امن ایمان
محفلین
انٹرویو وِد افتخار اجمل بھوپال
اردو زبان میرے لیےاور یقننا آپ کے لیے بھی دنیا کی سب سے پیاری زبان ہے اس زبان کی مقناطیسی کشش کا یہ عالم ہے کہ انٹرنیٹ پر جہاں کہیں بھی یہ لکھی جاتی ہے، اردو بولنے اور سمجھنے والے وہاں خود بخود کھینچے چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ خواہ کسی اردو فورم کے رکن ہیں یا کسی اردو بلاگ کے ایڈمن۔۔آپ خود بخود اردو سرکل میں مشہور ہوتے چلے جاتے ہیں
میں حادثاتی طور پر اردو محفل کی رکن بنی اور پھر یہاں سے آگے اب شاید ہی کوئی اردو فورم یا بلاگ ہو جہاں تک میری رسائی نہ ہو۔جب میں نے بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا تو ایک بلاگ پرمیری نظر سے “اجمل صاحب “ کے کچھ تبصرہ جات گزرے۔ مجھے ان کا انداز گفتگو اچھا لگا۔۔کچھ فطری تجسس بھی تھا کہ کہیں یہ اردو محفل کے ایڈمن زکریا اجمل کے بابا تو نہیں ہیں۔۔اگر ہیں تو یہ اردو محفل پر کیوں نہیں ہیں۔۔بس اسی جواب کی تلاش میں “میں کیا ہوں“۔۔۔۔۔۔۔۔"What Am I" ربط پر پہنچ گئی۔ میرا اندازہ ٹھیک تھا اجمل صاحب زیک کے باباجان ہیں۔۔۔اجمل انکل کے بلاگ کو شاید ہی کوئی بلاگرہو جو نہ جانتا ہو۔۔۔ان کا بلاگ اب تک میں نے جتنے بلاگ دیکھے‘ سب سے فعال ہے۔ ہر روز ایک نیا موضوع پڑھنے کو ملتا ہے۔ اردو محفل کے کافی اراکین ان کو بلاگنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔۔اجمل انکل کے تبصرہ جات باقاعدہ سند کی حیثیت رکھتے ہیں اور جس بلاگر کے لیے تبصرہ لکھیں وہ یقننا پھولا نہیں سماتا ہوگا۔
اجمل انکل کی حالات زندگی کے بارے میں کافی پوسٹس ان کے اپنے بلاگ پر موجود ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ یہاں ہم ان سے ایک بار پھر زندگی کی کہانی سنیں اور ان کے تجرباتِ زندگی سے کچھ سیکھیں۔ اجمل انکل اب اردو محفل کے باقاعدہ رکن بھی ہیں۔
مجھے امید ہے کہ آپ سب ایک بار پھر اجمل انکل کو خوش آمدید کہیں گے۔
اجمل انکل۔۔۔۔انٹرویو کا باقاعدہ آغاز
ہ آپ نے بلاگنگ کی دنیا میں کب اور کیسے قدم رکھا؟
ہ بلاگ لکھنے سے پہلے آپ کسی فورم یا کمیونٹی کے رکن تھے ۔۔اور اب بھی ہیں؟
ہ اردو ٹائپنگ پہلے سے جانتے تھے یا اردو محفل فورم کا اعجاز ہے؟
ہ کمپیوٹر سے کس حد تک دوستی ہے؟
ہ بلاگ پر کوئی موضوع پوسٹ کرتےہوئے آپ کے ذہن میں کیا خیال ہوتا ہے؟
ہ آپ کی تحریریں اثر رکھتی ہیں، آپ کولکھنے کی عادت شروع سے تھی؟
ابھی یہ کچھ سوالات۔۔۔۔۔کوشش کروں گی کہ آپ کی دلچسپی برقرار رہے اور آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ یہاں صرف کریں۔۔۔میں اس کے لیے آپ کی شکرگزار رہوں گی۔