پہلے آپ کے جوابات پر مختصر نظر :
چھوٹے بھائی اگر میری بات نا مانیں تو موڈ خراب ہوتا ضرور ہے مگر بات منوا کے جو میں کہوں کروا ہی لیتی ہوں۔
تو اس کو ہٹ دھرمی کہتے ہیں کہ ضدی؟
میں نے جن صاحب کے ساتھ لاء پریکٹس سیکھی وہ میرے جاننے والوں میں سے تھے ،اُنہوں نے جو سکھایا اُس کی فیس نہیں لی تو میں نے بھی اُن سے تنخواہ نہیں لی تھی، تو پہلی تنخواہ ملی ہی نہیں اور پھر میں نے جاب نہیں کی ۔
یعنی کہ پڑھ لکھ کے گنوایا۔
میری عجیب و غریب خواہش ہی کہیں گے شائد اس کو میں سمندر کا دوسرا کنارہ دیکھنا چاہتی ہوں ، سمندر کے درمیان کسی حسین سے جزیرے پر گھر بنانا چاہتی ہوں
مجھے یہی عجیب لگتی ہیں خواہشیں آپکا کیا خیال ہے عجیب ہیں کہ غریب؟؟؟؟؟؟؟
خواہش واقعی عجیب ہے اور اگر ٹاپو پر گھر بن گیا تو واقعی غریب بھی ہو جائیں گی۔ اس پر خرچہ ہی اتنا ہو جائے گا کہ کشتی پر جانے کے لیے بھی پیسے نہیں بچیں گے۔
مجھے نت نئے ڈیزائین کی سینڈل، بریسلیٹ جمع کرنے کا شوق ہے ، اور خاص کر چوڑیاں جمع کرنے کا ، جمع کرتی ہوں چوڑیاں دیکھ کر خوش ہوتی ہوں پہنتی نہیں ۔
یعنی اکیلے ہی دیکھ دیکھ کر ہنستی رہتی ہیں۔
آپ کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا نمبر؟
اگر آپ کو کسی ویران جگہ بھیجا جائے تو کسے ساتھ لیجانا پسند کریں گی؟
فطرت کے کتنا قریب ہیں؟
ایک نیکی جو گلے پڑ گئی ہو؟
صبح اٹھتے ہی کس چیز کی طلب ہوتی ہے؟
آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟
شدید تکان کے باوجود کہاں جانے کے لیے تیار رہتی ہیں؟
اور بھی لکھ دوں، کہ ابھی کے لیئے بس اتنے ہی۔