اشتیاق علی
لائبریرین
و علیکم السلام۔
1)آپ انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
میں انٹر نیٹ کا زیادہ تر استعمال آفس میں کرتا ہوں۔ کیونکہ 11 گھنٹے ڈیوٹی کے دوران پچھتر فیصد کام انٹر نیٹ پر ہوتا ہے۔
2)آپکا پسندیدہ براؤزر/آپ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں؟
میرا پسندیدہ براؤزر اوپیرا ہے۔
3)روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کتنے گھنٹے کرتے ہیں؟
قریب قریب سات سے آٹھ گھنٹے۔
4)آپ کی تین پسندیدہ سائیٹس جن کو آپ ضرور وزٹ کرتے ہیں؟
پسندیدہ تو بہت ہیں۔اردو محفل ، القلم پسندیدہ سائٹس ہیں۔ مگر جہاں تک وزٹ کرنے کا سوال ہے تو آفس والوں کی ویب سائٹس روزانہ وزٹ کرنا پڑتی ہیں۔
5)انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر آپ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں
تفریح،معلومات،چیٹ،وقت گزاری وغیرہ وغیرہ
انٹر نیٹ کا زیادہ تر استعمال تو دفتری کام کے لیے ہی ہوتا ہے۔ مگر جب وقت ملتا ہے تو کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جیسے مجھے آج کل کورین سیکھنے کا جوش چڑھا ہوا ہے ۔ سو اس مد میں بڑا مواد اکٹھا کیا ہوا ہے نیٹ سے۔
6)انٹرنیٹ کے حوالے سے مزید جو کچھ شیئر کرنا چاہیں
انٹر نیٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور روز بروز سیکھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ اچھی چیز ہے۔