حجاب آج آپ کا انٹرویو پھر سے پڑھا۔۔ سب پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔شب ویسے تو آپ سے تقریبا سب موضوعات پر کچھ نہ کچھ بات ہوچکی ہے۔۔۔بس اردو محفل پر بہت کم بات ہوسکی ہے۔۔۔اردو محفل کے بارے میں تقریبا سارے سوالات میری اختتامیہ لسٹ میں موجود ہیں۔۔۔اس لیے میں کچھ سوالات مزید ایڈ کرکے آپ کے تھریڈ کو بھی حتمی شکل دینا چاہوں گی۔ شب۔۔۔۔( میرا کاپی کیا ہوا خطبہ
کسی انسان کو جاننے کے لیے کبھی ایک لمحہ کافی ہوتاہے اور کبھی یہ عمل انسان کی پوری زندگی پر محیط کرجاتا ہے۔ میں نے بھی تھوڑی سی کوشش کی کہ اپنے سوالوں کے ذریعے میں کسی حد تک آپ سے واقفیت حاصل کرسکوں ۔۔جان پہچان کےاس سلسلہ میں سوالات فکس نہیں تھے۔۔شخصیت اور موقع محل کے مطابق سوالات کی نوعیت بھی مختلف ہوتی تھی۔۔اب جبکہ کافی تھریڈز اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس جگہ سب سے ایک طرح کے سوال پوچھوں جو کہ پورے انٹرویو کا خلاصہ ہوں۔ یہاں میں یہ بات بھی واضع کرتی جاؤں کہ یہ اختتام میری جانب سے ہوگا۔۔۔۔باقی سب لوگوں کو پوری اجازت ہے کہ آپ میرے بعد اس ممبر سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا پھر ممبر کی اپنی مرضی کہ وہ اپنے تھریڈ کو مقفل کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔
آخر میں میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ کے تعاون کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ورنہ شاید بات ایک دولوگوں سے
آگے نہ بڑھتی۔
آپ کے لیے سوالات۔۔
1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟
2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟
3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟
4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟
5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟
6: اگر جواب نہ میں ہے تو کیوں نہیں پڑھایا۔۔۔اس کی وجہ؟
7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟
8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟
9: اردو محفل کو کیسا پایا؟
10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟
11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟
12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتیں تو کہاں ہوتیں؟
13: ایڈمن یا ناظمین اعلیٰ سے کوئی شکایت؟
14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟
15: اپنا شخصی خاکہ تحریر کریں جس میں آپ کی خوبیاں اور خامیاں بھی شامل ہوں۔۔اور کچھ اس طرح کے ہم آپ کو لفظوں سے پوری طرح پہچان لیں؟ ( جامع لکھنے پر نمبر ایکسٹرا)
16: پھول، رنگ و خوشبو یا نین و نقش سے شخصیت بوجھنے کے فن پر کس حد تک عبور اور یقین رکھتی ہیں؟
17: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں تو کیسا محسوس کریں گی؟ ( سچ اور صرف سچ)
18: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتی ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)
19: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتی ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟
20: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟
21: اردو محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا بہترین دھاگہ، بہترین جواب، بہترین مشورہ؟
22: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟
23:زندگی گزارنے کا کوئی ایک ایسا اصول جس پر آپ ہمیشہ عمل کرتی ہیں۔
24: آپ ندگی کے جس موڑ پر کھڑی ہیں، اگر پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسی لمحہ جس کے پلٹ آنے کی خواہش ہو۔۔؟
25:امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟
~~~~~کچھ سوالات کا اضافہ~~~~
26: انٹرنیٹ کی آپ کی زندگی میں اہمیت؟
27: نیٹ فرینڈشپ کو کس حد تک حقیقی اور پائدار سمجھتی ہیں؟
28: انٹرنیٹ پر آپ کے ساتھ پیشں آنے والا کوئی دلچسپ واقعہ؟
( یہ اضافہ اس امید کے ساتھ کہ آپ مایوس نہیں کریں گی۔۔۔اور جوابات کی ایک قسط جلد یہاں ارسال کریں گی۔)
ویسے یہ آپ ہیں کہاں آج کل۔۔۔؟؟؟؟