انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ؟

آپ کیا ہیں؟

  • انٹروورٹ

    Votes: 17 60.7%
  • ایکسٹروورٹ

    Votes: 3 10.7%
  • ایمبیورٹ

    Votes: 8 28.6%

  • Total voters
    28

محمداحمد

لائبریرین
محفل پر رہ کر اور محفل کی حد تک کافی زیادہ خوش آمیز ہو گیا ہوں ۔ ورنہ کافی انٹروورٹ ہوں اور بھانپ نکالنے کو بھی اپنی شان کے منافی سمجھتا ہوں۔
 
سب سے پہلے تو یہ سوال کہ کسی کو علم ہے کہ introvert اور extrovert کی اردو کیا ہے؟ شاید محمد وارث یا ظہیراحمدظہیر بتا سکیں۔

اصل مزا تو تب ہے جب کسی کو ambivert کا ترجمہ پتا ہو۔

خیر یہ بتائیں کہ آپ انٹروورٹ (introvert) ہیں یا ایکسٹروورٹ (extrovert)؟ یا بین بین یعنی ایمبیورٹ (ambivert)؟

رائے شماری میں ووٹ ڈالیں اور تفصیل میں جانا چاہیں تو مراسلہ پوسٹ کریں۔

انٹروورٹ - مِیسنا، گُھنا،
ایکسٹرورٹ - بِیبا
ایمبیورٹ ۔ سیاسی
 
محمد وارث

لائبریرین
ایڈے تسی "بیبے" چوہدری صاب۔ ایدا ترجمہ "رنگ باز" وی ہو سکدا سی! :)
-------------
پنجابی کے لیے دوستوں سے معذرت، لیکن یہاں اس کی اشد ضرورت تھی!
رنگ باز سے پہلے 'لہوری' لگایا بھی بہت گیا ہے اور جچتا بھی ہے۔ تو رنگ باز یا لہوری مقامی اصطلاح کے طور پر مناسب ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
عام طور پر مطالعہ کرنے والے انٹروورٹ ہی ہوتے ہیں ، غالباً 95 فیصد سے زیادہ محفلین انٹروورٹ ہی ہوں گے :)
 
ہر انسان میں یہ سب کچھ ہوتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی کیفیات 'اردگرد' کے ماحول سے بہت زیادہ مشروط اور اثر لینے والی ہوتی ہیں۔

آپ بس اپنے اپنے سسرال کے بارے میں سوچیے کہ آپ وہاں کیا بنے ہوتے ہیں اور باہر احباب کے ساتھ کیا؟ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ بس اپنے اپنے سسرال کے بارے میں سوچیے کہ آپ وہاں کیا بنے ہوتے ہیں اور باہر احباب کے ساتھ کیا؟ ;)
کوئی اور مثال دیں چوہدری صاحب، کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جو اٹھارہ سال میں صرف تین یا چار بار سسرال گئے ہونگے، اور پچھلے آٹھ دس سال سے تو بالکل ہی نہیں گئے ہونگے! :)
 
کوئی اور مثال دیں چوہدری صاحب، کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جو اٹھارہ سال میں صرف تین یا چار بار سسرال گئے ہونگے، اور پچھلے آٹھ دس سال سے تو بالکل ہی نہیں گئے ہونگے! :)

اینج نا کرو جی۔۔۔۔ کالی پٹی باندھ کر سسرال چلے جایا کریں، پر جائیں ضرور۔
 
محمداحمد

لائبریرین
عام طور پر مطالعہ کرنے والے انٹروورٹ ہی ہوتے ہیں ، غالباً 95 فیصد سے زیادہ محفلین انٹروورٹ ہی ہوں گے :)
"عموماً سوشل میڈیا کا بھیڑیا اُن بکری نما انسانوں پر حملہ کرتا ہے کہ جو اپنے ریوڑ سے الگ ہٹ کر ادھر اُدھر گھاس چر رہے ہوتے ہیں یا واقعی گھاس کھا گئے ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کی سوشل لائف ناپید یا محدود ہے تو آپ سوشل میڈیا کے لئے تر نوالہ ہیں بلکہ مائونیز اور مکھن میں ڈوبے حیواناتی یا نباتاتی پارچہ جات میں سے ایک ہیں۔"

ظالم سماجی میڈیا سے اقتباس :)
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے جان کی امان پاوں تو عرض کروں کہ ہم سوشل میڈیا سوشل میڈیا کرتے رہتے ہیں، مگر حقیقتاً اردو محفل بھی سوشل میڈیا ہی ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
ویسے جان کی امان پاوں تو عرض کروں کہ ہم سوشل میڈیا سوشل میڈیا کرتے رہتے ہیں، مگر حقیقتاً اردو محفل بھی سوشل میڈیا ہی ہے۔ :)
بالکل۔

اکثر “سوشل میڈیا” کا ذکر منفی طور پر کیا جاتا ہے اس لئے محفلین محفل کو سوشل میڈیا میں شمار نہیں کرتے
 
زیک

مسافر
کوئی اور مثال دیں چوہدری صاحب، کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جو اٹھارہ سال میں صرف تین یا چار بار سسرال گئے ہونگے، اور پچھلے آٹھ دس سال سے تو بالکل ہی نہیں گئے ہونگے! :)
پچھلے 21 سال میں تو میں بھی پانچ بار گیا ہوں۔ قریب والوں کو اس سے تو زیادہ جانا بنتا ہے
 
سین خے

محفلین
ambivert یا پھر سیاسی بقول عبدالقیوم چوہدری بھائی :)

کسی جگہ ایسے لوگ موجود ہوں جن سے میں بے انتہا چڑتی ہوں تو کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم منہ کھولوں۔

میسنے اور گھنے لوگوں کے لئے میری نانی سومڑا کا لفظ استعمال کرتی ہیں حالانکہ ابھی چیک کیا تو سومڑا کا مطلب کنجوس ہے :confused: ابھی نانی سے پوچھا کہ وہ سومڑا کیوں کہتی ہیں تو ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ زبان کے کنجوس ہوتے ہیں :giggle:
 
Top