انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

چاند بابو

محفلین
افففففففففففففففف اللہ اتنا طویل انٹرویو
کچھ صفحات ہی پڑھ پایا ہوں کہ آنکھیں دکھنے لگی ہیں۔
ویسے شمشاد بھائی کیا آپ نہیں تھکے ابھی تک۔ اگر نہیں تو کیا ہمیں بھی اجازت ہے آپ کو کھنگالنے کی؟:)
 

زونی

محفلین
افففففففففففففففف اللہ اتنا طویل انٹرویو
کچھ صفحات ہی پڑھ پایا ہوں کہ آنکھیں دکھنے لگی ہیں۔
ویسے شمشاد بھائی کیا آپ نہیں تھکے ابھی تک۔ اگر نہیں تو کیا ہمیں بھی اجازت ہے آپ کو کھنگالنے کی؟:)



شوق سے کھنگالئے بس نچوڑنے سے پرہیز کیجئے گا;)
 

شمشاد

لائبریرین
افففففففففففففففف اللہ اتنا طویل انٹرویو
کچھ صفحات ہی پڑھ پایا ہوں کہ آنکھیں دکھنے لگی ہیں۔
ویسے شمشاد بھائی کیا آپ نہیں تھکے ابھی تک۔ اگر نہیں تو کیا ہمیں بھی اجازت ہے آپ کو کھنگالنے کی؟:)

چاند بابو یہاں کوئی بھی رکن کسی بھی رکن سے کوئی بھی سوال کر سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ جو انٹرویو کر رہا ہے وہی سوالات کرے۔
آپ بھی پوچھ سکتے ہیں۔

اور آپ سے کس نے کہا تھا کہ ایک ہی دن میں سارا انٹرویو پڑھیں، بھائی یہ ادھر ہی ہے، قسطوں میں پڑھ لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مجھے کھنگالنے نچوڑنے کی باتیں جو کر رہی ہو، اب اس کے بعد سوکھنے کے لیے ڈالنا رہ گیا ہے بس :(
 

تعبیر

محفلین
یہ ہوئی ناں بات۔ بس یہی سپرٹ قائم رہنی چاہیے۔

سپرٹ تو نہیں کہ سکتے ۔جن پہ ماں ہو ان سے کبھی کبھی بے جا ضد کی جاتی ہے۔وہی کر رہی تھی بس

ہٹ دھرمی ہے اور کیا ہے۔ حالانکہ کئی دفعہ نقصان بھی اٹھا چکا ہوں۔ ظاہر ہے ضدی انسان انا پرست بھی ہو گا۔

ضدی لوگوں کی ایک بات اچھی ہوتی ہے کہ وہ اگر کچھ حاصل کرنا چاہیں تو ضرور کر لیتے ہیں



ہمممممممممم


بڑی تحمل مزاجی اور اللہ سے دعا کر کے۔

مجھے بھی سکھا دیں :)


اپنی عزت، اپنی خود داری

اور اگر کبھی چوائس ہو کہ اپنوں کو چنیں یا ان میں سے کسی کو تو تب؟؟؟


میں کسی کو کیا نصحیت کروں گا،
ایک بات پلے باندھی ہوئی ہے کہ کوئی بھی پریشانی یا تکلیف شروع میں بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ اگر اس کا اسی وقت سدِ باب کر لیا جائے تو بہتر ہے۔

لین کیون نصیحت نہیں کر سکتے
شکریہ اتنی اچھی بات کہنے کے لیے :)

خوش رہیں ہمیشہ
 

ماوراء

محفلین
ارے نہیں بہن۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔
میں اصل میں کچھ اور سوچ رہی تھی۔
 

تعبیر

محفلین
ارے نہیں بہن۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔
میں اصل میں کچھ اور سوچ رہی تھی۔


چلیں پھر سوری۔ جو ہوا جانے دیتے ہیں اور دوستی کر لیتے ہیں :) مجھے تو زیادہ تر خوش فہمیاں ہوتی ہیں یہ غلط فہمی کہاں سے آگئی :grin: :confused:
آپ چاہیں تو اپنی سوچ میرے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں :)
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھیا میں نے آج آپ کا پورا انٹرویو پڑھا اینڈ اٹ از سو انٹریسٹنگ ایون دو کچھ باتیں سمجھ میں نہیں آئی۔ بٹ اندازہ ہوا کہ یو آر بینگ کائنڈ ٹو می اینڈ یو آر ناٹ آسکنگ می اینی ہارڈ کوئسچنزز۔۔ دیٹ از سو نائس آف می۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

وہ اس لیے کہ ابھی آپ ذرا اردو محفل سے اچھی طرح واقف ہو جائیں، پھر کچھ اور سوال بھی پوچھیں گے۔
 

یوسف-2

محفلین
ما شاء اللہ
شمشاد بھائی، سوال جواب میں تو آپ کا کوئی بھی ثانی نہیں۔ ایک دھاگے میں اس انٹرویو کا لنک دیکھ کر ادھر چلا آیا تھا اول تا آخر سارے صفحات پڑھ ڈالے۔ یقین کریں بہت لطف آیا۔ بالخصوص آپ کے جوابات مزے کے تھے۔ سوالات بھی اچھے تھے۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ سدا یونہی خوش رہئے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
ہم بھی سوال داغیں گے لیکن پہلے ہم مکمل انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں۔ یعنی کچھ گھنٹے مزید آپ ہمارے حملوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
 
Top