انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

ابن توقیر

محفلین
ویسے کچھ پرُانے مراسلے ہم نے پڑھیں ہیں انتہائی خوش بیان تھے ایسا کیا ہوا کہ خشک بیان ہوئے !!!!!!!!:hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized:
ٹرولنگ کو لے کر شاید خشک بیاں محسوس ہوتے ہوں وگرنہ تو میری رائے میں اپنا ازلی انداز ہی اپنائے ہوئے ہیں۔
شاید یوں اپنی رائے کا اظہار کرنا مناسب نہ ہو مگر مجھے تو ان کا یہی کمال لگتا ہے کہ روز اول سے اب تک مستقل مزاج ہیں اور صاف گوئی سے اس پر قائم ہیں۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
ٹرولز سے نپٹنے کے لیے اس سے بہتر کوئی حل ممکن ہے؟
خیر ٹرولنگ اگر چھوڑ دی جائے تو تصویر کا اصل رخ دیکھنا آسان ہے یا ان کے حقیقی روپ سے واقف ہوا جاسکتا ہے۔

اوہ پھر تو مجھے خود پر غور کرنا چاہیے کہیں میں بھی ٹرولنگ کرنے تو نہیں آئی ۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
اوہ پھر تو مجھے خود پر غور کرنا چاہیے کہیں میں بھی ٹرولنگ کرنے تو نہیں آئی ۔۔۔
شاید نہیں۔
آپ اچھا گمان رکھیں کہ ٹرولنگ کی ڈگری چند خوش نصیب ہی حاصل کر پاتے ہیں۔یہ ایک الگ لیول کی مہارت ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
خیر ٹرولنگ اگر چھوڑ دی جائے تو تصویر کا اصل رخ دیکھنا آسان ہے یا ان کے حقیقی روپ سے واقف ہوا جاسکتا ہے۔

شاید نہیں۔
آپ اچھا گمان رکھیں کہ ٹرولنگ کی ڈگری چند خوش نصیب ہی حاصل کر پاتے ہیں۔یہ ایک الگ لیول کی مہارت ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

آپ تو کسی جوہری کی طرح ہر ہیرے کی خوبی پہچان لیتے ہیں ۔۔۔ :heehee:
 
آخری تدوین:
میری مذہب پر سب سے اچھی گفتگو اپنے کیتھولک اور atheist دوستوں سے ہوتی ہے۔ مسلمان عام طور سے کافی جذباتی ہو جاتے ہیں

گفتگو کے اچھی ہونے کے لیے کیا ضروری ہے۔ ہنسی مذاق دوستی یا دلیل؟

اپنے ماموں (جن کی مادری زبان عربی ہے)
ُ
آپکی نانی عرب کے کس علاقے سے ہیں؟

زندگی انجوائے کرنے کے گر سیکھے

اسکی کچھ تفصیل ہو جائے تو بہتوں کا بھلا ہو گا۔
 
Top