عمراعظم
محفلین
اور شمشاد بھائی۔۔۔ غم نہ داری ’بز بخر۔۔۔۔۔۔ تو بھول ہی گئے آپ۔بھائی میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو آپ مجھ سے اتنی دشمنی نکال رہے ہیں؟
کنفیوشش کا قول ہے کہ اگر آپ اپنے دوست کو خوار کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اسی کے پیسوں سے ایک پرانی کار دلوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا تو اس کی بڑے گھرانے میں شادی کروا دو اور اگر خواری کی آخری منزل پر لے جانا ہے تو الیکشن لڑوا دو۔
اپنے تعارف کے موقع پر آپ کے کئی سوالوں کا سامنا کر چکا ہوں۔ چند سوالوں کے جواب کا متمنی ہوں۔
سعودی عرب کے کس شہر میں قیام ہے ؟
راولپنڈی میں آپ کا دولت کدہ کہاں واقع ہے ؟
راولپنڈی میں تعلیم کہاں کہاں ھاصل کی ؟ وغیرہ وغیرہ۔