جیسے جگت پھکڑ پن وغیرہ۔
 
شکیب

محفلین
ہمارے ناگپور کے ایک شاعر گزرے ہیں،جھانپڑ ناگپوری۔ ان کا یہ شعر عرصے تک فیس بک پیج پر کور رہا۔
دکھاؤں گا میں تمہیں سولہ سو کو کر کے ہزار
تم اپنی فرم کا اب کیشیئر بناؤ مجھے
 
Top