انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

صابرہ امین

لائبریرین
بہت خوب ۔ ۔!!
شخصیت کی تعمیر میں ماحول اور ثقافت کا بڑا کردار ہوتا ہے ۔ ۔ انگریزی ادب سوچ کو ایک عجب رخ دیتا ہے ۔ ۔ آپ اس کی عمدہ مثال ہیں ۔ ۔ کافی چیزیں یکساں سی محسوس ہو رہی ہیں ۔ ۔ ۔
 

بافقیہ

محفلین
زیک صاحب فورم کے فاؤنڈر ہیں۔ یہ ابھی معلوم ہوا۔
فورم کی بنیاد سے اب تک کی رپورٹ کی لنک مہیا کی جائے تاکہ مکمل جانکاری مل سکے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ان میٹھوں سے میرے مزاج پر کیا فرق پڑا ہے میں نہیں جانتا مگر جسم پر اثر صاف ظاہر ہے چربی کی صورت میں۔
چربی کی نہیں مزاج میں مٹھاس کی ضرورت ہے ہماری اماّں کہا کرتیں تھیں آدمی گڑ نہ دے گڑ جیسی بات کرلے ۔اتنی اچھی محفل بنانے کے لئیے ڈھیر سارا شکریہ :):)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
زیک صاحب فورم کے فاؤنڈر ہیں۔ یہ ابھی معلوم ہوا۔
ہمارے دیرینہ دوست زیک بلاشبہ نہ صرف اس عظیم فورم کے بانیان میں سر فہرست ہیں بلکہ سنگ بنیاد رکھ کر پچھتانے والوں بھی یکتا ہوں گے ۔ :)
ڈسکلیمر ! یہ مراسلہ اس کے لیے ہر گز نہیں جس کو "بوجوہ" سمجھ نہ آئے ۔ :)
 
آخری تدوین:
شکریہ امن۔

سب سے پہلے ایک وضاحت کی کوشش۔



ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھ سے تو میری دو سالہ بیٹی بھی نہیں ڈرتی۔ :) اصل میں آپ کے ذپ میں لکھا تھا کہ فوری جواب دوں۔ ایک تو میں اس وقت کچھ مصروف تھا اور دوسرے مزید کچھ کہنے کو ذہن میں نہیں آیا۔

اسی سے بچپن کا ایک واقعہ یاد آیا۔ میری پھوپھی جب بھی ملتی تھیں تو ان کی شکایت ہوتی تھی کہ تم سے حال پوچھو تو یک‌لفظی جواب ملتا ہے کم از کم “ٹھیک“ کے ساتھ “ٹھاک“ ہی لگا دیا کرو۔ :D




یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم۔ ویسے یہ نام کچھ دوستوں نے پاکستان میں رکھا تھا اس لئے امید تو نہیں کہ پیار سے رکھا ہو گا۔ پھر آجکل جب میری بیٹی مجھے بلا رہی ہوتی ہے اور میں نہیں آتا تو وہ ڈیڈی ڈیڈی کہتے اچانک آواز دیتی ہے “زیک“۔



35 سال۔ دو بلاکس؟ لگتا ہے آپ کے کمپیوٹر پر اردو نسخ ایشیاٹائپ انسٹال نہیں ہے۔



بالکل ہے۔



7 دسمبر۔ یعنی کیا کیا ہوا تھا اس دن۔ 7 دسمبر ہی کو جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کر کے امریکہ کو دوسری جنگِ عظیم مین شامل کر لیا۔ مگر اس سے بھی بڑھ کر میں جس دن پیدا ہوا پاکستان میں الیکشن ہو رہے تھے۔ پہلے پہلے صحیح الیکشن تھے تو ابو نے امی کو خوب تاکید کر رھی تھی کہ ووٹ ضرور دینا ہے۔ مگر اسی دن میں دنیا میں آ گیا۔ میرے ایک انکل نے مبارکباد کی تار بھیجی اور تجویز کیا کہ الیکشن کی مناسبت سے میرا نام انتخاب عالم رکھ دیا جائے۔ شکر ہے میرے والدین نے ایسا نہیں کیا۔

Saggitarius (اردو نہیں آتی)۔



میرے اردو میں بلاگ کرنے کی یہی وجہ تھی۔ یہ محفل اور اردوویب تو یوں کہہ لیں وقت کے ساتھ ساتھ بات بڑھتی گئی۔



عام طور سے کم‌گو ہوں کہ introvert ہوں۔ مگر کچھ موضوعات پر کافی بات چیت کر لیتا ہوں۔



جہاں تک مجھے علم ہے نہیں۔ میرا تعلق مشرقی افریقہ سے ہے۔



عموماً بالکل بھی نہیں۔



مشکل کام ہے مگر کوشش کرتا ہوں۔ introvert، انسانیت‌پسند، ذہین۔ :)



شاید میرا بڑھاپا :) جب میں پیدا ہوا تو انسان اس سے پچھلے سال ہی چاند پر پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا (محب آپ پلیز چپ رہیں :wink: )۔ خلا کا سفر اس زمانے میں ہر بچے کا خواب تھا۔ ویسے بھی کہتے ہیں کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔ مگر پہلے ستاروں تک تو پہنچیں!



اتنا کہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ بلی اب مری کہ اب مری۔ :lol:
بہت خوب کافی سوالوں کے جوابات مل گئے
 

سیما علی

لائبریرین
جیسے کہ آپ کی تعلیم آپ کی مصروفیات کام وغیرہ میں سمجھتا تھا کہ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں ۔
اور بھی تو لاتعداد خوبیاں تعارف سے آشکار ہوگئیں اور اُردو محفل کے بانیوں میں سے ہیں !!!!اس سے بڑی خوبی کیا ہوگی اور اتنا خوبصورت فورم جو ہم سب کو دیا !!!!!!!!!
 
آخری تدوین:
Top