انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
"سیدہ شگفتہ"
اچھا امن آپ نے دعا کی طاقت کی بات کی تو ایک تجربہ کرتے ہیں آزماتے ہیں ذرا خدا کو۔۔۔ میں ایک دعا مانگی ہے، آپ دعا کریں کہ خدا یہ دعا سن لے۔


یہ آپ نے ہی لکھا تھا نا، کر لیا تجربہ؟ آزما لیا پھر خدا کو؟ کیا ملا تجربہ کر کے، کیا ملا آزما کے؟

اب خود بھی پریشان ہیں، گھر والوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے اور اہلِ محفل کو بھی۔
0035.gif


توبہ استغفار کریں، اللہ سے معافی مانگیں۔

ہم سب اہلِ محفل بھی اللہ سے آپ کے لیے دست بستہ دعاگو ہیں۔

شمشاد بھائی، آپ تو زخموں پر نمک چھڑکنے والی بات کر رہے ہیں۔ :cry:

ایسی بات نہیں ہے ماوراء، میں تو دل سے دعاگو ہوں ان کے لیے۔
 

فضہ کاظمی

محفلین
سس! پہلے ہی معلوم ہیں باتیں لیکن لکھا ہوا پڑھنے میں مزا آرہا ہے کچھ سوال میں بھی نہ کر لوں :- ) بی بیک سون!!!! شازی باجو! آپ بہت محبت کرنے والی ہیں! شمشاد بھائی! شگفتہ پریشان نہیں کرتیں
 
اب ایک دو سوال تو کر ہی لیے جائیں۔

نثر اور شاعری میں پسندیدہ شخصیات کونسی ہیں اور کیوں؟

پسندیدہ کتابیں کونسی ہیں ، کم از کم پانچ بتانی ہیں ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی، کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کوئی پریشان نہ ہو۔۔۔ لیکن کبھی اللہ کو میری یہ کوشش نہیں پسند آتی پھر سب کو معلوم ہو جاتا ہے۔۔۔ لیکن آپ تو بھائی ہیں نا تو آپ کو تو پریشان کر سکتی ہوں نا دعا کے لئے
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم شمشاد بھائی، کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کوئی پریشان نہ ہو۔۔۔ لیکن کبھی اللہ کو میری یہ کوشش نہیں پسند آتی پھر سب کو معلوم ہو جاتا ہے۔۔۔ لیکن آپ تو بھائی ہیں نا تو آپ کو تو پریشان کر سکتی ہوں نا دعا کے لئے

اس کے لیے آپ کو کہنےکی ضرورت ہی نہیں۔ آپ تو ویسے بھی ہماری دعاؤں میں شامل ہیں کہ اللہ تعالٰی آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کو ڈھیروں ڈھیر خوشیاں دے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شکفتے میں انشاءاللہ ضرور دعا کروں گی۔ لیکن ڈئیر ایک بات یاد رکھیے گا۔دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔۔۔

کچھ دعاؤں کا صلہ ۔۔۔فوری مل جاتا ہے۔ یعنی وہ قبول ہوجاتی ہیں۔

کچھ دعاؤں کا صلہ ۔۔کسی اور شکل میں (کسی مصیبت سے خود بخود نجات ہماری کبھی کی مانگی ہوئی دعا بھی ہوسکتی ہے)

کچھ دعاؤں کا صلہ۔۔۔آخرت میں

یہی ہمارا ایمان ہے۔

شکفتے میں آپ کے جوابات دیکھ رہی ہوں۔۔انشاءاللہ ایک ساتھ کمنٹس دوں گی۔ : )


السلام علیکم

امن، ۔۔۔ اسی ہفتے معلوم ہو جائے گا کہ میری دعا پُوری ہوتی ہے یا نہیں۔۔۔


میں ذرا مصلیٰ بچھا لوں۔۔۔۔ ایک تو شمشاد بھائی ڈانٹ کے رکھ دیتے ہیں۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میری اتنی جراءت؟

ہاں ماوراء کو کہیں تو ڈانٹ دیتا ہوں۔ لیکن آجکل تو وہ بھی نہیں آ رہی۔ اس محفل میں صرف ایک وہی ہے جو میری ڈانٹ سہہ لیتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں نہیں، ضرور کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں کسی کی بھی دعا قبول ہو سکتی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
اتنے عرصے کی غیر حاضری کے بعد شگفتہ میں ایک بار پھر حاضر۔۔۔اس دیر میں جہاں کچھ میرا ہاتھ تھا، وہاں وقت کی کمی بھی بہت اہم وجہ تھی۔۔۔لیکن اب انشاءاللہ اس تھریڈ کو حتمی شکل میں لانے کی کوشش کرتی ہوں۔
شکفتے میں نے پچھلے سارے صفحات پڑھے ہیں۔۔کچھ جگہ آپ کے جوابات دینے ابھی باقی تھے۔۔۔لیکن ایسا کرتے ہیں کہ بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔۔۔میں وہ سوال کسی اور طرح سے دوبارہ پوچھ لوں گی۔۔بس آپ نے اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا۔۔آپ اب ریگولر نظر آنے لگی ہیں۔۔اس لیے اب اچھے بچوں کی طرح فوری جوابات لکھنے ہیں ۔۔ٹھیکککک :)


ہ شکفتےآپ کا Zodiac sign ہے Aries یعنی برج حمل۔۔اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ حاکمانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔اور اپنی قوت کی بدولت ماحول پر شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں۔۔آپ کو پتہ ہے کہ ہٹلر کا ستارہ بھی یہی تھا ناصرف ایڈولف ہٹلر بلکہ ولیم شیکسپئیر بھی اسی برج سے تعلق رکھتے تھے۔۔ویسے یہ کہاں تک درست ہے اس بارے میں ضرور بتائے گا۔۔؟

ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟

ہ پسندیدہ رنگ؟

ہ پسندیدہ موسم؟

ہ دن اور رات میں پسندیدہ پہر؟

ہ پسندیدہ رشتہ؟

ہ پسندیدہ لباس؟

ہ اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟

ہ پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر آپ گھنٹوں بلاتکان بول سکیں؟

ہ پسندیدہ کھانا؟

ہ میٹھے میں کیا پسند ہے؟

ہ پسندیدہ مشغلہ؟

ہ پسندیدہ ڈرامہ، فلم، ایکٹر ،ایکٹرس؟

ہ آل ٹاءم فیورٹ سانگ،غزل، گلکار؟

ہ نثر اور شاعری میں پسندیدہ شخصیات کونسی ہیں اور کیوں؟ ( یہ سوال محب نے پچھلے صفحات پر پوچھا تھا)

ہ پسندیدہ کتابیں کونسی ہیں ، کم از کم پانچ بتانی ہیں ؟ ( یہ بھی محب کا سوال ہے)

ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا) :)

اب ذرا آنکھیں بند کرکے اپنی پسند سوچتی جائیں اور آنکھیں کھول کر یہاں ٹائپ کرتی جائیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

امن آپ بہت اچھی ہیں، میرا قصور بھی اپنے سر لے لیا...

اچھا میں کرتی ہوں آنکھیں بند... بس کہیں مستقل ہی نہ بند ہو جائیں :)
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم

امن آپ بہت اچھی ہیں، میرا قصور بھی اپنے سر لے لیا...

اچھا میں کرتی ہوں آنکھیں بند... بس کہیں مستقل ہی نہ بند ہو جائیں :)

وعلیکم السلام

شکفتہ میں اچھی ہوں اگر توآپ بالکل بھی اچھی نہیں ہیں ۔۔۔یہ ذرا پڑھیں کہ آپ نے آخر میں کتنی بری بات لکھی ہے۔۔۔ایسا کہتے ہیں بھلا۔۔۔؟؟؟ :mad:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن

میں کئی بار یہاں آئی کہ کچھ لکھ سکوں یہاں، لیکن حالیہ واقعات اور اس پس منظر میں یہاں (فورم) پر مختلف پوسٹس دیکھ اور پڑھ کر دل بہت افسردہ ہے ۔۔۔ میں جلد ہی پوسٹ کرتی ہوں
 
Top