انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
ویسے کچھ لوگوں‌ کا خیال ہے کہ جو لوگ ایک آئی ڈی پر اٹک جاتے ہیں‌وہ شناخت کی تلاش میں‌ہوتے ہیں‌،، لیکن میرا یہ خیال نہیں‌ ہے ، تمہارا کیا خیال ہے

شناخت کی تلاش ؟؟

اور آپ کی اپنی رائے کی کچھ وضاحت ؟
 
ماہ وش

محفلین
شناخت کی تلاش !!

انسانی شناخت کے نفسیاتی اور معاشرتی عوامل ہیں‌ اور یہ دونوں‌ایک دوسرے سے اس طرح‌مربوط ہیں‌کہ انہیں‌ الگ الگ رکھ کر نہیں‌دیکھا جا سکتا ۔ ہمار‌ا گھر ، ماحول ، معاشرہ اور مذہب سب مل کر
‌ ‌ہماری شخصیت کی مثبت یا منفی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ شخصیت بہت کم اپنی اصل میں جینوئن ہوتی ہے اکثر اس پر کسی نہ کسی شخص ، واقعے ،الفاظ ، تجربے یا رویہ کی چھاپ پائی جاتی ہے ۔ ‌‌ایسے میں ایک شخص کا شعور ‌ جس پر کسی اور پرسیپشن کا پرنٹ ہے کبھی معاشرے اور ارد گرد کے ماحول کے لئے خود کو مس فٹ محسوس کرتا ہے تو کبھی دوسرے لوگوں ، چیزوں اور رویوں کو اپنی بقا کے لئے خطرہ یا انتباہ تصور کرتا ہے ۔ ایسے میں اس کو ایسی شناخت کی تلاش ہوتی ہے جس میں چھپ کر وہ سمجھتا ہے کہ اب وہ محفوظ ہے ۔
یہی احساس عدم تحفظ اسے دوسرا چہرہ یا نقاب پہنے پر مجبور کرتا ہے ، ایسا چہرہ جسے پہن کر وہ اپنے آپ میں زیادہ معتبر یا مظبوط محسوس کر نے لگتا ہے ، لیکن یہ احساس کیونکہ مستقل نہیں ہوتا اس لئے وہ اسے مستقل بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اس کوشش میں بعض اوقات کسی ایسی شناخت سے اٹک جاتا ہے جو وہ تو نہیں لیکن اس کی پناہ سے وہ باہر بھی نہیں آنا چاہتا ۔ یہ شناخت کوئی لفظ بھی ہو سکتا ہے اور کوئی رویہ بھی ۔ لفظ تک رہے تو ٹھیک ،، رویہ پر آجائے تو انسان سیریل کلر جاوید اقبال بھی بن سکتا ہے ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
 
ماہ وش

محفلین
‌ میری رائے کی وضاحت !!

اپنی وضاحت کو میں “لفط “ تک محدود رکھتا ہوں ۔ انسان کو پیدا ہونے کے بعد ایک نام دیا جاتا ہے جو اس کی شناخت کی پہلی سیڑھی بنتا ہے ۔ یہ لفظ نام یا نک کی صورت ساری زندگی اس کی دوسروں سے الگ پہچھان کا باعث بنتا ہے ،، دیکھا گیا ہے کہ کسی ادارے ،خاندان یا محلے میں ایک نام کے ایک سے زائد لوگ ہوں تو ان کی الگ پہچھان کے لئے کوئی سابقہ یا لاحقہ لگا دیا جاتا ہے۔ ۔ میرے لئے نیٹ پر میرا نک میری پہچھان ہے ، نیٹ پر مستقل پہچھان ، کیونکہ مجھے علم ہے کہ جن لوگوں کے میسنجر پر میں ہوں وہاں اور بھی بیت سارے لوگ ہیں جن کی تعداد کچھ بھی ہو سکتی ہے ۔ میری مستقل آئی ڈی ہونے سے ان کے علم میں فورا آ جاتا ہے کہ کون آئن لائن ہوا ،بات کرنا یا نہ کرنا ،وقت اور حالت پر منحصر ہے ۔ خصوصا میرے پروفیشن میں جب بہت سے لوگ آن لائن رابطہ میں ہوں تو ضروری ہے کہ میسج فورا اور درست شخص تک پہنچے ۔۔ یہی وجہ ہے کہ میرا نک نیٹ پر میری آئی ڈی ہے جو میرا اپنا زاتی نام بھی ہو سکتا ہے ۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماہ وش نے کہا:
شناخت کی تلاش !!

انسانی شناخت کے نفسیاتی اور معاشرتی عوامل ہیں‌ اور یہ دونوں‌ایک دوسرے سے اس طرح‌مربوط ہیں‌کہ انہیں‌ الگ الگ رکھ کر نہیں‌دیکھا جا سکتا ۔ ہمار‌ا گھر ، ماحول ، معاشرہ اور مذہب سب مل کر
‌ ‌ہماری شخصیت کی مثبت یا منفی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ شخصیت بہت کم اپنی اصل میں جینوئن ہوتی ہے اکثر اس پر کسی نہ کسی شخص ، واقعے ،الفاظ ، تجربے یا رویہ کی چھاپ پائی جاتی ہے ۔ ‌‌ایسے میں ایک شخص کا شعور ‌ جس پر کسی اور پرسیپشن کا پرنٹ ہے کبھی معاشرے اور ارد گرد کے ماحول کے لئے خود کو مس فٹ محسوس کرتا ہے تو کبھی دوسرے لوگوں ، چیزوں اور رویوں کو اپنی بقا کے لئے خطرہ یا انتباہ تصور کرتا ہے ۔ ایسے میں اس کو ایسی شناخت کی تلاش ہوتی ہے جس میں چھپ کر وہ سمجھتا ہے کہ اب وہ محفوظ ہے ۔
یہی احساس عدم تحفظ اسے دوسرا چہرہ یا نقاب پہنے پر مجبور کرتا ہے ، ایسا چہرہ جسے پہن کر وہ اپنے آپ میں زیادہ معتبر یا مظبوط محسوس کر نے لگتا ہے ، لیکن یہ احساس کیونکہ مستقل نہیں ہوتا اس لئے وہ اسے مستقل بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اس کوشش میں بعض اوقات کسی ایسی شناخت سے اٹک جاتا ہے جو وہ تو نہیں لیکن اس کی پناہ سے وہ باہر بھی نہیں آنا چاہتا ۔ یہ شناخت کوئی لفظ بھی ہو سکتا ہے اور کوئی رویہ بھی ۔ لفظ تک رہے تو ٹھیک ،، رویہ پر آجائے تو انسان سیریل کلر جاوید اقبال بھی بن سکتا ہے ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔

دلچسپ ، آپ کی پوسٹ سے تو اور بھی سوال ابھرتے ہیں۔
 
ماہ وش

محفلین
ایسا ہونا تعجب خیز نہیں‌کہ جواب سے نیا سوال پیدا ہو جائے ۔۔ سوال در سوال کا یہ سلسلہ جواب تک بھلے نہ لے جائے لیکن اس راستے کا تعین ضرور کر دیتا ہے جہاں‌تشکیک کا عنصر کم سے کم ہوتا چلا جاتا ہے ۔ اگر میرے جواب سے بھی کچھ سوال پیدا ہوئے ہیں تو میں ان کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں ۔ بولو کیا سوال ہیں ؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
وہ اس میں گولیاں ختم ہو گئی ہیں۔ اگر کہیں تو پستول لے آئے (پانی والی) :wink:

شمشاد بھائی، میں تو اپنے بچپن میں واپس ادھر آئی تھی پر یہاں تو آمین ثم آمین دعائیں پڑھی جا رہی ہیں :)

ذکر بچپن ہے تو ٹھیک ہے پانی والا ہی سہی پستول تو ہو گا نا :)

ماہ وش

محفلین
یہ آپ لوگ غلط دھاگے میں‌ گپ شپ کر رہے ہیں‌ شائد نہیں‌یقینا ، محاذ آرائی کے نام سے نیا دھاگہ کھولیں اور اس میں جا کر چاند ماری کی مشقیں ‌کریں ۔۔ ۔۔ ۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی۔۔۔باس کا حکم میں ٹال نہیں سکتی۔

آپ کا رخ کس طرف ہے۔ اچھا اچھا۔۔ ٹھیک ہے۔۔
273_dishon_dishon_1.gif

ماوراء میں تو سوال کیا تھا آپ سے کہ گن کا رُخ شمشاد بھائی کی جانب کیوں :oops:

آپ نے تو گولی ہی چلا دی :cry:

:cry:
Ops۔ مجھے آپ کی بات میں سوالیہ نشان نظر نہیں آیا تو میں سمجھی کہ آپ ارڈر دے رہی ہیں۔!! :cry:

معذرت شمشاد بھائی۔ پانی کی پستول تھی۔ زیادہ تو نہیں بھیگ گئے؟ :p
 
ظفری

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء میں تو سوال کیا تھا آپ سے کہ گن کا رُخ شمشاد بھائی کی جانب کیوں :oops:

آپ نے تو گولی ہی چلا دی :cry:

:cry:

نہیں شمشاد بھائی ۔۔ لگتا ہے کہ شگفتہ صاحبہ بھی اس وقفے سے پوری طرح لطف اندوز ہورہیں ہیں

دیکھتے نہیں کہ آپ پر حملہ بھی ہوگیا ہے ۔۔۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
اچھا میں اب شگفتہ صاحبہ سے کچھ سوالات کرتا ہوں

1 - آپ کیا سمجھتیں ہیں کہ مقصدِ حیات کیا ہونا چاہیے ۔ ؟

2 - اگر انسان صابر ہو تو‌‌ اس میں مذید کونسے مثبت اوصاف پائے جانے کے امکانات ہوتے ہیں ۔ ؟

3 - آپ کیا سمجھتیں ہیں کہ اردو محفل پر یہ جو نرم گرم چھیڑ چھاڑ چلتی ہے اس کا دائرہ کتنا وسیع ہونا چاہیئے ۔ ؟

ابھی کے لیے اتنا ۔۔۔ پھر کچھ سوالات پوچھوں گا ۔ :)
 
ماوراء

محفلین
:oops: اور سوالات؟ لگتا ہے میرے سوالات کی باری نہیں آنے والی۔ کیونکہ شگفتہ بعد میں سوال پوچھنے والوں کے جواب پہلے دے دیتی ہیں۔ اور بے چارے میرے سوالوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ یا شاید شگفتہ ان سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتیں۔ خیر۔۔۔۔ کیا ہو سکتا ہے۔ :? :roll:
273_pata_nahi_1.gif
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
:oops: اور سوالات؟ لگتا ہے میرے سوالات کی باری نہیں آنے والی۔ کیونکہ شگفتہ بعد میں سوال پوچھنے والوں کے جواب پہلے دے دیتی ہیں۔ اور بے چارے میرے سوالوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ یا شاید شگفتہ ان سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتیں۔ خیر۔۔۔۔ کیا ہو سکتا ہے۔ :? :roll:
273_pata_nahi_1.gif

نہیں ماوراء ایسی بات نہیں ہے بس مجھے ذرا بڑا ہو جانے دیں سب سوالوں کے جواب دینے ہیں۔۔۔۔ آخر بچپن جاتے جاتے ہی جائے گا نا :)
 
ماہ وش

محفلین
آہ کو چاہیئے ایک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

ویسے کب تک بڑے ہونے کا ارادہ ہے
 
Top