انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ؟

آپ کیا ہیں؟

  • انٹروورٹ

    Votes: 17 60.7%
  • ایکسٹروورٹ

    Votes: 3 10.7%
  • ایمبیورٹ

    Votes: 8 28.6%

  • Total voters
    28

سین خے

محفلین
نانی کی vocabulary پر مزید غور و فکر کرنے پر کچھ اور الفاظ بھی دماغ میں آئے جو کہ وہ سخت introvert خواتین و حضرات کے لئے اکثر استعمال کرتی پائی جاتی ہیں اور وہ ہیں پکوڑا کہیں کا/کی اور کچا چنا :rolleyes:
 
محمد وارث

لائبریرین

سومڑا کی وجہ تو چلیں سمجھ میں آتی ہے اور آپ نے خود بھی بتا دی لیکن یہ پکوڑا اور کچا چنا، اللہ اللہ یہ کس حساب میں! :)
 
زیک

مسافر

آپ کی نانی کے ساتھ کسی انٹروورٹ نے ایسا کیا کیا تھا؟
 
ان کو بہت زیادہ وحشت ہوتی ہے اگر ان کو معلوم نہ ہو سکے کہ کسی کے دل میں کیا چل رہا ہے۔ غالباً یہ اصطلاحات اس طرح وجود میں آئی ہیں کہ ان کو ایسے پکوڑے زہر لگتے ہیں جن میں اندر گٹھلی رہ گئی ہو۔ ایسا پکوڑا حلق سے اتارا نہیں جا سکتا ہے۔ یہی حال چنوں کا ہے جو پوری طرح نہ گلے ہوں۔ یہ ناپسندیدگی کا اظہار ہے کہ انٹروورٹ خواتین و حضرات بھی ایسے ہی ہوتے ہیں :giggle:

مثال کے طور پر انھوں نے کسی کو تحفے میں کوئی سوٹ دیا۔ اب اگر سامنے والا شرماہٹ میں ان کو صرف شکریہ کہہ کر وصول کر لے اور تعریف نہ کرے کہ رنگ بہت اچھا ہے، میری رنگت کے اعتبار سے مجھ پر بہت جچے گا، ملائم ہے، اعلیٰ کوالٹی کا ہے، ہمیں بھی دکان بتائیے تاکہ ہم اور ایسے سوٹ خریدیں تو یہ ان کے نزدیک بہت بری بات ہے :biggrin:
 
محمداحمد

آپ میں نانی کی کتنی عادات آئیں؟ :)
 
یاز

محفلین
کیا سوشل میڈیا پہ بہت زیادہ ایکٹو اور بات چیت کرنے والے شخص کو بھی انٹروورٹ کی کیٹیگری سے نکالا جا سکتا یے؟
 
نہیں۔ یہ انٹریکشن عام زندگی سے کافی مختلف ہوتا ہے۔

ایسے انٹروورٹ سے وائس یا ویڈیو کال کا کہیں پھر دیکھیں کیسے بدکتا ہے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
Top