کوئی مسئلہ نہیں۔۔میں نے سکون سے انتظار کیا حالانکہ جو اراکین مجھے انٹرویو دے چکے ہیں اگر اُن کو یاد ہو تو انھیں پتہ ہے۔۔"امن کو انتظار کتنا مشکل اور بُرا لگتا ہے"۔
بالکل بھی نہیں۔۔۔تعریف ہمیشہ سچی جو دل پر اثر کرتی ہے ورنہ چپ چاپ رہتی ہوں۔
سعود بھائی
یہ دھاگہ اسی مقصد کے لیے بنایا تھا۔۔دراصل ایک تو ترتیب وارسوالات پوچھتی ہوں پھر جو جوابات دیے جائیں اُن کو پڑھ کے مزید انہیں میں سے کچھ اور پوچھنا چاہوں تو اس کے لیے عموما یہی لکھتی ہوں کہ کچھ اور سوالات ذہن میں آئے
مزید ایک اور بات میں نے یہاں اپنے پہلے کیے گئے انٹرویوز کو ایک نظر بھی نہیں دیکھا کہ ہر بندے کا میرے ذہن میں الگ خاکہ سا بنتا ہے تو اسے ہی مد نظر رکھتے ہوئے انٹرویو بڑھاتی ہوں۔ آئی نو systematically کام کرنے والوں کو mess برا لگتا ہے
(امید رکھتی ہوں میرے ساتھ تعاون کریں گے)
آپ نے میرے سوال کو بہت احسن طریقے سے سمجھا اور جواب دیا،میں یہی جاننا چاہ رہی تھی
سعود کچھ مزید ذاتی نوعیت کے سوالات۔۔
@بہن بھائیوں کی تعداد اور آپ کا نمبر؟
@ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ گھر سے باہر گزرا تو بہن بھائیوں سے تعلقات کس نوعیت کے ہیں مطلب خود کو کس حد تک ان کے قریب پاتے ہیں؟
@بچپن کی کچھ خوشگوار یادیں جنھیں سوچ کر آج بھی موڈ خوشگوار ہوجاتا ہو؟
@ بچپن سے جڑا کوئی تلخ واقعہ جو آج بھی افسردہ کردے؟
@آپ کی ماشاءاللہ سے اب تک گزری ہوئی زندگی کا سنہری دور؟