امن ایمان
محفلین
یہ تیرے نقش قدم ہیں ستارے ہیں کہ پھول
تو گزرتا ہے تو رستوں میں دیے جلتے ہیں
تو گزرتا ہے تو رستوں میں دیے جلتے ہیں
جی بالکل! یہ بات ہورہی ہے جناب پیاری سی ،اچھی سی باس صاحبہ سیدہ شگفتہ جی کے بارے میں۔۔جن کی وجہ سے یہاں ڈیجیٹل لائبریری پرونق اور آباد ہے۔۔آپ سب کو سچی بات بتاؤں۔۔میں نے اب تک جتنے لوگوں سے بات کی ہے ۔۔انھیں پہلے سے کسی حد تک جان گئی تھی۔۔ اُن کی پوسٹس سے اندازہ لگایا کہ جی یہ اس اس طرح کے ہوسکتے ہیں ۔۔۔لیکن سیدہ شگفتہ کے بارے میں پتہ نہیں کیوں میں کچھ اندازہ نہیں لگا سکی۔۔۔ عجیب سی مرعوبیت ہے ۔۔اصل میں یہاں میں نے سب سینیر اراکین کو جس طرح اُن سے مخاطب ہوتے دیکھا ہے۔۔میری تو ہمت ہی نہیں ہورہی تھی کہ ان سے بات شروع کروں۔۔سیدہ شگفتہ ڈیجٹیل اردو لائبریری کی روح رواں ہیں۔۔اور مجھے اندازہ ہے کہ ان کے لیے یہاں وقت نکالنا خاصا مشکل ہوگا۔۔لیکن اس امید پر ان سے بات چیت کا آغاز کررہی ہوں کہ وہ کچھ وقت اپنے لیے ضرور نکالیں گی۔۔۔اور یہاں کے سب اراکین کی خواہش مقدم رکھیں گی جو ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔۔جی تو اراکینِ محفل ۔۔آر یو ود می۔۔؟؟
شگفتہ ابتدا روایتی سوالات سے۔۔۔۔
ہ یہ نک رکھنے کی وجہ۔۔یہ آپ کا رئیل نیم ہے؟
ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات ۔۔: )
ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟
ہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟
ہ آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟
ہ بہن بھائیوں میں آپ کون سے نبمر پر ہیں؟
ہ شگفتہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے؟
ہ کتنی زبانوں پر عبور حاصل ہے؟
ہ اردو محفل پر آپ کے پسندیدہ تین اراکین۔۔؟ سوال مشکل تو نہیں ہے نا
ہ آپ کو باس صاحبہ کا ٹائٹل کس طرح ملا۔۔؟
ابھی کے لیے اتنا۔۔۔امید ہے آپ یہاں آئیں گی اور کچھ وقت اپنے بارے میں سوچنے کے لیےضرور نکالیں گی۔