انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
نبیل بھائی جی اگر اس کا پتا ہوتا تو اور کا چاہیے تھا ادھر تو صرف جذبہ ہے بس۔ اگر کسی دوست کو پتا ہو تا ضرور بتائے۔ ہاں! میں نے کتاب گھر اور اقبال سائبر لائیبریری دونوں سے ای میل کے ذریعے رابطہ کر لیا ہے مگر ابھی جواب موصول نہیں ہوا۔
 

اجنبی

محفلین
عجیب بات ہے کہ جب میں فورم پر حاضر رہتا ہوں تو کوئی بھی لفٹ نہیں کراتا اور جب میں ایک دو ہفتے کے بعد آتا ہوں تو سینکڑوں پیغامات موجود ہوتے ہیں اور کئی اہم باتوں پر بحث ہو چکی ہوتی ہے ۔ :roll: ویسے اب پھر میں کچھ دنوں کے لیے غائب ہونے والا ہوں :wink: :wink:

کمپیوٹر پر طویل مضامین پڑھنا ہی مشکل ہے ، کجا کتابیں پڑھنا :?:
لیکن میری رائے میں یہ کام ضرور ہونا چاہیے ، چاہے لوگ پرنٹ کر کے پڑھیں ۔ چاہے صرف حوالے تلاش کرنے کے لیے ۔

لیکن ہمارے نزدیک اس وقت ایک اہم مسئلہ کونٹینٹ مینیجمنت سسٹم کا ہے ۔ اگرچہ میمبو کافی اچھا ہے مگر میں اس سے مطمئن نہیں ہوں ۔ یہ پروفیشنل معیار فراہم نہیں کرتا ۔ جیسا کہ ایمازون ، بی بی سی ، رائٹرز اور دیگر کئی ویب سائٹیں ہیں ، میں آجکل اسی بارے میں سوچ رہا ہوں ۔
 

دوست

محفلین
تو آپ اس کی ترتیب شرتیب لگانے کے بارے میں کوئی اچھا سا سافٹ وئیر سوچ رہے ہیں (مجھے تو یہی سمجھ آئی ہے)۔ سوچیے ضرور کیونکہ یہ سب اپنے بس کی تو بات نہیں ۔
 

دوست

محفلین
تو آپ اس کی ترتیب شرتیب لگانے کے بارے میں کوئی اچھا سا سافٹ وئیر سوچ رہے ہیں (مجھے تو یہی سمجھ آئی ہے)۔ سوچیے ضرور کیونکہ یہ سب اپنے بس کی تو بات نہیں ۔
 

اجنبی

محفلین
شاکر صاحب آپ نے درست فرمایا کہ ہم اس کی ترتیب شرتیب کے بارے میں ہی سوچ رہے ہیں مگر آپ دباؤ تو نہ ڈالیں :cry: ایک ہی بات کو دو بار فرما دیا ہے آپ نے :roll:
 
قدیر احمد نے کہا:
عجیب بات ہے کہ جب میں فورم پر حاضر رہتا ہوں تو کوئی بھی لفٹ نہیں کراتا اور جب میں ایک دو ہفتے کے بعد آتا ہوں تو سینکڑوں پیغامات موجود ہوتے ہیں اور کئی اہم باتوں پر بحث ہو چکی ہوتی ہے ۔ :roll: ویسے اب پھر میں کچھ دنوں کے لیے غائب ہونے والا ہوں :wink: :wink:

اچھا آپ بھاگو اور ہم شروع کريں لمبي لمبي بحثيں، اصل ميں موت اور ممبر کے آن لائين ہونے کا کوئي وقت مقرر نہيں اور اگر آن لائين ہو بھي جائے تو پوسٹ کرے يا نہ کے اسکي مرضي ، اب کوئي آپ کا انتظار تو نہيں کرسکتا کہ جناب ايڈ من صاحب تشريف لائيں تو کچھ لکھا جائے۔
 

راز

محفلین
السلام علیکم ۔ بہت اچھی گفتگو ہو رہی ہے۔ماشا اللہ آپ حضرات کا

جذبہ بہت ہی قابل قدر ہے۔ میرا اپنا خیال یہ ہے کہ
١) ایسی لا ئبریری ہونی چاہئے
٢) اب رہا مسلہ کہ جن کتابوں کے حقوق محفوظ ہیں اُن کو کس طرح آن لائن لایا جائے ۔کیونکہ حق اشاعت ادا کرنے کے بعد کتاب کو مفت پیش کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔ اس سلسلے میں میرے ذہن میں یہ آ رہا ہے کہ ۔لائبریری مکمل ہونے پر اسے عام ممبرز کی بجائے صرف اُن ممبران کے لئے مخصوص کر دیا جائے جو اس لائبریری کے خا ص ممبر ہوں، اس کے لئے ( یعنی خاص ممبر شپ ) مناسب سی ممبر شپ فیس رکھ دی جائے۔۔ اتنی کہ جو عام آدمی پر گران نہ گزرے۔
یہ تو تھی آپ حضرات کی گفتگو کے حوالے سے میری رائے۔
اب ایک مسلہ جس سےمیں دو چار ہوں آپ کے مسئلےسے ذرا مختلف بھی ہے اور ملتا جلتا بھی۔ وہ یہ کہ
ہم اپنی سائیٹ پر ۔١) قرآن کریم کے دنیا کی ہر زبان میں کئے گئے تراجم اور تفاسیر ۔
٢) صحاح ستہ یعنی احادیث کی مستند کتب ۔جس جس زبان میں بھی میسر ہو بمع تفسیر و ترجمہ ۔
٣) اور قرآن کریم اور احادیث سے متعلقہ علمی اور تحقیقی مواد جس جس زبان میں بھی مہیا ہو سکے ۔۔ایک ہی جگہ نیٹ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ظاہر ہے یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے۔
اس سلسلے میں اگر آپ حضرات ہماری کچھ رہنمائی کر سکیں تو بے حد ممنون ہون گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ ۔۔۔۔
پابند ِنیاز
راز
 

الف عین

لائبریرین
جہاں تک ادبی کتابوں کا سوال ہے، میرا مشورہ ہے کہ جو ادیب اور شعرا اس چوپال میں شامل ہیں، وہ اپنی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کتابیں اپ لوڈ کریں، سلسلہ میں نے اور مبین نے شروع کر ہی رکھا ہے۔ فورم کی پوسٹس کو بعد میں ایک لائبریری کی چینل بننے کے بعد منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سرور راز صاحب بھی یقیناً اس میں دل چسپی لیں گے۔
قرآن کریم اور حدیث پر تو کام ہو ہی رہا ہے، خود اس فورم کے کچھ لوگ کر رہے ہیں۔ ۔پھر بھی مزید کی گنجائش ہے۔
 

دوست

محفلین
آداب
لائبریری بنانے کا آسان سا طریقہ یہ ہے کہ ہر ممبر کو انفرادی طور پر ایک کتاب کا کام سونپ دیا جائے کہ بھئی یہ کتاب لکھو اور ایک مخصوص عرصے میں مکمل چاہیے۔ ایک ماہ دو ماہ جتنا عرصہ درکار ہو دے دیا جائے۔ مگر یہ سب کو پتا ہو کہ فلاں کے ذمہ یہ کام ہے۔ عرصہ اتنا لمبا اس لیے بتایا ہے کہ مجھے معلوم ہے اردو لکھنا سوکھا کام نہں دوسرے ہر کوئی روز ایک گھنٹہ بمشکل نکال سکتا ہے اپنی مصروفیات سے کبھی یہ بھی نہیں۔
اور اب بجائے انتظار کے اگر پلاننگ کر کے کام شروع کر دیا جائے تو بہتر رہے گا۔ تجاویز بے شمار ہیں دینے والے بھی بے شمار۔ کام ہونا چاہیے ایسی چیز جو نظر آئے۔کوئی بڑا اب اسکی صدارت سنبھالے اور اس کے بعد ان تمام اراکین کو مدعو کیا جائے جو اردو کتابیں لکھنے کی خواہش رکھتے ہیں پھر انھیں کام سونپا جائے۔
چلیں شروع میں کتابیں مخصوص نہ کی جائیں جو جس کو دستیاب ہو لکھنا شروع کر دے اسلامی، شاعری،اردو کلاسکیل جوبھی ہو۔
(اور چیتا بھائی اصل میں کچھ مسئلہ ہو رہا ہے میرے ساتھ جب بھی پیغام ارسال کرنے لگوں تو پاس ورڈ اور اسم رکن طلب کر لیا جاتا ہے نتیجتاً دوبارہ لاگ ان ہونا پڑتا ہے اسی بھول چوک میں دو بار پیسٹ ہو گیا پیغام اگر کوئی ایڈمن اکو پڑہے تو مہربانی اس مسئلے کی طرف بھی توجہ دے یہ پیغام بھی میں دوبارہ لاگ ان ہو کر لکھ رہا ہوں )
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ بھی کوئی بچے تو معلوم نہیں ہوتے، خاصی بڑوں والی باتیں کرتے ہیں۔ اس محفل میں تو بات کرنے والا پھنستا ہے۔ آج سے ہم آپ کو اس کام کا انچارج بناتے ہیں۔ آپ فوری طور پر اس سلسلے میں ایک مفصل پوسٹ لکھیں۔ میں اسے اردو بلاگنگ پر بھی پوسٹ کر دوں گا اور اپنی سی بھی اس میں شامل کر دوں گا۔ جہاں تک کام سونپنے کا تعلق ہے تو وہ بھی ٹھیک ہے لیکن میرے خیال میں لوگوں کو موقعہ فراہم کرنا چاہیے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی پسند کی کتاب کا انتخاب کر لیں۔ یہ میرے خیال میں بہتر ہوگا کیونکہ اپنی پسندیدہ کتاب کو لوگ زیادہ رغبت سے ٹائپ کریں گے۔ میں تو مشتاق احمد یوسفی کی کتاب آب گم ٹائپ کرنا چاہوں گا۔ اگر یہ کام پہلے ہی کوئی صاحب کر چکے ہیں یا شروع کر چکے ہیں تو بتائیں، میں کسی اور کتاب پر کام شروع کر دوں گا۔
 

دوست

محفلین
یہ بھی ٹھیک ہے۔ یعنی نکی جئی جان اور سو سیاپے ۔ چلیں یہ بھی ہو جائے گا۔ ہم اسی پہ خوش ہیں کہ آپ نے ہمیں انچارج بنا دیا حیرت کی بات ہے ابھی ممبر تھا اور اب انچارج بیٹھا تو وہیں ہو اسی کرسی پر چلیں جو بھی ہے تو کام کی بات ۔
جو دوست اس پیغام کو پڑہے اگر کتاب لکھنے یعنی ٹائپ کرنے میں دلچسی رکھتا ہو تو مابدولت سے رابطہ کرے۔ کیسے کرے اسی پیغام کا جواب دے دے اسی فورم پر ۔ میں سب کے نام اکٹھے کر لوں تاکہ بعد میں سند رہے کہ فلاں صاحب نے کام کی ذمہ داری لی تھی۔ اگر کتاب کا نام بھی بتا دیں تو مہربانی ہو گی تاکہ دو دوست اکٹھے ایک کتاب پر ہی کام نہ شروع کر دیں۔ ویسے میں اپنا نام پہلے پیش کرنا چاہوں گا میں نے
مولانا عبدالحلیم شرر کی “فردوسِ بریں “ ان دنوں لکھنا شروع کر رکھی ہے۔
 

دوست

محفلین
اب ہم کیا کہیں اس بارے

دیکھیں جی کل ہم نے پیغام بھیجا اور ابھی تک کسی دوست نے حوصلہ افزائی تک نہیں کی۔ یہ اتنا نظر انداز کیے جانے والا موضوع نہیں۔ بہر حال خود ہی اپنے پیغام کا جواب لکھ رہا ہوں۔
کوئی نہ بھی ہوا تو میں اکیلا کام کروں گا مگر میرے خیال میں اردو فورم کے اراکین میں جذبہ اتنا کم بھی نہیں۔ بہرحال افسوس ہوا کہ کسی دوست نے بھی جواب نہیں دیا جب کام کی باری آئی۔
:pagaldil:
 

اجنبی

محفلین
میں کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ کوئی ایسا سافٹ ویر ہو جو کہ bitmap graphics کو vector graphics یا text میں تبدیل کر دے ۔ نبیل آپ نے آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن کا ذکر کیا ہے ، کہیں اس سے یہی تو مراد نہیں ہے؟ اگر یہی بات ہے اور اس پر واقعی کام ہو رہا ہے تو یہ ایک انقلابی قدم ہوگا ۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ "پھٹے چک " جائیں گے ۔ اور ایسا سافٹ ویر کمپیوٹر کی دنیا میں "انت تھرتھلی" مچا دے گا ۔

دوست: میرا خیال ہے کہ وکی پر ایک صفحہ بنا دیں جس میں لکھا ہو کہ کون سا بندہ کونسی کتاب لکھ رہا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ حوصلہ نہ ہاریں، ابھی تو ایک ہی دن ہوا ہے آپ کے پیغام کو پوسٹ ہوئے۔ آہستہ آہستہ انشاءاللہ لوگ ساتھ شامل ہوتے جائیں گے۔ ہم اس کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم کا بندوبست بھی کریں گے۔ میں اس بات پر غور کر رہا ہوں کہ اس کے لیے مناسب سوفٹویر ماڈیول کونسا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پراجیکٹ پر ایک الگ فورم جلد سیٹ اپ کردی جائے گی۔
 

سیفی

محفلین
قدیر بھیا !!

اردو آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن کا کوئی سافٹوئیر ابھی میری نظر سے تو نہیں گزرا اور گوگل بھی کچھ خاموش ہے۔ تاہم بٹ میپس کو ویکٹر گرافکس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے میں نے کورل ٹریس سافٹ وئیر استعمال کیا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ فائل کا سائز اتنا بڑا ہوتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ۔۔ اور ساتھ ہی نوڈز اتنی بن جاتی ہیں کہ ۔۔۔توبہ ہی بھلی۔۔۔میں تو 2.8 GHZ اور 1GB RAM پر بھی اکتا جاتا ہوں۔۔۔۔

آپ ہمت کر کے دیکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔ :music:
 

دوست

محفلین
آداب !عرض یہ ہے کہ کل جوابات کی جگہ خالی دیکھ کر بندے کو تاؤ آگیا تھا جس کو جاؤ نہیں کہا اور اس کے بعد ایک عدد پیغام اپنے ہی پیغام کے جواب میں لکھ مارا۔
قدیر بھائی وکی پر بنائیں یا کسی بھی جگہ پر بنا دیں جس پر جو بندہ کہہ دے کہ کتاب لکھ رہا ہوں بھاگ نہ سکےباقی ان کو میں “ساہ“ نہیں لینے دوں گا یاد دہانیاں کروا کر ۔ اور یہ اردو آپٹیکل کریکٹر کہیں پی ڈی ایف طرح کی چیز تو نہیں( ایک تو اناڑی ہونا بھی بڑی اوکھی بات ہے خصوصاً اس جگہ جہاں آپ خود کو خواہ مخواہ بڑا محسوس کرتے ہوں لیکن پتا ککھ کا نا ہو)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے جو دوست گرافکس پروگرامز کے ذریعے تصویری اردو کو یونیکوڈ ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ان کا ارادہ اگرچہ نیک ہے لیکن معاملہ اتنا آسان نہیں ہے۔ اردو عبارت کا بصری ادراک (optical character recognition) میری دانست میں کمپیوٹنگ کی مشکل ترین پرابلمز میں سے ہوگی۔ اس کا تعلق امیج پراسیسنگ اور پیٹرن ریکگنیشن سے ہے اور میں امید ہی کر سکوں گا کہ کوئی صاحب اس پر کچھ کام کر رہے ہوں۔ فی الحال تو ہمیں ہمت دکھانا پڑے گی اور ٹائپنگ پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔

دوسری بات مجھے جو عرض کرنا تھی وہ یہ کہ ضروری نہیں کہ ایک صاحب ایک ہی کتاب پر کام کریں۔ کچھ لوگ مل کر بھی ایک ہی کتاب کے مختلف ابواب پر کام شروع کردیں تو اس سے بھی کام کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔ جس کتاب کی ٹائپنگ پر کام ہو رہا ہو اس کے مکمل ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو ابواب یا حصے مکمل ہوتے جائیں انہیں اس فورم پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یوں باقی لوگ اسے پڑھ سکتے ہیں اور یہ کام جاری رکھنے کے لیے پذیرائی بھی حاصل ہوگی۔ میں اس فورم کے ممبر خواتین و حضرات سے درخواست کروں گا کہ وہ یہاں شاعری اور ادبی تحریریں پوسٹ کرنے والے اہل قلم حضرات کی مناسب پذیرائی کیا کریں۔ اس سے یہ مطلب ہے کہ صرف پڑھنے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ اپنے تبصرے سے بھی نوازیں۔ ہم اسی طرح مانے ہوئے ادیب اور شاعر حضرات کو اس محفل میں بار بار آنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

آپ جس کتاب یا مجموعہ شاعری کو برقیاتی صورت میں محفوظ کرنا چاہتے ہوں ایک مرتبہ اس سے متعلق انٹرنیٹ پر سرچ کر لیں شاید اس پر پہلے سے کچھ ہوا ہوا کام آپ کو مل جائے۔ باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنی تجاویز پوسٹ کریں۔
 

دوست

محفلین
احادیث کی کتابیں لکھنے پرایک دوست نے بات کی تھی۔ وہ اگر کوئی لکھنا چاہے تو بسم اللہ میرا خیال ہے اگر ان پر سرچ اپلا ئی کر دی جائے تو بہترین قسم کی آن لائن حوالہ کی کتابیں تیار ہو جائیں گی صرف لفظ لکھا اور اس سے متعلق احادیث آپکے سامنے یہی طریقہ اردو سے اردو لغت میں اختیار کیا جاسکتا ہے۔
تصویری اردو سے تحریری اردو میں تبدیل کرنے کا پروگرام کافی اوکھا کام لگا ہے کیونکہ نہ کبھی پہلے پڑہا نہ سنا اس بارے۔ بہرحال تلاش جاری رکھیں شائد مل جائے۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
آپ کی اس بیٹھک میں بغیراجازت داخل ہونے پر معذرت چاہتا ہوں۔اصل میں باتیں اتنی اہم ہے کہ رہا نہیں گیا۔سوچا اگر اجازت لینے کے چکر میں پڑا تو نبیل بھائی کہیں ڈانٹ ہی نہ دیں کہ اتنے دن غائب رہنے کے بعد فضول باتیں کرنے آ گیا۔
دوستو! قران پاک کے اردو ترجمہ پر میری طرف سے کام شروع ہے انشااللہ اگلے ماہ تک وہ میری اور آپکی سائٹ پر آن لائن ہو سکتا ہے۔احادیث کا جہاں تک تعلق ہے ،میرے پاس مسلم شریف مکمل ان پیج میں پڑی ہے اور اس کو یونی کوڈ میں ڈھالنے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہو گا۔اور مجھے امید ہے انشااللہ قران پاک کے ترجمہ کے بعد اس کو بھی مکمل کر لوں گا۔

میرا آپ سب دوستوں کو پرخلوص مشورہ ہے کہ باقائدہ لکھنے کی بجائے کمپوزنگ کرنے والوں سے (جو کتابیں ،مضامین وغیرہ) ان پیج میں لکھتے ہیں،رابطہ کیا جائے۔کیونکہ ان کے پاس ان پیج میں تمام مواد موجود ہوتا ہے۔اس سے ہم کام کی رفتار میں سو گنا زیادہ اضافہ کر سکتے ہیں۔
اب یہ کیسے ممکن ہے تو جیسے میرے محترم دوستوں کے علم میں ہے کہ ایک چھوٹا سا مگر انتہائی اہم سوفٹ وئیر ،جو کہ ان پیج کو یونی کوڈ میں ڈھال دیتا ہے ،یونی کوڈ سلوشن کے نام سے آپ سب کے پاس ہے،سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔اس میں صرف کچھ الفاظ،جیسا کہ ،آ ،ۃ ،ے کی جگہ “ی “ وغیرہ آ جاتے ہیں۔ان کو صیح کیا جاسکتا ہے۔عرابک میں درمیانی الفاظوں میں ڈبوں کی شکل آ جاتی ہے اور اگر آپ ان ڈبوں کو ختم کر دیں تو عرابک تحریر جوں کی توں آ جاتی ہے۔
اگر آپ سب دوست کہیں گے تو یونی کوڈ سلوشن پر ایک مضمون بھی لکھا جا سکتا ہے تا کہ اسے صیح استمال کرنے بارے جانا جا سکے۔

خوش رہیں
 

دوست

محفلین
آپ کی تجویز اچھی ہے۔ جہاں تک بات اردو یونیکوڈ سلوشن کی ہے تو تقریباً تمام دوست اس بارے جاتنے ہیں باقی اس میں کچھ الفاظ رہ جاتے ہیں ان کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔قرآن پاک کا ترجمہ بسم اللہ پہلے یہ کام ہی ہونا چاہیے تاکہ برکت ہو۔
اور آپ ایک عدد مضمون لکھ ہی دیں یونی کوڈ سلوشن کے استعمال پر ساتھ میں اس کی دستیابی کے ربط بھی مہیا کر دیں سر دست دو جگہ دستیاب ہے یہ۔ ایک تو چند کلو بائٹ کا ہے دوسرا قریبًا ٢ میگا بائٹ ہے(دوسرا گلوبل سائنس کے لکھاری امانت علی گوہر کا بنایا ہوا ہے) اس سلسلے میں مزید تفصیل اردو فورم پر ہی ایک اور جگہ موجود ہے۔
مسلم شریف اگر آپ مجھے بھیج سکتے ہیں تو یہ کام میں کر دیتا ہوں۔ ان پیچ سے یونی کوڈ میں ڈھالنا کوئی اتنا مسئلہ نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top