سیدہ شگفتہ
لائبریرین
بہت شکریہ امن بہت زیادہ رعایت دینے کاامن ایمان نے کہا:بہت شکریہ جناب آپ یہاں آئیں، پتہ ہےشگفتہ آپ کے جوابات پڑھ کے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے میں کوئی دلچسپ ناول پڑھ رہی ہوں۔۔اس سے آپ یہ ہرگز نہ سمجھیے گا کہ مجھے یہ سب جوابات حقیقت سے دور یا افسانوی لگے ہیں ۔۔ایسا نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ آپ کا بہت خوبصورت اور منفرد اندازِتحریر ہے۔۔پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔اور یہ کھجلی کسی تدبیر یا دوا سے ٹھیک ہونے والی نہیں ہے جی۔۔ چلیں پہلے ایک نظر آپ کے جوابات پر، حسبِ روایت۔۔ : )
کسی دوسرے نِک کی نسبت اصل نام کے ساتھ میں خود کو بااعتماد محسوس کرتی ہوں اور اس اعتماد کے سبب اپنے الفاظ ، سوچ ، تحریر یا کسی بھی غلطی کو اپنانے میں سہولت بھی۔
زبردست ۔۔ آج سے پہلے تک مجھے کبھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ نام اس حد تک اثر انداز ہوسکتا ہے۔۔شگفتہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا آپ سمجھتی ہیں کہ نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔۔؟
امن ایمان نے کہا:شگفتہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟
امن ، سیدہ کا مطلب تو آپ کو معلوم ہوگا۔ جہاں تک شگفتہ کی بات ہے تو یہ اردو میں شگفتہ اور فارسی میں شکفتہ ہے ۔
شگفتہ = شکفتہ = خوش ، مسرُور ، شادماں ، ہنس مُکھ ، کِھلا ہوا پھول
فارسی میں گ کی جگہ ک کا استعمال ہے۔ اچھا فارسی میں گول (ہ) کا تلفظ مخلتف ہے یعنی اس کا تلفظ بڑی ے کی طرح کیا جاتا ہے اور اس طرح شکفتہ کو شکفتے پڑھا جائے گا۔ ثمینہ کو ثمینے ، شبانہ کو شبانے ۔ جس لفظ میں بھی گول (ہ) ہو وہاں اس کا تلفظ (ے) کی طرح ادا ہو گا۔
فارسی لغت میں ایک لفظ شگفت بھی موجود ہے اور اس کا مطلب ہے
عجیب ، strange ، surprising
۔