سیدہ شگفتہ نے کہا:
لیجئے آپ کے تمام سوالات کے جوابات حاضر بمع مجرم کے۔۔۔ رعایت (پچھلی اور آئندہ) دینے کے لئے بے حد شکریہ
میں نے اپنی جانب سے ممکن حد تک سُستی دکھائی ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے کھجلی کم سے کم ہو جائے بلکہ ختم ہی ہو جائے، ذرا تصدیق تو کر دیں اس کی
بہت شکریہ جناب آپ یہاں آئیں، پتہ ہےشگفتہ آپ کے جوابات پڑھ کے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے میں کوئی دلچسپ ناول پڑھ رہی ہوں۔۔اس سے آپ یہ ہرگز نہ سمجھیے گا کہ مجھے یہ سب جوابات حقیقت سے دور یا افسانوی لگے ہیں ۔۔ایسا نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ آپ کا بہت خوبصورت اور منفرد اندازِتحریر ہے۔۔پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔اور یہ کھجلی کسی تدبیر یا دوا سے ٹھیک ہونے والی نہیں ہے جی۔۔
چلیں پہلے ایک نظر آپ کے جوابات پر، حسبِ روایت۔۔ : )
کسی دوسرے نِک کی نسبت اصل نام کے ساتھ میں خود کو بااعتماد محسوس کرتی ہوں اور اس اعتماد کے سبب اپنے الفاظ ، سوچ ، تحریر یا کسی بھی غلطی کو اپنانے میں سہولت بھی۔
زبردست ۔۔ آج سے پہلے تک مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ نام اس حد تک اثر انداز ہوسکتا ہے۔۔شگفتہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔۔؟
دلچسپ سوال۔۔۔ کچھ سال پہلے مجھے اپنی ویب سائٹ بنانے کی خواہش اور ارادہ تھا، پھر بعد میں میں نے اپنا بلاگ بھی بنایا۔ لیکن جو کچھ میں لکھنا چاہتی تھی اُس کے (اظہار) کے لئے انگریزی زبان مجھے بہت ناکافی محسوس ہوتی تھی۔ اُردو زبان بہت زرخیز ہے rich ہے انگریزی کے مقابلے میں تو میرا دل چاہتا تھا کہ میں اُردو میں ہی لکھوں
شگفتہ پھر اُس ویب سائٹ کا کیا بنا۔۔؟ کیا آپ کا بلاگ پرسنل ہے۔۔؟ اگر ہے تو وہ کیا کہتے ہیں leave it اور اگر نہیں تو کیا آپ اس کا ربط شیئر کریں گی؟
اور میری شدید خواہش کہ اُردو میں لکھ سکوں۔ کمپیوٹر میری فیلڈ نہیں تھی کہ خود کچھ کرسکتی سو میں نے دُعائیں مانگنا شروع کردیں کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں کہیں بھی کمپیوٹر ماہرین جو اُردو سے دلچسپی رکھتے ہوں وہ اس بارے میں کچھ کرسکیں ، یا کر چُکے ہوں، یا کر رہے ہوں۔ میں نماز میں بھی یہی دُعا مانگتی
:ہممم یعنی کہ آپ بھی جو سوچ لیں وہ پوراکرکے ہی چھوڑتی ہیں۔۔چاہے دعاؤں کے بل بوتے پر یا پھر اپنے زور بازو سے
آپ کی اردو محفل پر آنے کی روداد سچی بہت دلچسپ لگی۔۔میں نے یہ جواب بہت پہلے پڑھا تھا لیکن آج پھر پڑھ کر پہلے سے زیادہ مزا آیا۔۔اور کچھ اور باتیں بھی سامنے آئیں۔۔ان میں سرفہرست یہ کہ آپ کچھ کچھ نہیں بلکہ بہت حد تک میرے جیسی عادات رکھتی ہیں
۔۔اور اب شاید آپ سے بات کرنا کچھ آسان ہوجائے۔
امن یہ تو تاریخ کا سوال ہے اور تاریخ یہ سانحہ تفصیلی طور پر رقم نہیں کرسکی ہو شاید البتہ پچھلی صدی کے کسی اپریل کی 19 اور رجب المرجب کی 22 پر عزہ و اقرباء کا اجماع (و اتفاق) ہے۔ اب برج (Zod Sign) دیکھ لیں کون سا ہے اس لحاظ سے
شگفتہ تاریخ تو بہت وسیع القلب ہے۔۔ہر ہونے والا حادثہ جب وقوع پذیر ہوجائےیہ اسے اپنے قلب میں سمو لیتی ہے۔۔ہاں مورخ ڈنڈی مار جائیں تو یہ الگ بات ہے
( ویسے تاریخ لکھنے والے کو مورخ ہی کہتے ہیں نا؟)
آپ کا Zodiac sign ہے Aries یعنی برج حمل۔۔اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ حاکمانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔اور اپنی قوت کی بدولت ماحول پر شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں۔۔آپ کو پتہ ہے کہ ہٹلر کا ستارہ بھی یہی تھا
ناصرف ایڈولف ہٹلر بلکہ ڈرامہ نگار اور شاعر ولیم شیکسپئیر بھی اسی برج سے تعلق رکھتے تھے۔۔ویسے یہ کہاں تک درست ہے اس بارے میں ضرور بتائے گا۔۔؟
اردو ، سندھی ، سرائیکی ، پنجابی ، فارسی ، انگریزی ، عربی کو بھی زبان کہا جاتا ہے تو کچھ نہ کچھ شناسائی ان سے بھی ہے چند روزہ خیر سلا ترکی اور فرانسیسی سے بھی رھی پھر سنجیدہ نہیں لیا
محبت کی ذباں تو صرف انہی کو آتی ہے جو نرم دل، پرخلوص اور حساس ہوتے ہیں۔۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ایسی ہی ہوں گی اور شگفتہ مجھے آپ پر رشک آرہا ہے کہ آپ ماشاءاللہ سے اتنی ذبانوں سے واقفیت رکھتی ہیں۔۔۔ اور اگر میں غلطی پر نہیں توکچھ دن پہلے آپ کے اور جیہ کے پیغام میری نظر سے گذرے تھے جن میں آپ پشتو بھی سیکھ رہی تھیں۔۔ہیں نا؟
مجھے بس ایک احساس تھا اس وقت کہ علم کی تقسیم اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے بندوں کے ہاتھ میں نہیں، میں واپس آ گئی۔
شگفتہ تو جو لوگ کسی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے توکیا اللہ تعالی اُن لوگوں سے راضی نہیں ہوتے یا اُن کی قسمت میں ہی علم سے محرومی درج ہوتا ہے؟
ماسٹر کے بعد ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ اب میرا خواب ہے لیکن اب میری سوچ میں تبدیلی آئی ہے دو وجہ سے۔ پہلے میرے لئے سوہانِ روح تاھ کہ میں سوچنا ہی نہیں چاہتی تھی کہ اس (ڈاکٹریٹ) کے علاوہ کچھ اور سوچوں لیکن اب مجھے اپنی خواہش اور ارادے سے زیادہ یہ اہم لگتا ہے کہ اللہ کی رضا کیا ہے اگر وہ چاہے تو ٹھیک اور نہ چاھے تو بھی ٹھیک ھے۔ دوسری وجہ یہ کہ میں نے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ھے وہ قرض ھے تو اسے لوٹانا بھی ھے تو مزید کچھ حاصل کرنے سے پہلے یا ساتھ ساتھ ہی کیا جاسکتا ھے ایک احساس یہ بھی ہے (اس دوسری وجہ کی حیثیت ویسے صرف ایک جذباتی بیان کی سی ہے اس سے زیادہ نہیں) ، اور ایک وجہ اور بھی ہے وہ یہ کہ پہلے میں نے سوچا تھا کہ بغیر گیپ کے ریسرچ میں جانا ہے لیکن پھر اس صورت میں جاب کرنے کا تجربہ حاصل نہیں ہوسکتا تھا
شگفتہ پہلے تو ڈھیروں دعائیں ۔۔اللہ تعالی آپ کے اس خواب کو تعبیر کی صورت عنائیت فرمائیں آمین۔ اور قرض سے مراد آپ کا اور لوگوں کو یہ علم بانٹنا ہے۔۔؟؟ آپ کا سبجیکٹ کیا ہے مطلب آپ msc کس مضمون میں کرہی ہیں؟