عجیب بات ہے کہ جب میں فورم پر حاضر رہتا ہوں تو کوئی بھی لفٹ نہیں کراتا اور جب میں ایک دو ہفتے کے بعد آتا ہوں تو سینکڑوں پیغامات موجود ہوتے ہیں اور کئی اہم باتوں پر بحث ہو چکی ہوتی ہے ۔
ویسے اب پھر میں کچھ دنوں کے لیے غائب ہونے والا ہوں
کمپیوٹر پر طویل مضامین پڑھنا ہی مشکل ہے ، کجا کتابیں پڑھنا
لیکن میری رائے میں یہ کام ضرور ہونا چاہیے ، چاہے لوگ پرنٹ کر کے پڑھیں ۔ چاہے صرف حوالے تلاش کرنے کے لیے ۔
لیکن ہمارے نزدیک اس وقت ایک اہم مسئلہ کونٹینٹ مینیجمنت سسٹم کا ہے ۔ اگرچہ میمبو کافی اچھا ہے مگر میں اس سے مطمئن نہیں ہوں ۔ یہ پروفیشنل معیار فراہم نہیں کرتا ۔ جیسا کہ ایمازون ، بی بی سی ، رائٹرز اور دیگر کئی ویب سائٹیں ہیں ، میں آجکل اسی بارے میں سوچ رہا ہوں ۔