امن ایمان
محفلین
السلام علیکم
ہممم کہاں سے بات شروع کروں۔۔؟ ایسا ہے کہ اب تک جتنے لوگوں سے بھی اس تھریڈ میں بات ہوئی ان سب سے پہلے میرا تھوڑا بہت پیغامات لکھنے کی صورت رابطہ رہا۔۔۔یہ صاحب واحد شخص ہیں جن سےکچھ دن پہلے کسی پوسٹ میں ڈائریکٹ بات ہوئی۔ میں بات کررہی ہوں جناب محترم ظفری صاحب کی۔۔۔کسی کو ذچ کرنا جن کے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ اگر ان کا لکھا افسانہ پڑھا جائے یا ان کی شاعری پڑھی جائے تو یہ بہت حساس، بہت اداس نظر آتے ہیں لیکن اس کے برعکس محفل پر ان کی گپ شپ پڑھی جائے تو حیرت انگیز طور پر یہ بہت زندہ دل اور ہر بات چٹکیوں میں اڑا جانے والے لگتے ہیں۔ ظفریmultidimensional personality ہیں شاید۔۔۔ایسے لوگوں کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ویسے ان کی ایک اور خوبی بھی مجھ پر کل آشکار ہوئی۔۔۔میری طرح انھیں بھی سامنے کی چیزیں بہت دیر سے نظر آتی ہیں۔۔۔
اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو ظفری کا یہ پیغام پڑھیں۔۔۔!
مثال کے طور پر مجھے پورے دو دن لگے کہ میں سائیڈ کو کس طرح نیچے اُوپر کروں ۔۔۔پھر پتا چلا کہ اپ اینڈ ڈاؤن کرسر تو بائیں ہاتھ کی طرف ہے ۔۔۔۔ ویسے سائیٹ بہت اچھی ہے ۔۔
محفل پر پہلے دن میرا بھی یہی حال تھا ۔۔ ظفری یہاں کے ہردلعزیز رکن ہیں۔۔۔شمشاد چاء سے لیکر باجو تک سب ان سے بات کرنا پسندکرتے ہیں۔۔۔ محب، رضوان اور ظفری کی تکون کو آپ سب ہی جانتے ہوں گے۔۔۔اس pyramid کے ایک رخ “محب علوی“ سے تو آپ شرفِ ملاقات رکھتے ہیں۔۔۔یہاں ہم اس کی دوسری سائیڈ “ ظفری“ سے ملاقات کریں گے۔
جی تو ظفری صاحب آپ تیار ہیں نا ( شمشاد چاء آپ نے یہاں فل ٹائم نگرانی کرنی ہے۔۔اگر یہ مجھے کچھ کہیں تو آپ نے ان کی خبر لینی ہے، یہاں میں اور شمشاد چاء اکھٹے آپ سے سوال جواب کریں گے۔۔کیونکہ میرے خیال سے آپ کو ہینڈل کرنے کے لیے دو اینکر پرسن چاہییں)
اہل محفل آپ سب کے لیے بھی اچھا موقع ہے۔۔جس جس کو ظفری نے تنگ کیے رکھا وہ یہاں آکر اپنا حساب برابر کرسکتا ہے۔۔جییی سوالات کی صورت میں۔۔۔(یہ سوال بھی تو ایک طرح سے ان کا امتحان ہوں گے نا )
پہلے جنرل سوالات۔۔
ہ آپ کا پورا اصلی نام؟
ہ اس نِک کو رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
ہ محفل کا تو آپ کو قدیر صاحب سے پتہ چلا، سو کچھ یاد ہے یہاں آکر پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟آپ یہاں آنے کے بعد پھر کہاں غائب ہوگئے تھے۔۔؟ جواب کچھ تفصیلی تاثرات کے ساتھ۔ : )
ہ اس فورم کے علاوہ بھی کہیں اور ایکٹیو ممبر ہیں۔۔؟
ہ اردو لکھنا کیسے سیکھا ؟ ( اردو ٹائیپنگ کی بات کررہی ہوں)
ہ کچھ تفصیلی تعارف اپنے بارے میں ۔۔مثلاً آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ کچھ اپنی فیملی بارے۔۔؟ آپ کی تعلیم مکمل ہوچکی یا ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں؟
ہ محفل پر آپ کے خاص دوست و احباب جو آپ کو بہت اچھی طرح جانتے ہوں۔۔؟
ہ کچھ لفظ اپنے بارے میں، جن سے آپ کی شخصیت کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہوجائے۔۔؟
ہ آپ کی کچھ خاص خوبیاں ؟( ٹال مٹول نہیں چلے گی)
ہ آپ کی کچھ عام عام سے خامیاں؟
ہ فطرتاً باتونی ہیں یا کم گو؟
ہ او ہاں۔۔آپ کی ڈیٹ آف برتھ اور سٹار؟
ہ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں؟ (فلمی ستاروں کی بات نہیں کررہی،وہ قابل یقین ہرگز نہیں ہوتے)
ابھی کے لیے اتنا۔۔۔۔آپ کے جوابات کی روشنی میں، میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کروں گی (ابھی پتہ نہیں میری یہ شگفتگی برقرار رہے گی یا رہی سہی بھی ختم ہوجائے گی)