حجاب نے کہا:
یہ ہوا یہ کہ لیئے کتنا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ بہت خوب یعنی شرارت آپ کی پٹائی کسی اور کی، مطلب آپ بےوقوف نہیں ہوئیں

اب کا نہیں پتہ کیسی ہیں بس ذرا کم گو لگتی ہیں بے وقوف تو نہیں لگتیں
۔۔
حجاب بالکل بھی انتظار نہیں، ذرا سا بھی نہیں
دراصل ہوا یہ کہ
ایک دن امی اپنی ایک دوست سے ملنےگئیں ، میں بھی ساتھ تھی۔ امی کی دوست کا بیٹا میرا ہی ہم عمر تھا ، ایک دم کھڑونس اور بد مزاج سا۔۔۔
تو وہاں ان کے یارڈ میں مجھے ایک بلب پر نظر پڑی۔ اتنا چمکتا ہوا بلب۔۔۔ مجھے حسب عادت ایڈوینچر سُوجھا جو کچھ یوں تھا کہ اگر اس بلب پر زور سے پاؤں مارا جائے تو کیا ہوگا ، بس میں نے فوراً سے پیشتر زور سے اپنا پاؤں اس بلب پر دے مارا۔۔۔ بلب ایک زور دار آواز سے تڑخ گیا اور ڈیڑھ انچ کانچ جوتے کے تلوے کو باآسانی کراس کرتا اپنی گولائی سمیت میرے پاؤں میں۔۔۔
اب آواز سے سب متوجہ ہو گئے اور ایک شور برپا ، جلدی جلدی سب میرے گرد کیونکہ خون کافی بہہ رہا تھا اور کانچ ٹیڑھا پاؤں میں اندر تک اُترا ہوا۔۔۔ اچھا مجھے اس وقت تکلیف سے زیادہ ایک تو خون کا لال رنگ بہت اچھا لگ رہا تھا اپنے پاؤں پر اور دوسرے مجھے یہ تجسس کہ اب یہ کانچ پاؤں سے کس طرح نکلے گا تو پھر کیسے لگے گا؟ اور کیا اور زیادہ خون نکلے گا یا بس یہی؟ مجھے اس وقت وہ خون بھی کم لگا ہوگا یقیناً
اب کتنی مشکلوں سے وہ کانچ نکالا گیا اور پھر کئی ہفتوں تک مزے
اچھا اس وقت سب پوچھ رہے کہ وہ بلب کہاں سے آگیا کیونکہ کسی کو بھی خیال نہیں تھا کہ یہ حرکت میں جان بوجھ کے کر سکتی ہوں اور اس وقت پھر شامت آئی اس کھڑونس کی کہ ضرور اُسی نے بلب پھینکا ہوگا اور بے دھیانی میں میرا پاؤں اس بلب کے اُوپر آ گیا ہو گا۔ ملزم نے عین کچھ دیر پہلے بد مزاجی کا نہایت عالی شان مظاہرہ کیا تھا جس کے سامنے مجھے اس کی یہ درگت جو بلب گرانے کا الزام لگنے کے بعد بنی بہت کم لگی اس وقت سب نے حسبِ مقدور اس کی خبر لی جو میرے حساب سے بہت کم تھی، اس سے کہیں زیادہ لی جانی چاھئے تھی۔۔۔کیونکہ بلب واقعی اسی نے وہاں پہنچایا تھا (تاہم باقی کی ساری ہوشیاری میں نے ہی دکھائی تھی )
بہر حال یہ معلوم ہو گیا کہ اگر ایک بلب فرش پر گرا ہوا چمک رہا ہو اور اس پر زور سے پاؤں مارا جائے تو کیسا لگتا ہے
