انٹرویو اپڈیٹ کی جگہ گپ شپ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ڈیمسل پاکستان گئی ہوئی ہے تو کیا پاکستان سے اردو محفل میں آنا منع ہے؟
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی آپ مجھے بتائیں کہ جب آپ پاکستان گئے تھے تو کتنی بار محفل پر آئے تھے؟
 
ویسے سسٹرز بڑا جوکھم کا کام ہے بھئی۔۔۔ میں تو صرف پیغام دیکھ کر ہی حیران ہو رہا ہوں۔۔۔۔ ویسے میری ایک سجیشن ہے اگر اس قابل غور ہو تو ۔۔۔۔۔ کہ اگر ایسے ممبرز جو ریگولر ہیں ۔۔۔ ان کے ذمے کسی ایک کا انٹرویو لگا دیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔۔۔ تھوڑی سی محنت کرنی ہوگی مگر اس سےیہ ہوگا کہ یہ کام ایک انفرادی حیثیت میں آجائے گا۔۔۔ اب یہ اس انٹرویور کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنی ظرف سے اور دوسروں سے بھی سوال کلیکٹ کر کے ایک خاص شکل میں سامنے لائے۔۔۔ یعتی ایک ترتیب کے ساتھ۔۔۔۔ اس کے ساتھ دیگر ممبر جو سوال کر رہے ہوں وہ اپنی ایک الگ حیثیت میں چلتے رہیں ۔۔۔۔ مگر انٹرویور کا کام یہ ہوگا کہ وہ غیر ضروری مواد کو الگ کر کے صرف ان سوالوں کو منظر پر لائے جس سے انٹرویو کا مقصد حل ہو ۔۔۔ ایک تو یہ ہوگا کہ کام ترتیب میں ہوگا اور جو لوگ جاننا چاہتے ہیں وہ سامنے ائے گا۔۔۔۔

بے ترتیب کام سے سب گڈ مڈ ہو جائے گا۔۔۔ اس کے لئے اپ والنٹئیرلی کام کرنے والوں کے لئے ایک میسج بورڈ پر رکھ دین۔۔۔۔ ہو سکتا ہے اس سے بہتر نتائچ سامنے آ سکیں ۔۔۔

شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
ڈیمسل تو آن لائن آتی ہی پاکستان سے تھیں۔ میں تو چار ہفتوں کے لیے پاکستان جاتا ہوں اور مجھے دس شہر، بیس دوست اور چالیس رشتہ داروں کے ہاں جانا ہوتا ہے۔ تو مجھے کہاں فرصت ہو گی۔
 
یونس کوئی کام مشکل ہوتا نہیں ہے، اسے مشکل بنا دیا جاتا ہے۔ :)

بات ارادے کی ہے نا ! چلیں دیکھتے ہیں کہ اس مشکل کو آساں کیسے کریں۔۔۔۔ ویسے سچ تو یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک عملی طور پر محفل پر کوئی کام کیا ہی نہیں‌ ہے ۔۔۔۔ ورنہ ادمی تو ہم کام ہیں کیونکہ "ہمیں ابھی کسی چیز" نے نکمہ کیا نہیں ہے۔۔۔۔ اور غالب سے ہماری رشتہ داری تھی نہیں ۔۔۔۔۔

بہرحال ۔۔۔ اللہ مالک ہے میں کل پر کچھ نہیں چھوڑتا ہوں۔۔۔ جلدی بات کریں گے انشااللہ

السلام
 
damsel

معطل
ہائیںںںںں تعبیر اور ‏damsel اتنی سستی۔۔۔آپ دونوں نے ابھی تک یہاں ربط پوسٹ نہیں کیے۔۔۔ویسے تو میں خود بھی لسٹ میں شامل کرسکتی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ خود اس پوسٹ میں لنک دیں تانکہ آپ کے نام کے ساتھ سند رہے۔ اور جیسے جیسے آپ مزید نئے انٹرویو لیتی رہیں۔۔اپنی اس لسٹ کو یہاں اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔
اچھی سہلیو! میرا یہ کام جلدی کردیں نا۔۔اور اک بات اور بھی وہ تعبیر سے۔۔لیکن وہ کام پیشگی اجازت والے تھریڈ میں۔۔۔:m

ضرور یہ کام کر دیا جائے گا تھوڑا وقت دے دیں ورنہ امی پی سی کو کبھی ہاتھ نہیں لگانیں دیں گی۔ میں ابھی کچھ کاموں میں پھنسی ہوئی ہوں۔ معذرت اتنی ی ی ی دیر کرنے پر ۔

لیکن کرنا کیا ہے؟؟:confused:
 
damsel

معطل
ڈیمسل پاکستان گئی ہوئی ہے تو کیا پاکستان سے اردو محفل میں آنا منع ہے؟

پاکستان سے اردو محفل پر آنا منع نہیں ہے لیکن میں اس آدھے دبئی کو تو ٹھکانے لگا دو جو اٹھا کر لائی ہوں اپنے ساتھ ورنہ امی میری بڑی زور سے ڈانٹتی ہیں:(
 
damsel

معطل
ڈیمسل تو آن لائن آتی ہی پاکستان سے تھیں۔ میں تو چار ہفتوں کے لیے پاکستان جاتا ہوں اور مجھے دس شہر، بیس دوست اور چالیس رشتہ داروں کے ہاں جانا ہوتا ہے۔ تو مجھے کہاں فرصت ہو گی۔

:eek: شمشاد بھائی کو شاید میری صلاحیتوں اور حلقہء احباب کی تعداد پر شک ہے۔:cool: ہم بھی روز ایک نئے دوست یا رشتے دار سے مل رہے ہیں باوجود اس کے کہ جدائی کے یہ لمحات محض دو مہینوں پر محیط تھے لیکن سب آ آ کر ایسے ملتے ہیں جیسے ہم کالے پانی سے واپس آئے ہیں اور جو نہین ملا ان سے ٹیلی فون پر بات کرنا ہے وہ بھی ایک لمبی لسٹ ہے:(

ویسے مجھے کیوں اتنا یاد کیا جا رہا ہے میرا جرم کیا ہے آخر:confused:؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
امیوں کی ڈانٹ کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے، ان کا تو کام ہی ڈانٹنا ہوتا ہے۔
اللہ خیر کرے دو ماہ میں آدھا دبئی اٹھا کر لے گئیں، مزید دو چار چکروں میں تو دبئی خالی ہو جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
:eek: شمشاد بھائی کو شاید میری صلاحیتوں اور حلقہء احباب کی تعداد پر شک ہے۔:cool: ہم بھی روز ایک نئے دوست یا رشتے دار سے مل رہے ہیں باوجود اس کے کہ جدائی کے یہ لمحات محض دو مہینوں پر محیط تھے لیکن سب آ آ کر ایسے ملتے ہیں جیسے ہم کالے پانی سے واپس آئے ہیں اور جو نہین ملا ان سے ٹیلی فون پر بات کرنا ہے وہ بھی ایک لمبی لسٹ ہے:(

ویسے مجھے کیوں اتنا یاد کیا جا رہا ہے میرا جرم کیا ہے آخر:confused:؟؟؟

توبہ کریں میں اور آپ کی صلاحیتوں پر شک کروں۔ میں تو خود آپ کے حلقہ احباب میں شمولیت کی درخواست دینے والا تھا۔ اور یہ جو آپ کے برسوں پرانے بچھڑے ہوئے ملنے آ رہے ہیں ان میں 90 فیصد آپ کو نہیں دبئی پلٹ کو ملنے آ رہے ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو یہ تو میں نے اب دیکھا ہے کہ یہ تو انٹرویو اپ ڈیٹ کا دھاگہ ہے۔ سوری امن کہ یہاں تو غیر متعلقہ باتیں شروع ہو گئیں۔
 
ماوراء

محفلین
بات ارادے کی ہے نا ! چلیں دیکھتے ہیں کہ اس مشکل کو آساں کیسے کریں۔۔۔۔
ہم تو آسان کرنے کی ہی کوشش کر رہے ہیں، اگر کوئی تخریب کاری کی کوشش نہ کرے تو سب آسان ہو جائے گا۔:)

ویسے سچ تو یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک عملی طور پر محفل پر کوئی کام کیا ہی نہیں‌ ہے ۔۔۔۔ ورنہ ادمی تو ہم کام ہیں کیونکہ "ہمیں ابھی کسی چیز" نے نکمہ کیا نہیں ہے۔۔۔۔ اور غالب سے ہماری رشتہ داری تھی نہیں ۔۔۔۔۔
اوہ اچھا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ میرے خفیہ رپورٹرز نے آپ کے تازہ عشق کی کہانی مجھ تک غلط پہنچائی ہے۔:eek: ویسے اگر عملی کام ہی کرنا ہے تو لائبریری کو وقت دیں، باقی کاموں کو چھوڑیں۔:)
بہرحال ۔۔۔ اللہ مالک ہے میں کل پر کچھ نہیں چھوڑتا ہوں۔۔۔ جلدی بات کریں گے انشااللہ

السلام
انشاءاللہ سب کچھ جلد ہی ہو گا۔:grin:
 
اوہ اچھا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ میرے خفیہ رپورٹرز نے آپ کے تازہ عشق کی کہانی مجھ تک غلط پہنچائی ہے۔:eek: ویسے اگر عملی کام ہی کرنا ہے تو لائبریری کو وقت دیں، باقی کاموں کو چھوڑیں۔:)
انشاءاللہ سب کچھ جلد ہی ہو گا۔:grin:

آہا سسٹر! ارے بھئی یہ مخبر تو کچھ زیادہ ہی عشق شناس لگتا ہے، آپ کو تو کیا ہمیں بھی بارہا ایسے ہی کئی عشق کا پتہ دے چکا ہے، ہم تو ہر بار چھوارے لے آتے ہیں، ہر بار اطلاع چھوٹی ہوتی ہے اور چھوارے خود کھانے پڑتے ہیں۔۔۔۔

ویسے لائبریری سے متعلق آپ کی رائے سر آنکھوں پر۔۔۔ مگر ہم تو کوئی قابل آدمی تو ہیں نہیں ! خیر جی حاضر ہیں
 
آجکل کے دور میں تو سبھی عشق شناس ہیں بھائی صاحب۔ اور آپ کی"عشق کی داستانیں" تو ہر کونے میں مشہور ہیں۔ اور یہ میرا خاص نمائندہ ہے۔ جو ہر علاقے کی خبریں رکھتا ہے۔ اور صرف مجھے ہی آ کر خبریں دیتا ہے۔اور ہم تو چھواروں کا بھی بندوبست نہیں کرتے، کہ علم ہے آخر میں خود ہی کھانے پڑیں گے۔ :grin:
 
زینب

محفلین
ماوراء یہ بھی ممکن ہے کہ اپ کے"مخبر "نے اپنی عشق کی داستان یونس صاحب کے نام سے سنا دی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجکل ویسے بھی سب اپنے اپ کو پردے میں‌رکھ کے دوسروں کو نشانہ بناتے ہیں ۔۔یہ الگ بات کے عشق کرنے والوں‌کے فرشتوں‌کو بھی نا خبر ہو۔۔۔۔اج کل کے دور میں‌سارے ہی جھوٹے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ یونس صاحب کے عشق کی خوشی میں‌چھوہارے کھایئں‌گی تو نکسیر آجائے گی پھر اپ بھی اپنے مخبر سمیت یونس صاحب کی ڈاکٹری آزمانے چل پڑیں گیئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top