نماز شب (تہجد) کا وقت جب ہر جانب سکوت ہوتا ہے اور صبح کاذب اور صبح صادق کا درمیانی وقفہ جب روشنی اندھیرے کو ختم کرنا شروع کرتی ہے پھر پرندوں کی چہچہاہٹ اور بادِ نسیم۔۔۔ لیکن جب سورج مکمل نکل آتا ہے پھر نہیں اچھا لگتا۔ سردیوں میں صبح سویرے اوس میں ڈوبی گھاس پر ننگے پاؤں چلنا بھی بہت پسند ہے۔ میں بہت چلا کرتی تھی ننگے پاؤں بہت اچھا لگتا تھا۔ اچھا چھوٹے ہوتے ہم سب بہن بھائیوں کو امی ابو صبح جب اٹھاتے تھے تو میں فوراً اٹھ جانا۔ میرا دل ہوتا کہ گھر میں باقی سب سے پہلے اٹھ جاؤں تاکہ گھاس پر کوئی اور نہ چل سکے مجھ سے پہلے۔ اسی طرح جب ہوسٹل میں تھی تو بہت مزہ آتا تھا سب نے سوئے رہنا اور میں منہ اندھیرے ہی کمرے سے باہر نکل جانا اور پھر ہر چیز میری دوست بن جاتی۔۔۔ امن آپ نے یہ انٹرویو کر کے مجھے کیا کیا کچھ نہیں یاد دلا دیا۔۔۔ اتنی دلچسپ باتیں یاد آرہی ہیں اپنے کئی کارنامے بھی
ایک بار تو میں ایک ایسی
شرارت کی کہ پوری انتظامیہ تک ہِل گئی۔۔۔ سب حیران اور پریشان کہ یہ ہوا کیا ہے اور آخر یہ ہوا کیسے، سب کا یہی خیال کہ یہ کسی ایک کا کام نہیں ہے بلکہ کئی لوگوں کا کام ہے۔۔۔ اب سب بیٹھے سر جوڑ کے کہ کون کون شامل ہے
بہت مزہ آیا۔۔۔ اتنے دن تک ٹینشن رہی۔۔۔
۔۔۔اُف۔۔۔ مجھے سب یاد کر کے اتنا اچھا لگ رہا ہے وہ سب ۔۔۔ کسییییی کو بھی نہیں پتہ چلا کہ کون تھا۔۔۔ کس نے کیا تھا۔۔۔کس کی حرکت تھی
اگر معلوم ہوجاتا کہ میری حرکت تھی تو میرا تو نہیں معلوم کیا حشر ہوتا
تھینکس امن۔۔۔ مجھے اتنی دلچسپ یادوں میں واپس پہنچانے پر۔۔۔ !!
گرم دوپہر جب ہر طرف خاموشی ہوتی ہے اور ایسے وقت میں صاف ستھری گلیوں میں چھایا گہرا سکوت جب کوئی بھی باہر نہیں ہوتا سب اندر دبکے ہوئے ایسے میں میرا اتنا دل چاہتا ہے کہ باہر نکل کر اس سکوت کا حصہ بن جائے بندہ۔۔۔ مجھے شہروں ، قصبوں ، گاؤں ، شہر کی نئی اور پرانی آبادیوں میں چھوٹی بڑی گلیاں ایسی گرم دوپہر میں بہت پُرکشش لگتی ہیں۔۔۔ خاموش خاموش سی جیسے شکوہ کر رہی ہوں۔۔۔ اور پتہ نہیں چلے کہ کس بات کا۔۔۔