انٹرویو انٹرویو ود دوست

امن ایمان

محفلین
سب سے پہلے تو شگفتہ آپ کا بہت سارا شکریہ۔۔آپ نے میرے بعد اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔۔: ) امید ہے اب ہم ایک اور ایک گیارہ ہوجائیں گی۔۔۔:p

یا اللہ تو غفور و رحیم بھی ہے ہمارے گناہ معاف فرما۔
میرا مالک مجھے معاف کرے میں اسے رحیم کریم بھی کہتا ہوں اور ایسے کام بھی کرتا ہوں جو اس کی قہاریت کو آواز دیتے ہیں۔

آمین ثم آمین۔ پتہ ہے شاکر صاحب۔۔آپ کا جواب پڑھ کے آنکھیں بھر آئیں ہیں۔۔۔واقعی ہم لوگ کیا ہے۔۔؟ اللہ سے محبت کا دم تو بھرتے ہیں لیکن وہ کام نہیں چھوڑتے جو اللہ جی کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں آپ کا یہ جواب بہت ہی اچھا اور بہت سچا ہے۔

چلیں جی ایک بار پھر سے پہلے آپ کے جوابات کی آٹوپسی اور پھر۔۔۔۔۔ :D کچھ نئے سوالات۔

خیر گھر میں ہوں تو ترجیح چٹ پٹی چیزیں ہوتی ہیں۔ اگر مرغ وغیرہ ہو تو مجھ سے صبر کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور گھر والے طعنے دیتے ہیں اس کا بس چلے تو کچا ہی کھالے۔ گھر سے باہر ہوں تو کچھ بھی ہو چلتا ہے۔

:lol: ۔۔۔ کبھی رعب ڈال کر اپنے لیے کچھ بنوایا۔۔؟

کبھی دودھ والی برفی بہت پسند ہوا کرتی تھی، پھر رس گلے بہت اچھے لگنے لگے آج بھی یہ دونوں چیزیں پسند ہیں۔ ویسے کوئی خاص پسند نہیں بڑا قانع بندہ ہوں۔ گڑ کی ایک ڈلی اور ایک ٹھنڈا پانی کا گلاس اور ایک رسالہ مل جائے تو میری دنیا مکمل ہوجاتی ہے۔میٹحی لسی ہو تو کیا کہنے ایسے موقع پر۔

یم یم ۔۔۔دودھ اور کھویے والی برفی کے تو کیا کہنے۔۔۔ویسے شاکر صاحب میں نے سنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے۔۔اس کا مطلب ہے کہ یہ بات سچ ہے۔۔جبھی آپ بھی اتنے قناعت پسند ہیں۔۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟؟

[بعض اوقات موسم بہت ڈسٹرب کرتا ہے، اداسی بے چینی بے کلی سی چھا جاتی ہے اور پھر میرا موڈ بھی اداس ہوجاتا ہے اور یہ ساری اداسی کاغذ پر انڈیلنا پڑتی ہے۔

شاکر صاحب آپ نے اپنی شاعری کسی جگہ پوسٹ کی ہوئی ہے یا نہیں۔۔؟ اگر کر رکھی ہے تو آپ اس کا لنک یہاں پوسٹ کریں گے۔۔؟

پھولوں میں گلاب اور چنبیلی دونوں ہی پسند ہیں۔ ابھی تک مار کھانے کا اتفاق نہیں ہوا پھولوں کے سلسلے میں۔

وہ پتہ ہے میں نے اس لیے کہا تھا کہ کو سرخ گلاب اچھا لگتا ہے کیونکہ آپ نے کسی کو سرخ گلاب دیا تھا۔۔۔یہ دیکھیں۔۔۔

آنکھوں میں‌خواب لیئے
ہاتھوں میں گلاب لیئے
لرزتے لبوں سے
تمہیں عید مبارک کہا تھا

لاہور اچھا ہی ہوگا اگر وہاں کے لوگ اتنے اچھے ہیں تو۔
کہتے تو لاہوریے فیصل آباد کو پنڈ ہیں لیکن میں انھیں بے قصور سمجھتا ہوں وہ کافی ایڈوانس ہوچکے ہیں اس لیے مجبور ہیں۔

لوگوں کا تو پتہ نہیں لیکن مجھے اپنے لاہور سے عشق ہے : ) ۔۔ کہیں اور رہنے کا سوچ کر ہی دل ڈوب جاتا ہے۔۔ ویسے لاہوریے تو فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر کہتے ہیں ۔۔ آپ نے یہ کس سے سنا۔۔؟

ہ آپ کسی روٹین کے عادی ہوجاتے ہیں؟

ہ آپ موڈ کے تابع ہیں یا موڈ آپ کے تابع ہوتا ہے؟

ہ شاکر غصہ آتا ہے کیا۔۔؟ اگر آتا ہے تو کس حد تک خطرناک ہوتا ہے؟

ہ آ پ کی پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

ہ پسندیدہ سنگر اور کوئی آل ٹآئم فیورٹ سانگ؟ ( ویسے آپ کی جو سانگ کلیکشن اُڑ گئ۔۔کیاوہ دوبارہ مل گئے یا نہیں۔۔؟)

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)

ہ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

ہ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

ہ خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

ہ دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟

ہ آپ کو رونا آتا ہے یا اپنے آنسو ضبط کر لیتے ہیں؟

ہ آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟ :p
 
دوست

محفلین
جواب تو لکھے پڑے ہیں اس دن انٹرنیٹ مسئلہ کرنے لگا تھا ورنہ سب کچھ پوسٹ ہوجاتا۔ اب واپس آکر پوسٹ کرتا ہوں ابھی تو بس سرسری سا آیا ہوں۔
 
دوست

محفلین
Laughing ۔۔۔ کبھی رعب ڈال کر اپنے لیے کچھ بنوایا۔۔؟
کئی بار۔ کبھی موڈ میں ہوں تو ابلے چاول مع چنے کی دال کی فرمائش کیا کرتا ہوں۔ اصل میں سب سے بڑا ہوں اور ویسے بھی کافی بڑا ہوگیا ہوں تو رعب شعب چل جاتا ہے۔ 8)
یم یم ۔۔۔دودھ اور کھویے والی برفی کے تو کیا کہنے۔۔۔ویسے شاکر صاحب میں نے سنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے۔۔اس کا مطلب ہے کہ یہ بات سچ ہے۔۔جبھی آپ بھی اتنے قناعت پسند ہیں۔۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟؟
قانع بھی ہوں لیکن اپنے نام کے حوالے سے شکر گزار بننے کی کوشش کرتا ہوں۔ چونکہ بعض اوقات قانع نہیں رہا جاتا مجھ سے بس جس چیز کی دھن سوار ہو اس کے لیے پیسے (اگر ہوں) تو خرچ کر ڈالتا ہوں۔
شاکر صاحب آپ نے اپنی شاعری کسی جگہ پوسٹ کی ہوئی ہے یا نہیں۔۔؟ اگر کر رکھی ہے تو آپ اس کا لنک یہاں پوسٹ کریں گے۔۔؟
میرے بلاگ پر ہی شاعری کے زمرے تلے مل جائے گا آپ کو کچھ۔
وہ پتہ ہے میں نے اس لیے کہا تھا کہ کو سرخ گلاب اچھا لگتا ہے کیونکہ آپ نے کسی کو سرخ گلاب دیا تھا۔۔۔یہ دیکھیں۔۔
جو کچھ لکھا جائے ضروری نہیں کہ بندے پر بیتے بھی۔۔
لوگوں کا تو پتہ نہیں لیکن مجھے اپنے لاہور سے عشق ہے : ) ۔۔ کہیں اور رہنے کا سوچ کر ہی دل ڈوب جاتا ہے۔۔ ویسے لاہوریے تو فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر کہتے ہیں ۔۔ آپ نے یہ کس سے سنا۔۔
نیٹ پر دوران چیٹ ( کبھی بہت کریز ہوا کرتا تھا اس کا بھی) کئی بار مخاطب نے جب یہ جانا کہ بندہ فیصل آباد سے ہے تو گفتگو ہی چھوڑ کر بھاگ گئے کئی نے پینڈو ہونے کا طعنہ دیا تھا لیکن ہمارا موقف ان کے بارے میں آپ اوپر جان چکی ہیں۔۔۔
ہ آپ کسی روٹین کے عادی ہوجاتے ہیں؟
جی روٹین کا عادی ہوجایا کرتا ہوں۔ کچھ ماہ چلتی ہے پھر ٹوٹ جاتی ہے۔ کبھی ایک روٹین کا پابند نہیں رہ سکا۔
ہ آپ موڈ کے تابع ہیں یا موڈ آپ کے تابع ہوتا ہے؟
دونوں چیزیں ہی ممکن ہیں۔۔۔
ہ شاکر غصہ آتا ہے کیا۔۔؟ اگر آتا ہے تو کس حد تک خطرناک ہوتا ہے؟
بس مناسب سا خطرناک ہوتا ہے۔ کبھی نہیں بھی ہوتا۔
آ پ کی پسندیدہ کتاب اور مصنف؟
کوئی ایک تو نہیں لیکن ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب اور مستنصر حسین تارڈ کی تحریروں نے بہت متاثر کیا۔ خصوصًا ممتاز مفتی کی تلاش۔۔۔۔۔۔
ہ پسندیدہ سنگر اور کوئی آل ٹآئم فیورٹ سانگ؟ ( ویسے آپ کی جو سانگ کلیکشن اُڑ گئ۔۔کیاوہ دوبارہ مل گئے یا نہیں۔۔؟)
پسندیدہ سنگر سارے ہی پسند ہیں۔ گانا کوئی بھی ہو چلتا ہے۔ عمومًا ہلکی موسیقی سننا پسند کرتا ہوں۔ درد بھرے گیت کم ہی سنتا ہوں ہاں کبھی موڈ ہو تو ۔۔۔۔۔ جی بس گزارہ ہورہا ہے آج کل سانگز کی کلیکشن
اڑ جانے کے بعد بھی ایک دفعہ ہارڈسک پر جھاڑو پھیر چکا ہوں اور اب شاید پھر سے یہی کرنا پڑے۔۔۔
ہ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)
آل ٹائم فیورٹ شاعر شاید کوئی نہیں جس کی شاعری پسند ہو وہ فیورٹ ہے ہاں نظم البتہ مجھے بہت پسند ہے اور ہے یہ امجد اسلام امجد کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت اوس کی صورت
پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے
گلوں کے آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے
سحر کے جھٹپٹے میں گنگناتی جگمگاتی مسکراتی ہے
محبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے
کسی فردوس کی صورت
محبت اوس کی صورت
محبت خواب کی صورت
نگاہوں میں اترتی ہیں کسی مہتاب کی صورت
ستارے آرزو کے کچھ اسطرح جگمگاتے ہیں
کے پہچانی نہیں جاتی دلِ بیتاب کی صورت
محبت کے شجر پر خواب کے پنچھی اترتےہیں تو شاخیں جاگ اٹھتی ہیں
تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں
تو کب کی منتظر آنکھوں میں
شمعیںجاگ اٹھتی ہیں
محبت ان میں جلتی چراغ آب کی صورت
محبت خواب کی صورت
محبت خواب کی صورت
محبت درد کی صورت
گزشتہ موسموں کا استعارہ بن کے رہتی ہیں
شبانِ ہجر میں روشن ستارہ بن کے رہتی ہیں
منڈیروں پر چراغوں کی لویں جب تھرتھراتی ہیں
نگر میں ناامیدی کی ہوائیں سنسناتی ہیں
گلی میں جب کوئی آہٹ کوئی سایہ نہیں ہوتا
دکھی دل کے لیے جب کوئی بھی دھوکا نہیں ہوتا
غموں کے بوجھ سے جب ٹوتنے لگتے ہیں شانے تو
یہ ان پہ ہاتھ رکھتی ہیں
کسی ہمدرد کی صورت
گزر جا تی ہیں جب سارے قافلے دل کی بستی سے
فصا میں تیرتی ہیں یہ دیر تک
یہ گرد کی صورت
محبت درد کی صورت

جب میں موڈ میں ہوتا ہوں تو یہ نظم مجھے عجیب سی خوشی دیتی ہے۔
ہ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
عادت جو سب سے زیادہ پسند ہو کوئی یاد نہیں آرہی۔۔۔۔۔
جس کام کے پیھچے پڑ جاؤں اسے کرکے چھوڑتا ہوں۔۔۔۔
ہ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
متلون مزاج ہوں۔ جلد دل اوبھ جاتا ہے پھر اس کام کو شاید مہینوں ہاتھ نہ لگاؤں۔۔۔۔
ہ خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
عام سا انسان
ہ دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
بے وقت کسی کے گھر چلے جانا
ہ آپ کو رونا آتا ہے یا اپنے آنسو ضبط کر لیتے ہیں؟
رونا آتا ہے اور رو بھی لیا کرتا ہوں ہچکیوں کے ساتھ لیکن اس وقت میرا رب میرے پاس ہوتا ہے بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہ آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
کنّاں سوہناں مینوں رب نے بنایا
جی کرے ویکھدا رہواں۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink: :wink:
شکر کرتا ہوں کہ اللہ نے شکل صورت دی جیس بھی دی۔ کبھی یہ بھی خیال آتا ہے اتنا برا بھی نہیں تھوبڑا شریف۔۔۔۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
آج دیکھئے نا کتنے آرام سے سب کے پڑھ رہی ۔
فرصت ہی فرصت ہے۔

دوست بھیا رسالہ ؟ کونسا پڑھتے ہیں ؟ کیوں کہ آپ نے لکھا رسالہ تو پو چھ لیا ۔ سسپنس ڈائجسٹ ؟ جاسوسی ؟ سرگزشت ؟ یا :lol: خواتین ؟ پاکیزہ ؟ شعاع ؟
 
دوست

محفلین
کونسا نہیں پڑھتا پوچھیں۔
شعاع، جاسوسی، کرن، حنا، آنچل، نئے افق، حکایت، سسپنس، سرگذشت، روحانی، عمران سیریز،مسٹری، ایڈونچر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D :D
 
پاکستانی

محفلین
بہت خوب شاکر بھیا، آپ کا انٹرویو پڑھ کر بڑا مزا آیا، لاجواب شخصیت کے مالک ہیں آپ، اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے آمین۔
 
امن ایمان

محفلین
کئی بار۔ کبھی موڈ میں ہوں تو ابلے چاول مع چنے کی دال کی فرمائش کیا کرتا ہوں۔ اصل میں سب سے بڑا ہوں اور ویسے بھی کافی بڑا ہوگیا ہوں تو رعب شعب چل جاتا ہے۔

اللہ ۔۔شاکر آپ کتنے سادہ مزاج ہیں نا۔۔۔ویسے ابھی تو میرا دل بھی یہی کھانے کو چاہ رہا ہے۔ :)

قانع بھی ہوں لیکن اپنے نام کے حوالے سے شکر گزار بننے کی کوشش کرتا ہوں۔ چونکہ بعض اوقات قانع نہیں رہا جاتا مجھ سے بس جس چیز کی دھن سوار ہو اس کے لیے پیسے (اگر ہوں) تو خرچ کر ڈالتا ہوں۔

آپ ماشاءاللہ اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب بھی ہیں۔

میرے بلاگ پر ہی شاعری کے زمرے تلے مل جائے گا آپ کو کچھ۔

اچھا۔۔۔اور میں پڑھ کر اس پر ڈھیر سارا تبصرہ بھی کروں گی ٹھیکککک۔۔؟

جو کچھ لکھا جائے ضروری نہیں کہ بندے پر بیتے بھی۔۔

جی بالکل ٹھیک کہا۔۔!

نیٹ پر دوران چیٹ ( کبھی بہت کریز ہوا کرتا تھا اس کا بھی) کئی بار مخاطب نے جب یہ جانا کہ بندہ فیصل آباد سے ہے تو گفتگو ہی چھوڑ کر بھاگ گئے کئی نے پینڈو ہونے کا طعنہ دیا تھا لیکن ہمارا موقف ان کے بارے میں آپ اوپر جان چکی ہیں۔۔۔

لیں۔۔یہ کیا بات ہوئی۔۔آپ نے بھی خوب سنا دینی تھیں۔۔۔لوگ سے جگہ کی اہمیت بنتی ہے نہ کہ کسی جگہ کی وجہ سے لوگوں کی۔۔۔۔وہ خود پاگل ہوں گے۔

جی روٹین کا عادی ہوجایا کرتا ہوں۔ کچھ ماہ چلتی ہے پھر ٹوٹ جاتی ہے۔ کبھی ایک روٹین کا پابند نہیں رہ سکا۔

پھر تو لوگوں سے بھی اکتا جاتے ہوں گے۔۔۔؟ کیا کبھی ایسا ہوا؟

بس مناسب سا خطرناک ہوتا ہے۔ کبھی نہیں بھی ہوتا۔

اچھا۔۔۔غصہ میں آپ کی کوئی مخصوص عادت۔۔مطلب چخیتے چلاتے ہیں یا بالکل چپ ہوجاتے ہیں؟

کوئی ایک تو نہیں لیکن ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب اور مستنصر حسین تارڈ کی تحریروں نے بہت متاثر کیا۔ خصوصًا ممتاز مفتی کی تلاش۔۔۔۔۔۔

ہمم اچھا مجھے بھی مستنصر حسین صاحب کے سفرنامے بہت اچھے لگتے ہیں۔۔۔“اندلس میں اجنبی “ ۔۔“کے ٹو کہانی “ تو میں نے خود سے خریدے تھے ۔۔اور کوئی آٹھ بار پڑھے تھے : )

پسندیدہ سنگر سارے ہی پسند ہیں۔ گانا کوئی بھی ہو چلتا ہے۔ عمومًا ہلکی موسیقی سننا پسند کرتا ہوں۔

ہائے۔۔کوئی باقی لوگوں کو بھی یہ سکھا دے۔۔۔بتا دے۔۔۔۔آج کل تو پاگلوں کی طرح لوگ اتنی اونچی آواز اور بیس میں گانے سنتے ہیں کہ بس ۔۔ دل بیچارہ حلق میں آجاتا ہے۔۔مجھے تو ترس بھی آتا ہے کہ بیچارے خود کو کتنی اذیت دیتے ہیں۔۔آپ کی یہ عادت تو بہتتت اچھی ہے۔۔۔پرسکون گانے سننے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔

جب میں موڈ میں ہوتا ہوں تو یہ نظم مجھے عجیب سی خوشی دیتی ہے۔

بہت اچھی پرسکون سی نظم ہے۔ : )

عادت جو سب سے زیادہ پسند ہو کوئی یاد نہیں آرہی۔۔۔۔۔

میں بتاؤںںںں ۔۔۔ آپ بہت صاف گو ہیں۔

جس کام کے پیھچے پڑ جاؤں اسے کرکے چھوڑتا ہوں۔۔۔۔

اچھی عادت۔۔۔میرے جیسی۔۔ :)

متلون مزاج ہوں۔ جلد دل اوبھ جاتا ہے پھر اس کام کو شاید مہینوں ہاتھ نہ لگاؤں۔۔۔۔

بری عادت۔۔میرے جیسی ۔۔:( ( سو اس پر کیا کمنٹس دوں۔۔میں خود ایسی ہی ہوں)

عام سا انسان

نہیں شاکر۔۔آپ اتنی چھوٹی عمر میں اتنا بڑا بڑا سوچنے لگے ہیں۔۔آپ عام انسان نہیں ہیں۔

بے وقت کسی کے گھر چلے جانا

ہیںںںںں دوسروں کی یہ عادت تو لڑکیوں کو بری لگتی ہے۔۔انھیں پھر کچن میں گھسنا پڑتا ہے۔۔آپ کو کیا کرنا پڑتا ہے؟

کنّاں سوہناں مینوں رب نے بنایا
جی کرے ویکھدا رہواں۔۔۔۔۔۔۔۔
شکر کرتا ہوں کہ اللہ نے شکل صورت دی جیس بھی دی۔ کبھی یہ بھی خیال آتا ہے اتنا برا بھی نہیں تھوبڑا شریف۔۔۔۔

اچھا ذرا یہ تو بتائیں آپ کو اپنے چہرے کے فیچرز میں کیا سب سے اچھا لگتا ہے۔۔؟ :p

شاکر آپ نے ابھی بتایا کہ آپ کو چیٹنگ کا بھی کافی کریز رہا تو کچھ اس بارے میں بات۔۔۔

ہ اجنبی لوگوں سے چیٹ کرلیا کرتے ہیں؟

ہ نیٹ کے حوالے سے کوئی یادگار واقع؟

ہ کیا چیٹ پر کبھی کسی سے انسپائر ہوئے؟

ہ آپ کے خیال میں چیٹنگ صرف وقت کا ضیاع ہے یا ہم اس سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں؟
 
دوست

محفلین
اللہ ۔۔شاکر آپ کتنے سادہ مزاج ہیں نا۔۔۔ویسے ابھی تو میرا دل بھی یہی کھانے کو چاہ رہا ہے۔ Smile
میں ایسا ہی ہوں۔۔۔ 8)
آپ ماشاءاللہ اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب بھی ہیں

اودیاں رحمتاں۔۔۔۔
اچھا۔۔۔اور میں پڑھ کر اس پر ڈھیر سارا تبصرہ بھی کروں گی ٹھیکککک۔۔؟
ضرور۔۔۔
پھر تو لوگوں سے بھی اکتا جاتے ہوں گے۔۔۔؟ کیا کبھی ایسا ہوا؟
بس وہ بھی ایک وقت ہوا کرتا ہے نہیں دل کرتا کسی بندے سے ملنے کو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو چھوڑ دیا بس میری فطرت ہی کچھ ایسی ہے کوئی ایسی بات جو درمیان میں‌ آجاتی ہے یا پھر مصروفیت ہوجائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا۔۔۔غصہ میں آپ کی کوئی مخصوص عادت۔۔مطلب چخیتے چلاتے ہیں یا بالکل چپ ہوجاتے ہیں؟
اظہار کردیا کرتا ہوں۔ چپ تو خیر نہیں چیخ چلا بھی نہیں بس رلا ملا سا سمجھ لیں۔۔
ہمم اچھا مجھے بھی مستنصر حسین صاحب کے سفرنامے بہت اچھے لگتے ہیں۔۔۔“اندلس میں اجنبی “ ۔۔“کے ٹو کہانی “ تو میں نے خود سے خریدے تھے ۔۔اور کوئی آٹھ بار پڑھے تھے : )
اس بندے کی کتابیں بیسٹ سیلر ہوتی ہیں آج کل منہ ول کعبے شریف اور غار حرا میں ایک رات بہت پڑھی جارہی ہیں۔
ہائے۔۔کوئی باقی لوگوں کو بھی یہ سکھا دے۔۔۔بتا دے۔۔۔۔آج کل تو پاگلوں کی طرح لوگ اتنی اونچی آواز اور بیس میں گانے سنتے ہیں کہ بس ۔۔ دل بیچارہ حلق میں آجاتا ہے۔۔مجھے تو ترس بھی آتا ہے کہ بیچارے خود کو کتنی اذیت دیتے ہیں۔۔آپ کی یہ عادت تو بہتتت اچھی ہے۔۔۔پرسکون گانے سننے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں فاسٹ میوزک سنتا ہی‌نہیں۔کبھی موڈ میں‌ ہوں تو وہ بھی۔ جب روک اینڈ رول کرنے کو دل کرے :wink: :wink:
بہت اچھی پرسکون سی نظم ہے۔ : )
بس اسی طرح کی نظمیں پسند ہیں۔۔۔
میں بتاؤںںںں ۔۔۔ آپ بہت صاف گو ہیں۔
ٹھیک کہا وہ تو میں‌ ہوں۔۔۔
اچھی عادت۔۔۔میرے جیسی۔۔ Smile
اک جاؤں تو چھوڑ دیا کرتا ہوں‌ ادھورا بھی۔۔۔
نہیں شاکر۔۔آپ اتنی چھوٹی عمر میں اتنا بڑا بڑا سوچنے لگے ہیں۔۔آپ عام انسان نہیں ہیں۔
جی بس عام نہیں تو خاص بھی نہیں ہوں۔
ہیںںںںں دوسروں کی یہ عادت تو لڑکیوں کو بری لگتی ہے۔۔انھیں پھر کچن میں گھسنا پڑتا ہے۔۔آپ کو کیا کرنا پڑتا ہے؟
جی مجھے اپنی نیند بہت پیاری ہے۔ اور جب چھوٹے بھائی کے دوست بھی اسے جگاتے ہیں نیند سے بے وقت آکر تو مجھے بہت برا لگتا ہے۔۔۔
اچھا ذرا یہ تو بتائیں آپ کو اپنے چہرے کے فیچرز میں کیا سب سے اچھا لگتا ہے۔۔؟ Razz
شاید آنکھیں۔۔۔۔۔شاید میرے بائیں گال کا ڈمپل :oops: :oops:
ہ اجنبی لوگوں سے چیٹ کرلیا کرتے ہیں؟
جی کرلیا کرتا ہوں۔ اگر موضوع کوئی کام کا ہو تو کافی دیر تک چیٹ چل سکتی ہے ورنہ تھوڑی ہی دیر میں‌ ٹائیں‌ ٹائیں فش۔۔۔
ہ نیٹ کے حوالے سے کوئی یادگار واقع؟
ابھی تو کوئی یاد نہیں آرہا۔۔
ہ آپ کے خیال میں چیٹنگ صرف وقت کا ضیاع ہے یا ہم اس سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں؟
کبھی کبھار۔ ہمارا ایک اجتماعی نکتہ نظر ہوتا ہے ٹائم پاس یا پھر اگر لڑکا ہے تو اس کی خواہش ہوگی کہ کوئی لڑکی مل جائے جس سے چیٹ ہو۔۔۔سو سیکھنا سیکھانا کیسا۔۔
 
حجاب

محفلین
[align=right:f0a08ec34b][align=center]دوست آپ سے کچھ سوال کر لئے جائیں ، اب نہیں یاد کے یہ سوال کئے جا چکے ہیں کہ نہیں۔
موسم کونسا پسند ہے۔

اسکول لائف میں کونسا سبجیکٹ پسند تھا۔

اسکول کوئی یاد یعنی شرارت جس پر پٹائی ہوئی ہو یا سزا ملی ہو۔

کوئی ٹیچر جو بہت پسند ہوں اسکول یا کالج کے۔اُن کے بارے میں بتائیں۔

چودھویں کے چاند کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے ؟؟؟؟؟؟

آج کل کے جو فیشن ہیں لڑکوں کے وہ آپ کو پسند ہیں آپ نے کوئی فیشن اپنایا کبھی یا نارمل اسٹائل رہتا ہے آپ کا۔

آپ کا ہمراز کوئی ہے ؟ تو کون ۔
ابھی کچھ اور نہیں یاد آ رہا بس۔باقی پھر سہی۔
[/align:f0a08ec34b]
[/align]
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شکریہ۔۔آپ نے میرے بعد اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔۔: ) امید ہے اب ہم ایک اور ایک گیارہ ہوجائیں گی۔۔۔:p

یا اللہ تو غفور و رحیم بھی ہے ہمارے گناہ معاف فرما۔
میرا مالک مجھے معاف کرے میں اسے رحیم کریم بھی کہتا ہوں اور ایسے کام بھی کرتا ہوں جو اس کی قہاریت کو آواز دیتے ہیں۔

آمین ثم آمین۔ پتہ ہے شاکر صاحب۔۔آپ کا جواب پڑھ کے آنکھیں بھر آئیں ہیں۔۔۔واقعی ہم لوگ کیا ہے۔۔؟ اللہ سے محبت کا دم تو بھرتے ہیں لیکن وہ کام نہیں چھوڑتے جو اللہ جی کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں آپ کا یہ جواب بہت ہی اچھا اور بہت سچا ہے۔

چلیں جی ایک بار پھر سے پہلے آپ کے جوابات کی آٹوپسی اور پھر۔۔۔۔۔ :D کچھ نئے سوالات۔

خیر گھر میں ہوں تو ترجیح چٹ پٹی چیزیں ہوتی ہیں۔ اگر مرغ وغیرہ ہو تو مجھ سے صبر کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور گھر والے طعنے دیتے ہیں اس کا بس چلے تو کچا ہی کھالے۔ گھر سے باہر ہوں تو کچھ بھی ہو چلتا ہے۔

:lol: ۔۔۔ کبھی رعب ڈال کر اپنے لیے کچھ بنوایا۔۔؟

کبھی دودھ والی برفی بہت پسند ہوا کرتی تھی، پھر رس گلے بہت اچھے لگنے لگے آج بھی یہ دونوں چیزیں پسند ہیں۔ ویسے کوئی خاص پسند نہیں بڑا قانع بندہ ہوں۔ گڑ کی ایک ڈلی اور ایک ٹھنڈا پانی کا گلاس اور ایک رسالہ مل جائے تو میری دنیا مکمل ہوجاتی ہے۔میٹحی لسی ہو تو کیا کہنے ایسے موقع پر۔

یم یم ۔۔۔دودھ اور کھویے والی برفی کے تو کیا کہنے۔۔۔ویسے شاکر صاحب میں نے سنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے۔۔اس کا مطلب ہے کہ یہ بات سچ ہے۔۔جبھی آپ بھی اتنے قناعت پسند ہیں۔۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟؟

[بعض اوقات موسم بہت ڈسٹرب کرتا ہے، اداسی بے چینی بے کلی سی چھا جاتی ہے اور پھر میرا موڈ بھی اداس ہوجاتا ہے اور یہ ساری اداسی کاغذ پر انڈیلنا پڑتی ہے۔

شاکر صاحب آپ نے اپنی شاعری کسی جگہ پوسٹ کی ہوئی ہے یا نہیں۔۔؟ اگر کر رکھی ہے تو آپ اس کا لنک یہاں پوسٹ کریں گے۔۔؟

پھولوں میں گلاب اور چنبیلی دونوں ہی پسند ہیں۔ ابھی تک مار کھانے کا اتفاق نہیں ہوا پھولوں کے سلسلے میں۔

وہ پتہ ہے میں نے اس لیے کہا تھا کہ کو سرخ گلاب اچھا لگتا ہے کیونکہ آپ نے کسی کو سرخ گلاب دیا تھا۔۔۔یہ دیکھیں۔۔۔

آنکھوں میں‌خواب لیئے
ہاتھوں میں گلاب لیئے
لرزتے لبوں سے
تمہیں عید مبارک کہا تھا

لاہور اچھا ہی ہوگا اگر وہاں کے لوگ اتنے اچھے ہیں تو۔
کہتے تو لاہوریے فیصل آباد کو پنڈ ہیں لیکن میں انھیں بے قصور سمجھتا ہوں وہ کافی ایڈوانس ہوچکے ہیں اس لیے مجبور ہیں۔

لوگوں کا تو پتہ نہیں لیکن مجھے اپنے لاہور سے عشق ہے : ) ۔۔ کہیں اور رہنے کا سوچ کر ہی دل ڈوب جاتا ہے۔۔ ویسے لاہوریے تو فیصل آباد کو پاکستان کا مانچسٹر کہتے ہیں ۔۔ آپ نے یہ کس سے سنا۔۔؟

ہ آپ کسی روٹین کے عادی ہوجاتے ہیں؟

ہ آپ موڈ کے تابع ہیں یا موڈ آپ کے تابع ہوتا ہے؟

ہ شاکر غصہ آتا ہے کیا۔۔؟ اگر آتا ہے تو کس حد تک خطرناک ہوتا ہے؟

ہ آ پ کی پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

ہ پسندیدہ سنگر اور کوئی آل ٹآئم فیورٹ سانگ؟ ( ویسے آپ کی جو سانگ کلیکشن اُڑ گئ۔۔کیاوہ دوبارہ مل گئے یا نہیں۔۔؟)

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)

ہ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

ہ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

ہ خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

ہ دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟

ہ آپ کو رونا آتا ہے یا اپنے آنسو ضبط کر لیتے ہیں؟

ہ آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟ :p

بالکل ، ایک اور ایک گیارہ :)
 
دوست

محفلین
معذرت کے ساتھ کہ اتنی دیر سے جواب دے رہا ہوں اسی دن جواب دے دیتا لیکن میرے نیٹ کا سکتہ۔
پھر دل ہی نہیں کیا۔۔۔
موسم کونسا پسند ہے۔
موسم سب پسند ہیں۔ ہاں ذرا بادل شادل ہوں تو روائیتی سا ہوجاتا ہے جو زیادہ کشش کرتا ہے۔۔
اسکول لائف میں کونسا سبجیکٹ پسند تھا
۔
سب ہی۔ کوئی اکیلا نہیں بس پڑھ لیا کرتا تھا سب مضامین۔۔
اسکول کوئی یاد یعنی شرارت جس پر پٹائی ہوئی ہو یا سزا ملی ہو۔
پرائمری میں ایک بار سکول سے پھوٹے تھے ہم۔۔ اس دن مینا بازار تھا اور ہم تین چار لوگ چپکے سے نکل لیے۔۔
اگلے دن کان پکڑنا پڑے تھے۔۔۔
کوئی ٹیچر جو بہت پسند ہوں اسکول یا کالج کے۔اُن کے بارے میں بتائیں۔
ہمارے ایک ٹیچر تھے رضاعسکری۔ بی کام پارٹ ٹو میں انھوں نے بزنس کمیونیکیشن پڑھائی ہمیں ان کا سٹائل بہت پسند تھا مجھے پڑھانے کا۔۔
چودھویں کے چاند کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے ؟؟؟؟؟؟
روائیتی سا جواب دوں تو بہت اچھا لگتا ہے اور کچھ لکھنے کو دل کرتا ہے۔۔۔
آج کل کے جو فیشن ہیں لڑکوں کے وہ آپ کو پسند ہیں آپ نے کوئی فیشن اپنایا کبھی یا نارمل اسٹائل رہتا ہے آپ کا
اگر اس سے مراد کسی ہوئی جینز لمبے بار ہاتھوں میں کڑے اور گلے میں چین ہے تو مجھے پسند نہیں۔فیشن ہو لیکن حد میں۔۔۔
آپ کا ہمراز کوئی ہے ؟ تو کون ۔
میرے دوست میرے ہمراز ہیں کوئی کم کوئی زیادہ۔ اور بھلا اللہ سے بڑھ کر کون ہوسکتا ہے۔۔
سبق ختم۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
میں ایسا ہی ہوں۔۔۔

شاکر کبھی ایسا سوچا کہ میں اس طرح کا ہوتا۔۔۔یا اس جیسا ہوتا۔۔؟؟

اودیاں رحمتاں۔۔۔۔

بے شک۔۔۔۔ہم گناہگاورں پر اُس کی رحمتیں اور برکتیں بے حدوبے حساب ہیں۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں فاسٹ میوزک سنتا ہی‌نہیں۔کبھی موڈ میں‌ ہوں تو وہ بھی۔ جب روک اینڈ رول کرنے کو دل کرے

فاسٹ میوزک سنتے وقت والیم کا کیا لیول ہوتا ہے۔۔۔؟

ٹھیک کہا وہ تو میں‌ ہوں۔۔۔

ناصرف صاف گو ہیں بلکہ اچھے خاصے موڈی انسان بھی ہیں۔۔۔جبکہ مجھے پہلے لگتے نہیں تھے۔

جی مجھے اپنی نیند بہت پیاری ہے۔ اور جب چھوٹے بھائی کے دوست بھی اسے جگاتے ہیں نیند سے بے وقت آکر تو مجھے بہت برا لگتا ہے۔۔۔

تبصرہ محفوظ ہے :)

شاید آنکھیں۔۔۔۔۔شاید میرے بائیں گال کا ڈمپل

جیییییی۔۔۔اور پتہ ہے گال کا ڈمپل چہرے کو بہت معصوم لُک دیتا ہے۔۔چاہے وہ اندر سے کتنا ہی چالاک ہو۔ p:

ابھی تو کوئی یاد نہیں آرہا۔۔

جب بھی نیٹ کے حوالے سے یادگار واقع یاد آئے یا کوئی یاد یادگار بن جائے تو ہم سے ضرور شیئر کیجئیے گا۔

کبھی کبھار۔ ہمارا ایک اجتماعی نکتہ نظر ہوتا ہے ٹائم پاس یا پھر اگر لڑکا ہے تو اس کی خواہش ہوگی کہ کوئی لڑکی مل جائے جس سے چیٹ ہو۔۔۔سو سیکھنا سیکھانا کیسا۔۔

ٹھیک کہا۔۔۔۔آپ یقین کریں کہ مجھے بھی یہی افسوس رہتا تھا کہ کوئی لڑکی کسی لڑکی سے بات کیوں نہیں کرتی۔۔۔۔لیکن پھر جب فورمز کی دنیا میں آئی تو پتہ چلا کہ اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے۔

اچھا جی اب کچھ نئی بات۔۔۔۔۔۔۔

ہ پہلے یہ سچ سچ بتادیں کہ آپ کو یہاں آنا اور میرے سوال بور تو نہیں کر رہے۔۔؟؟
 
دوست

محفلین
شاکر کبھی ایسا سوچا کہ میں اس طرح کا ہوتا۔۔۔یا اس جیسا ہوتا۔۔؟؟
کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ میری خامیاں نہ ہوتیں۔ لیکن یہ سب تو زندگی کے ساتھ ہے خود کو سمجھا بجھا لیا کرتا ہوں۔۔
فاسٹ میوزک سنتے وقت والیم کا کیا لیول ہوتا ہے۔۔۔؟
والیوم فل ہوتا ہے۔۔۔
ناصرف صاف گو ہیں بلکہ اچھے خاصے موڈی انسان بھی ہیں۔۔۔جبکہ مجھے پہلے لگتے نہیں تھے۔
جی وہ بھی ہوں بس رلا ملاسا بندہ ہوں۔ نہ مٹھا نہ کَوڑا بس درمیانہ سا۔۔
جیییییی۔۔۔اور پتہ ہے گال کا ڈمپل چہرے کو بہت معصوم لُک دیتا ہے۔۔چاہے وہ اندر سے کتنا ہی چالاک ہو۔ p:
شاید
ہ پہلے یہ سچ سچ بتادیں کہ آپ کو یہاں آنا اور میرے سوال بور تو نہیں کر رہے۔۔؟؟
قطًا نہیں ورنہ میں کہہ دیتا صاف گو تو آپ مجھے تسلیم کرچکی ہیں۔۔
 
امن ایمان

محفلین
والیوم فل ہوتا ہے۔۔۔

لیں۔۔۔میرا خیال تھا کہ آپ کا جواب ہوگا ۔۔لو یا میڈیم۔۔۔اور میں اپنے بھائیوں کو شرمندہ کر سکوں گی۔۔۔لیکن واقعی لڑکے عجیب ہی ہوتے ہیں سب۔:)

قطًا نہیں ورنہ میں کہہ دیتا صاف گو تو آپ مجھے تسلیم کرچکی ہیں۔۔

جی شکریہ شکریہ۔۔۔ورنہ تو پتہ نہیں کیوں مجھے لگا کہ اب میرے سوال سب کو بور کرتے ہیں۔

اچھا شاکر آپ کا ایک بلاگ تو اوپن ہوتا ہے لیکن دوسرا نہیں۔۔۔اور اُس میں اتنی تھوڑی سی شاعری ہے۔۔۔لیکن مجھے بہت سارا تبصرہ کرنا ہے۔۔جلدی بتائیں کہ میں کیا کروں؟

ویسے میں نے آپ کی جو تھوڑی سی شاعری پڑھی ہے اُس سے اتنا تو مجھے پتہ چل گیا ہے کہ میں نے جو سوچا تھا وہ ٹھیک ہی تھا۔۔ :lol: :p
 
دوست

محفلین
جی بس عادت سمجھ لیں جب تک والیوم فل نہ ہو فاسٹ میوزک کا مزا نہیں آتا لیکن میں دوسروں کو قطعی ڈسٹرب نہیں کرتا۔۔
میرا کمرہ تیسری منزل پر ہے جہاں سے آواز کسی کو ڈسٹرب نہیں کرتی۔۔۔
تھوڑی سی پر ہی گزارہ کریں جی فی الحال جو کھل رہا ہے اس کا بھی برا حال ہے ان دنوں بس اس کو دیکھنے کا بھی موڈ نہیں ہورہا۔۔۔
اور آپ نے کیا سوچا تھا۔۔۔ :?: :?:
 
حجاب

محفلین
شکریہ دوست آپ نے جواب دیئے ،دیر ہوئی نو پرابلم۔امن تم چاہو تو جواب پر تبصرہ کر سکتی ہو۔
 
Top