السلام علیکم !
انٹرنیٹ ہم سب استعمال کرتے ہیں اورآج کے دور میں یہ ہماری ایک ضرورت بھی ہے تو کیوں نا کچھ بات چیت اس بارے میں بھی ہو جائے آپ چاہیں تو کسی نئے سوال کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں
1)آپ انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
بذریعہ لیپ ٹاپ،موبائل،کمپیوٹر
آفس میں ڈیسک ٹاپ، گھر میں لیپ ٹاپ۔۔۔۔کبھی کبھی آئی فون
2)آپکا پسندیدہ براؤزر/آپ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں؟
انٹرنیٹ ایکسپلورر 9
3)روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کتنے گھنٹے کرتے ہیں؟
آن لائن تو تقریباّ 10 گھنٹے رہتا ہوں لیکن استعمال مجموعی طور پر تقریباّ 3 گھنٹے
4)آپ کی تین پسندیدہ سائیٹس جن کو آپ ضرور وزٹ کرتے ہیں؟
اردو محفل
اسکے علاوہ دو تین آن لائن اخبارات بھی لازم ہیں
5)انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر آپ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں
تفریح،معلومات،چیٹ،وقت گزاری وغیرہ وغیرہ
اپنی دلچسپی کی کتابیں ڈاونلوڈ کرتا رہتا ہوں، اب تک تقریباّ 120 گیگا بائٹس کی ڈاؤنلوڈ کرچکا ہوں۔۔پہلے کچھ فورمز پر بحثوں میں حصہ لیا کرتا تھا ، آجکل کافی کم ہوگیا ہے یہ مشغلہ
6)انٹرنیٹ کے حوالے سے مزید جو کچھ شیئر کرنا چاہیں
کوئی ناقابل فراموش واقعہ/کوئی بات اس حوالے سےوغیرہ وغیرہ
معلومات کا ایک بے پناہ ذخیرہ ہے جس سے آپ خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سماجی رابطوں کیلئے بھی بیحد مؤثر ذریعہ ہے۔۔۔لیکن اسکے زیادہ استعمال کےمنفی سائیڈ افیکٹس بھی ہیں ، یعنی حقیقی زندگی سے غیر حاضر رہنا، لوگوں سے حقیقی انٹرایکشن کم ہوجانا، وقت کا ضیاع، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ناقابلِ فراموش واقعات بھی ہیں، زندگی میں بہت اہمیت کی حامل ایک شخصیت کے ساتھ تقریباّ14 سال کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے ہ کافی کھل کر بات چیت کرنے کا موقع ملا، اور بہت سی ان کہی باتیں کہنے سننے کا موقع ملا۔۔۔ایک خوشگوار اور طمانیت بھرا تجربہ تھا۔
برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن میں نہیں ہے، پر نام تھا بھلا سا
ابرُو کھچے کھچے سے، آنکھیں جھکی جھکی سی
باتیں رکی رکی سی، لہجہ تھکا تھکا سا
الفاظ تھے کہ جگنو، آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جسطرح راستہ سا
خوابوں میں خواب اسکے، یادوں میں یاد اسکی
نیندوں میں گُھل گیا ہو جیسے کہ رت جگا سا
وہ ہر طرح سے لیکن اوروں سے تھا جدا سا
اگلی محبتوں نے وہ نامرادیاں دیں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا