انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

تیشہ

محفلین
میرا دل ہے ماورہ اب مزید تنگ نہ کیا جائے انٹرویو خراب ہورہا ۔ دینے دو ظفری کو سوالوں کے جوابات ،
جدھر جدھر ہمیں بیچ میں ٹانگ اڑانی ہوگی اڑا لیں گے ۔ :D :D ،

ابھی رہنے دو پہلے امن اپنے سوالات پوچھ لیں ہم پڑھکر انجوائے کرتیں ہیں ۔ :chill:
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:

او کے باجو، آپ کہتی ہیں تو خاموش ہو جاتی ہوں۔ ویسے میں تو ظفری کو آزمانا چاہ رہی تھی۔ کہ کہاں تک جاتے ہیں۔ :p

خیر۔۔۔آزمانے سے بھی کچھ نہیں ملتا۔ بس ظفری کی کچھ اور باتوں کا جواب۔ :p
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
ماوراء نے کہا:
آپ فکر نہ کریں باجو۔ ظفری نے خود اقرار کیا ہے کہ وہ لوگوں پر سارا ہی کھل جاتے ہیں۔ اور یہ واقعی کھل گئے ہوئے ہیں۔ اور اب جھوٹ بولنے کو کوشش کی تو۔۔۔۔ :twisted:

میں تو واقعی اب کُھل گیا ہوں ۔۔۔ اور جھوٹ ۔۔ مجال ہو میں جھوٹ بولوں ۔۔ میں تو پچھلے “ دو سال “ تو کیا اپنی پوری زندگی کا یہاں تفصیلی تذکرہ کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔ :wink:
واہ جی واہ۔ پوری زندگی کا تفصیلی ذکر؟؟ خیال رہے کہ آپ کی پوسٹس کو سنسر نہ کر دیا جائے۔ :p
چلو، صحیح ہے۔ آپ اپنی پوری زندگی کو بیان کر کے اس انٹرویو کو چارچاند لگائیں۔ ہم پڑھتے ہیں۔ کہ آپ نے اپنی زندگی میں کن کن معرکہ آرائیوں میں شرکت کی۔
اور باجو کے کہنے پر آپ کو میں نے بخشا۔ کیا یاد کریں گے کس سخی سے پالا پڑا تھا۔ جائیں معاف کیا۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
[align=justify:44477f7363] صبح سے ماما نے کچن میں مصروف رکھا اور پھر میں دوپہر کو سو گئی۔۔اب جا کر کہیں وقت ملا ہے۔۔ :(

میں نے ماوراء اور شازی باجو کے کمنٹس پڑھے ہیں اور ظفری کے جوابی کمنٹس بھی : )۔۔آپ لوگ ایک دوسرے کو بہت اچھی سےطرح جانتے ہیں۔۔۔ اور آپ سب کویہ بھی پتہ ہے کہ کس کی برداشت کی حد کتنی ہے اور کہاں جا کر ختم ہوجانی ہے۔۔۔: )
اور میرے لیے یہی اچھا ہے کہ میں درمیان میں نہ ہی بولوں۔۔کیونکہ میں بہت ڈفر ہوں۔۔جلدی سیرئیس بھی ہوجاتی ہوں۔۔اور بات بھی سیدھی دل کو جا کے لگتی ہے۔۔سو جناب آپ اپنی نوک جھونک جاری رکھیں۔۔۔۔میں پڑھ کے صرف انجوائے کروں گی۔۔جو کہ میں اب بھی کر رہی ہوں۔
اور ہاںںںں ۔۔ ظفری آپ ماوراء کو اتنا تنگ نہ کیا کریں ۔۔وہ بیچاری اکیلی ہوتی ہیں اور آپ، محب اور باقی سارے مل کر انھیں تنگ کررہے ہوتے ہیں۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ : )

[/align:44477f7363]
امن، یہ لیں میں نے میدان خالی کر دیا۔ لیکن ایک وقت میں کم کم سوال کیا کرو۔ کیونکہ اگر کوئی تبصرہ بھی کرتا ہے تو وہ پتہ نہیں کہاں تک پہنچ جاتا ہے۔ اور اتنے صفحے ہو جاتے ہیں پڑھنے کے لیے۔ اور ایک ایک لفظ مجھ سے پڑھا ہیں جاتا۔

اور کیا کہہ دیا کہ میں اکیلی ہوں۔ واقعی اب خیال آیا۔ اس بھری دنیا میں تو میرا کوئی بھی نہیں۔ :oops: لیکن میں اکیلی ہی کافی ہوں۔ کوئی میرے ساتھ ہو گیا تو۔۔۔۔ یہاں جھڑپیں شروع ہو جائیں گی۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اگر کامیاب ہوئے تو مجھے بھی ضرورت ہو گی۔ تھوڑے سے بچا کر رکھیئے گا۔
0019.gif

:roll: کیوں آپ بھی جھوٹ بولتے ہیں ؟ :p

میں جھوٹ نہیں بولتا۔ اور یہ تو کسی اور کے لیے چاہیے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہاں رات کا ڈیڑھ بج گیا ہے صبح جاب پر بھی جانا ہے ۔۔۔ امن کے سوالوں کے جوابات اور میری پرسنل لائف کے بارے سچ جھوٹ کی بات ۔۔ میں جاب سے لاگ ان ہو کر کروں گا ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری ہاتھ ہلکا رکھ کر آجاؤ اور اب اچھے بچے بن کر رہنا ورنہ امن سوالوں سے وہ حال کرتی ہے جو تم افسانوں سے بھی نہیں کر سکتے۔ :wink:

سوری محب ۔۔۔ مجھ سے ہاتھ ہلکا نہیں رکھا گیا ۔۔۔ کہ تم نے مجھے سمجھایا بھی لاکھ تھا ۔ :wink: :lol:
 
پہلا سوال

چاند اور چاندنی میں کیا فرق ہوتا ہے نیز ستاروں سے ان کا کیا رشتہ ہوتا ہے اور سورج کا ذکر کیوں نہیں ہوتا چاند ، ستاروں کے ساتھ ؟
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
حسب عادت ایک نظر ظفری کے جوابات پر۔۔۔۔
چلیں اب آتے ہیں میچورڈ سوالوں کی طرف ۔۔۔

مجھے پتہ ہے آپ نے یہ ماوراء کو چڑانے کے لیے لکھا ہے۔ :)
ہاں کچھ ایسا ہی تھا ۔۔۔ :D ۔۔ مگر مجھے غصہ اور کوفت اس بات کی ہوئی ہے کہ جو باتیں تیکھے اور طنزیہ انداز میں پوچھی جارہیں ہیں ۔ وہ شائستہ اور مہذب انداز میں بھی پوچھی جاسکتیں ہیں ۔ اگر یہ میرے انٹرویو کا دھاگہ ہے تو پھر مجھے جواب دینے میں کیا تامل ہوسکتا تھا ۔۔۔ مگر جو انداز اخیتار کیا گیا ہے وہ کسی بھی لحاظ سے مثبت نہیں ہوسکتا ۔

‌نہیں آپ اپنے سوالوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ آپ کے لیئے کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔ میں اس قسم کی تکرار پہلے بھی کسی اور جگہ کر چکا ہوں ۔ اور ہاں ۔۔ آپ اپنے اور میرے درمیان مماثلت کی بات نہ کریں ۔ ۔۔۔ آپ کو پتا نہیں کہ لوگ اس کا بھی برا مان جائیں گے ۔
جی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ اب خیال رکھوں گی۔ :)

شکریہ جی ۔ :)

مجھے بھی پورا یقین تھا کہ آپ نے میرے اُس کمنٹس کا ردِعمل دوستانہ انداز میں لیا ہوگا ۔ اور یہ اچھا ہوا کہ آپ نے مجھے غیر اور اپنوں کا فرق سمجھایا ۔۔۔ میں بھی اب غیروں کی پروا نہیں کروں گا ۔

سچ بتاؤں۔۔پہلے تو بُری طرح چڑ گئی تھی۔۔کہ میں نے اس طرح کسی کے لیے خط لکھا ہی نہیں تو کوئی کیوں میری بات نہیں سمجھ رہا۔۔۔لیکن دوسری بار پڑھنے پر سمجھ آگیا تھا کہ آپ نے بھی ماوراء کی طرح چڑانے کی کوشش کی ہے اور بس۔۔۔:)

میرے ساتھ یہی مسئلہ ہے کہ میری بات لوگ دیر سےسمجھتے ہیں ۔۔۔ :cry: ۔۔۔ سب یہی کہتے ہیں کہ اشفاق احمد کی طرح افسانے لکھنے شروع کردو ۔ :D

واقعی امن وسکون کسے بُرا لگتا ہے ۔۔۔ اچھا آپ ایسا کریں کہ جیسے آپ شمشاد بھائی کی بھتیجی بن گئی ہیں ۔ اُسی طرح میری بھی بن جائیں ۔۔۔ پھر دیکھیئے گا کہ ہر طرف امن ہی امن اور سکون ہی سکون ہوگا ۔ ۔۔۔ اور کسی کو آپ کی فکر بھی نہیں رہے گی ۔

لیں۔۔کوئی میری فکر کیوں کرے گا۔۔۔میں ہوں نا اپنی فکر کرنے کے لیے۔۔چلیں جی پھر آج سے آپ میرے انکل بن جائیں۔۔اب ظفری کے ساتھ چاء سوٹ نہیں کرے گا۔۔اگر ظفر کہنے کی اجازت دے دیں تو۔۔ظفر چاء اچھا لگے گا۔۔۔ویسے انکل کہنے سے میرا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں کوئی چھوٹی سی بچی ہوں۔ یا آپ بوڑھے ہیں۔۔۔لیکن ایک بات۔۔۔۔اس طرح آپ کی مارکیٹ ویلیو ڈاؤن ہونے کا خدشہ بھی ہے۔۔:)

آپ کی جیسی مرضی ۔۔۔ جو چاہیں کہہ لیں ۔ :) ۔۔۔ مجھے صرف انہی کے سامنے اپنی مارکیٹ ویلیو کے گر جانے کا ڈر ہوتا ہے جو میری عزت کرتے ہیں ۔ باقیوں کی مجھے کوئی پروا نہیں ۔ :wink:
ویسے آپ نے اتنے انٹرویو کیے ہونگے ۔ مگر مجھے پورا یقین ہے کہ یہ انٹرویو آپ کے لیئے یادگار ثابت ہوگا

جی انشاءاللہ۔۔۔بس اگر کسی نے کسی کو سمجھنے میں غلطی نہ کی تو۔۔۔۔: )

دیکھیں ۔۔۔ شاید اب کسی کی سمجھ میں کچھ آجائے ۔ :cry:

ظاہر ہے جب ماں باپ پختون ہیں تو میں بھی پختون ہی ہوں گا نا ۔۔۔ ، جاب کی نوعیت کمپیوٹر سے ریلٹیڈ ہی ہے ۔ اسٹرونائیٹکل انجینئرنگ

ظاہر تو تب ہوتا نا جب آپ خود سے بتاتے :p۔۔۔آپ کو پشتو بولنا آتی ہے۔۔؟ اور اسٹرونائیٹکل، انجینئرنگ کی کون سی برانچ ہے۔۔۔مجھے ایرونائیٹکل انجینئرنگ کا تو پتہ ہے۔۔اس کا نہیں۔۔ :oops: ( بہت نکمی ہوں میں )

ارے بتایا تو تھا والد مردان کے تھے اور والدہ سوات کی ہیں ۔

اور اسٹرونائیٹکل انجیئرنگ کا خلاصہ یہ ہے
( space operations and technology, flight dynamics, spacecraft design, and earth science.
create software applications, and to design electrical systems for space missions.)
۔
حساسیت ہی تو مجھے کچھ لکھنے پر مجبور کرتی ہے ۔ سب میں پھر سب ہی شامل ہیں ۔ اور ہر انسان کو خوش نہ رکھنے کی آپ نے جو بات کہی ہے میں اس میں تھوڑا سا اضافہ کردوں کہ ۔۔۔ کسی کو خوش رکھنے کے لیئے پہلے خود کو خوش رکھنا پڑتا ہے ۔ جو خود خوش نہ ہو ، وہ کسی کو کیا خوشی دے سکتا ہے ۔۔۔

آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔۔۔لیکن ظفر پھر اتنے خوش کس طرح دیکھائی دیتے ہیں۔۔
کیا انسان اپنا غم اس حد تک چھپا سکتا ہے کہ کوئی بظاہر ہنستا چہرہ دیکھ کر اُس کے اندر کا دکھ محسوس ہی نہ کرسکے۔۔؟

جی ہاں یہ ممکن ہے ۔۔۔ میں نے “موڈ“ والے ٹاپک میں توازن کی بات کی ہے نا ۔۔۔۔ اس پڑھیئے ۔۔ کہ جہاں ہنسنے اور مسکرانے والے چہرے ہوں ۔ وہاں پھر اپنے دکھوں کو کیوں پرچار کیا جائے ۔ اس سے اچھا ہے کہ ان کے ساتھ مل کر ان کے چہرے کو مذید خوش اور ان کے ماحول کو اور مذید خوشگوار بنایا جائے ۔

عموماً دوسروں کے پہل کرنے کا انتظار کرتا ہوں ۔

کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو کوئی اچھا لگ رہا ہو لیکن آپ صرف اُس کی طرف سے پہل کے منتظر ہوں۔۔؟

جی ہاں ایسا بارہا ہوا ہے ۔

یہ الجھے ہوئے لوگ کیسے ہوتے ہیں۔۔؟ اپنی ذات میں گم رہنے والے۔۔یا ؟۔۔۔سوری مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ ایسے لوگ۔۔کس قسم کے ہوتے ہیں۔

جنہیں یہ علم نہ ہو کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا ۔ جو فیصلہ نہ کر سکیں ۔ جو کسی کے لیئے مشکلات کھڑی کردیں ۔

پورا ہی کھل جاتا ہوں ۔

اپنی اس عادت کی وجہ سے کبھی نقصان اٹھایا۔۔؟

بہت دفعہ ۔۔ اب بھی اٹھا ہی رہا ہوں ۔ :wink:

اوکے جناب میں بھی چلا کہ آج کا ٹائم اسی دھاگے کے لیئے تھا ۔۔۔

بہت شکریہ!
آپ نے یہاں اتنا وقت دیا۔۔۔مجھے بھی آپ کے بارے میں مزید جان کر اچھا لگا۔ آپ کی سب سے اچھی بات۔۔آپ جلدی ہی دوسرے شخص کا مزاج سمجھ لیتے ہیں۔ : )

شکریہ ۔۔۔ مگر آپ نے یہ اندازہ کیسے لگایا ؟ ۔ :)

میں نے آپ کا جواب Mood والے تھریڈ میں پڑھا ہے جہاں آپ نے لکھا ہے کہ۔۔۔

بعض لوگوں میں یہ حساسیت انتہائی درجے کی ہوتی ہے کہ وہ پل میں خود کو خوش یا افسردہ کر لیتے ہیں اور بعض لوگوں میں یہ حساسیت اس قدر ناپید ہوتی ہے کہ وہ بڑی سی بڑی بات کو باآسانی نظر انداز کر جاتے ہیں ۔ “[/ اس بارے میں میرا سوال۔۔۔

ہ آپ کا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے۔۔؟

درمیان والے لوگوں ۔۔۔ کہ معمولی بات کو غیرمعمولی نہیں لیتا اور غیر معمولی بات ۔۔ سرسری انداز سے بھی نہیں لیتا ہوں ۔

ہ ظفری آپ کے خیال میں حساسیت کا زیادہ ہونا تکلیف دہ نہیں ہے؟

بلکل ہے ۔ اس سے انسان کے اندر خوشی اور غم کا توازن بگڑ جاتا ہے

ہ کیا کچھ دکھ اتنے شدید ہوتے ہیں کہ تمام عمرساتھ رہیں۔۔یا وقت بڑا مرہم ہے۔۔؟

درد کے پھول کھلتے ہیں ، بکھر جاتے ہیں
زخم کیسے بھی ہوں ، کچھ روز میں بھر جاتے ہیں

جی ہاں وقت بڑا مرہم ہے ۔۔ مگر درد جب تازہ ہوتا ہے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ درد کبھی ختم نہیں گا ۔۔ مگر وقت کے ساتھ درد کیا ، اس کی یاد بھی ختم ہوجاتی ہے ۔

ہ محبت آپ کی نظر میں کیا ہے۔۔؟

فرصت کا کھیل

ہ آپ میری لینڈ میں تنہا رہتے ہیں یا اور کوئی دوست احباب ساتھ میں ہیں۔۔؟

جی ہاں ۔۔ میرے ساتھ میرے دو اور روم میٹ بھی رہتے ہیں ۔

ہ اپنے وطن سے دور ہونے کے بعد آپ کو یہاں کی کون سی چیز سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟

مٹی کی خوشبو

ہ آپ کے اپنے بابا سے تعلقات کیسے تھے۔۔دوستی والے یا رعب والے۔۔؟

ہمیشہ دوستو والے

سوری آج سارے سوال کچھ اداس کردینے والے ہیں۔۔۔کوشش کروں گی کہ اگلی بار ایسا نہ ہو۔

‌کوئی بات نہیں ۔۔۔ سوال سوال ہی ہوتے ہیں ۔۔ اداس کیا ۔۔ مسرت والے کیا ۔۔۔ بے شک آپ ضرور پوچھیں ۔ آپ نے منیر نیازی مرحوم کا یہ شعر نہیں سنا کہ ۔۔

خیال تھا جس کا ، خیال میں ملا مجھے
سوال کا جواب بھی ، سوال میں ملا مجھے

انشاءاللہ باقی آئندہ
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
پہلا سوال

چاند اور چاندنی میں کیا فرق ہوتا ہے نیز ستاروں سے ان کا کیا رشتہ ہوتا ہے اور سورج کا ذکر کیوں نہیں ہوتا چاند ، ستاروں کے ساتھ ؟

چاند کو آپ صرف دیکھ سکتے ہیں چُھو نہیں سکتے ۔۔ مگر چاندنی کو ‌نہ صرف آپ دیکھ سکتے ہیں ، محسوس کرسکتے ہیں بلکہ چُھو بھی سکتے ہیں ۔ :wink:

تاروں کے ساتھ ان کا روشنی اور “ فاصلوں “ کا رشتہ ہوتا ہے ۔

سورج کی حدت کی وجہ سے ۔۔ جبکہ چاند اور ستاروں کی روشنی میں ٹھنڈک ہوتی ہے ۔ :wink:
 
بھائی اس چاندنی کی بات نہیں کر رہا جسے چھو بھی سکتے ہیں :wink: اس طرح تو چاند بھی زمین پر کئی ایک ہیں جو ہرجائی بھی ہوتے ہیں اور روشن بھی ۔

سورج کی حدت ہی محسوس ہوتی ہے کیا ؟ اس کی روشنی اور پگھلا دینے والی صفت کا ذکر کیوں نہ کیا۔
 
اس شعر کی تشریح کردو

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
 
امن ایمان

محفلین
محب بہت شکریہ۔۔آپ یہاں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔

ظفری کے جوابات۔۔۔

ہاں کچھ ایسا ہی تھا ۔۔۔ ۔۔ مگر مجھے غصہ اور کوفت اس بات کی ہوئی ہے کہ جو باتیں تیکھے اور طنزیہ انداز میں پوچھی جارہیں ہیں ۔ وہ شائستہ اور مہذب انداز میں بھی پوچھی جاسکتیں ہیں ۔ اگر یہ میرے انٹرویو کا دھاگہ ہے تو پھر مجھے جواب دینے میں کیا تامل ہوسکتا تھا ۔۔۔ مگر جو انداز اخیتار کیا گیا ہے وہ کسی بھی لحاظ سے مثبت نہیں ہوسکتا ۔

ظفری پلیزز آپ غصہ ختم کردیں۔۔۔میں ماوراء اور شازی باجو سے بھی یہی درخواست کروں گی۔۔۔اگرچہ یہاں misunderstanding کی وجہ میں نہیں ہوں۔۔لیکن پھر بھی میرے لیے یہ بہت تکلیف دہ بات ہوگی۔۔اگر آپ لوگوں نے ناراضی ختم نہ کی تو۔۔۔:(

میرے ساتھ یہی مسئلہ ہے کہ میری بات لوگ دیر سےسمجھتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ سب یہی کہتے ہیں کہ اشفاق احمد کی طرح افسانے لکھنے شروع کردو ۔

یہ یونیورسل پرابلم ہے شاید۔۔۔۔: )

آپ کی جیسی مرضی ۔۔۔ جو چاہیں کہہ لیں ۔ ۔۔۔ مجھے صرف انہی کے سامنے اپنی مارکیٹ ویلیو کے گر جانے کا ڈر ہوتا ہے جو میری عزت کرتے ہیں ۔ باقیوں کی مجھے کوئی پروا نہیں ۔

میں آپ کو صرف ظفری کہوں گی۔۔۔۔اور کچھ نہیں ۔۔ویسے آگر کوئی مجھ سے پوچھے تو مجھے بے نام تعلق بہت بُرا لگتا ہے۔

ارے بتایا تو تھا والد مردان کے تھے اور والدہ سوات کی ہیں ۔

لیں۔۔اب چین میں رہنے والے سب چینی تو نہیں ہوتے نا۔۔۔؟ اس لیے میں نے پوچھ لیا کہ مردان میں رہنے والے پنجابی تو نہیں ہیں۔ :)

اسٹرونائیٹکل انجیئرنگ کا خلاصہ یہ ہے
( space operations and technology, flight dynamics, spacecraft design, and earth science.
create software applications, and to design electrical systems for space missions.)

واؤ۔۔۔تو پھر یہ CAD, CAM ہی کی طرح ہوگی۔۔۔ویسے بہت مزے کا کام ہوگا۔۔spacecraft design کرنا۔۔۔

جی ہاں یہ ممکن ہے ۔۔۔ میں نے “موڈ“ والے ٹاپک میں توازن کی بات کی ہے نا ۔۔۔۔ اس پڑھیئے ۔۔ کہ جہاں ہنسنے اور مسکرانے والے چہرے ہوں ۔ وہاں پھر اپنے دکھوں کو کیوں پرچار کیا جائے ۔ اس سے اچھا ہے کہ ان کے ساتھ مل کر ان کے چہرے کو مذید خوش اور ان کے ماحول کو اور مذید خوشگوار بنایا جائے ۔

ٹھیک کہا۔۔۔ویسے بھی دنیا ہنستے چہروں کے ساتھ ہے۔۔۔رونے والے کا ساتھ کون دیتا ہے۔

جنہیں یہ علم نہ ہو کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا ۔ جو فیصلہ نہ کر سکیں ۔ جو کسی کے لیئے مشکلات کھڑی کردیں ۔

زبردست۔۔۔۔۔آج تک مجھے الجھے ہوئے لوگوں کی سمجھ نہیں آسکی تھی۔۔۔واقعی الجھے ہوئے لوگوں کو نہیں پتہ ہوتا کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔

آپ نے یہ اندازہ کیسے لگایا ؟

میں نے اندازہ آپ کے لفظوں سے لگایا ہے۔ : )

فرصت کا کھیل

محبت آپ کی نظر میں فرصت کا کھیل ہے۔۔۔:shock: ۔۔ایک شاعر ہو کر اتنا غیر رومانوی خیال۔۔۔شاعروں نے تو محبت کے بارے میں دیوان لکھ ڈالے۔۔ : )

‌کوئی بات نہیں ۔۔۔ سوال سوال ہی ہوتے ہیں ۔۔ اداس کیا ۔۔ مسرت والے کیا ۔۔۔ بے شک آپ ضرور پوچھیں ۔ آپ نے منیر نیازی مرحوم کا یہ شعر نہیں سنا کہ ۔۔
خیال تھا جس کا ، خیال میں ملا مجھے
سوال کا جواب بھی ، سوال میں ملا مجھے

جی! یہاں میں ایک بات ضرور کہنا چاہوں گی کہ اگر آپ کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو آپ اسے نظرانداز کرسکتے ہیں۔۔۔یہ آپ کا حق ہے۔۔: )

اچھا مزید کچھ سوال۔۔۔اب ذرا آپ کی پسند اور ناپسند کے بارے میں بات ہوجائے۔۔
ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو۔۔؟

ہ تحفے میں کیا دینا اور کیا لینا اچھا لگتا ہے۔۔؟ ( دیتے ہوئے تو خیر وہی خیال رکھیں گے جو آپ کی پسند جانتے ہیں یا اب جان جائیں گے) :)

ہ کھانے میں کیا سب سے پسند ہے؟

ہ کس کھانے سے بہت چڑ ہے؟

ہ میٹھے میں کیا شوق سے کھاتے ہیں؟

ہ امریکہ میں اکیلے رہتے تو یقنناً کھانا بھی بنانا آتا ہوگا۔۔۔سب سے اچھا کیا پکا لیتے ہیں؟

ہ ظفری آپ کو سارے دن میں کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟
 
کوئی بات نہیں امن ایمان ، ظفری کے معاملے میں تو یہ میرا فرض ہے اور میں تمہارے ساتھ ہوتا ہوں تمہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔

ظفری سے بہت سے سوال کرنے ہیں بس ذرا سیدھا ہو لینے دو۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بھائی اس چاندنی کی بات نہیں کر رہا جسے چھو بھی سکتے ہیں :wink: اس طرح تو چاند بھی زمین پر کئی ایک ہیں جو ہرجائی بھی ہوتے ہیں اور روشن بھی ۔

سورج کی حدت ہی محسوس ہوتی ہے کیا ؟ اس کی روشنی اور پگھلا دینے والی صفت کا ذکر کیوں نہ کیا۔

بھئی میں نے بھی اصل چاندنی والی بات کی ہے ۔۔ کیا تم نے چاندی راتوں میں چاندنی کو اپنے بدن پر محسوس نہیں کیا ۔۔۔ اور تم نے اس کو چھوا بھی نہیں ۔۔۔ حیرت ہے ۔۔۔ :wink:

سورج کی روشنی اور پگھلا دینے صفت ۔۔“ حدت “ ہی تو ہے میرے بھائی ۔۔۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہاں کچھ ایسا ہی تھا ۔۔۔ ۔۔ مگر مجھے غصہ اور کوفت اس بات کی ہوئی ہے کہ جو باتیں تیکھے اور طنزیہ انداز میں پوچھی جارہیں ہیں ۔ وہ شائستہ اور مہذب انداز میں بھی پوچھی جاسکتیں ہیں ۔ اگر یہ میرے انٹرویو کا دھاگہ ہے تو پھر مجھے جواب دینے میں کیا تامل ہوسکتا تھا ۔۔۔ مگر جو انداز اخیتار کیا گیا ہے وہ کسی بھی لحاظ سے مثبت نہیں ہوسکتا ۔
‌‌
ظفری پلیزز آپ غصہ ختم کردیں۔۔۔میں ماوراء اور شازی باجو سے بھی یہی درخواست کروں گی۔۔۔اگرچہ یہاں misunderstanding کی وجہ میں نہیں ہوں۔۔لیکن پھر بھی میرے لیے یہ بہت تکلیف دہ بات ہوگی۔۔اگر آپ لوگوں نے ناراضی ختم نہ کی تو۔۔۔
:(

میں تو اپنی ناراضگی کب کی ختم کر چکا ۔۔۔ اور جن لوگوں سے میری ناراضگی ہوجاتی ہے ۔ میں ان سے زیادہ دیر خفا بھی نہیں رہ سکتا ۔۔ ورنہ سب کو خوش رکھنے کا میرا اپنا نظریہ غلط ہوجائے گا ۔ :wink:

میرے ساتھ یہی مسئلہ ہے کہ میری بات لوگ دیر سےسمجھتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ سب یہی کہتے ہیں کہ اشفاق احمد کی طرح افسانے لکھنے شروع کردو ۔

یہ یونیورسل پرابلم ہے شاید۔۔۔۔: )

نہیں یہ یونیورسل پرابلم تو نہیں لگتا ۔۔ بس کبھی کبھی آپس میں ۔۔۔ Comunication صیح نہ ہو تو یہ تاثر خود بخود پیدا ہوجاتا ہے ۔

آپ کی جیسی مرضی ۔۔۔ جو چاہیں کہہ لیں ۔ ۔۔۔ مجھے صرف انہی کے سامنے اپنی مارکیٹ ویلیو کے گر جانے کا ڈر ہوتا ہے جو میری عزت کرتے ہیں ۔ باقیوں کی مجھے کوئی پروا نہیں ۔

میں آپ کو صرف ظفری کہوں گی۔۔۔۔اور کچھ نہیں ۔۔ویسے آگر کوئی مجھ سے پوچھے تو مجھے بے نام تعلق بہت بُرا لگتا ہے۔

بلکل مجھے بھی ۔۔ جس کسی کو ذاتی طور پر کوئی نہیں جانتا ہو تو اس کو کسی رشتے سے کیا پکارنا ۔۔۔ میں آپ سے متفق ہوں ۔

ارے بتایا تو تھا والد مردان کے تھے اور والدہ سوات کی ہیں ۔

لیں۔۔اب چین میں رہنے والے سب چینی تو نہیں ہوتے نا۔۔۔؟ اس لیے میں نے پوچھ لیا کہ مردان میں رہنے والے پنجابی تو نہیں ہیں۔ :)

۔ :) ۔۔ میں اپنی غلطی مان لیتا ہوں کہ مجھے یہ بات ذرا کلیئر کرکے لکھنی تھی ۔

اسٹرونائیٹکل انجیئرنگ کا خلاصہ یہ ہے
( space operations and technology, flight dynamics, spacecraft design, and earth science.
create software applications, and to design electrical systems for space missions.)

واؤ۔۔۔تو پھر یہ CAD, CAM ہی کی طرح ہوگی۔۔۔ویسے بہت مزے کا کام ہوگا۔۔spacecraft design کرنا۔۔۔

جی ہاں ۔۔ مگر میرا کام زیادہ تر CAD سے متعلق ہے ۔

جی ہاں یہ ممکن ہے ۔۔۔ میں نے “موڈ“ والے ٹاپک میں توازن کی بات کی ہے نا ۔۔۔۔ اس پڑھیئے ۔۔ کہ جہاں ہنسنے اور مسکرانے والے چہرے ہوں ۔ وہاں پھر اپنے دکھوں کو کیوں پرچار کیا جائے ۔ اس سے اچھا ہے کہ ان کے ساتھ مل کر ان کے چہرے کو مذید خوش اور ان کے ماحول کو اور مذید خوشگوار بنایا جائے ۔

ٹھیک کہا۔۔۔ویسے بھی دنیا ہنستے چہروں کے ساتھ ہے۔۔۔رونے والے کا ساتھ کون دیتا ہے۔

بلکل ۔۔ اور روتے چہرے سب کو اس وقت اچھے لگتے ہیں ۔ جب وہ خود روتے ہیں ۔

جنہیں یہ علم نہ ہو کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا ۔ جو فیصلہ نہ کر سکیں ۔ جو کسی کے لیئے مشکلات کھڑی کردیں ۔

زبردست۔۔۔۔۔آج تک مجھے الجھے ہوئے لوگوں کی سمجھ نہیں آسکی تھی۔۔۔واقعی الجھے ہوئے لوگوں کو نہیں پتہ ہوتا کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔

بلکل ۔

آپ نے یہ اندازہ کیسے لگایا ؟

میں نے اندازہ آپ کے لفظوں سے لگایا ہے۔ : )

اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی صیح صیح اندازے لگا لیتیں ہیں ۔ :D

محبت آپ کی نظر میں فرصت کا کھیل ہے۔۔۔:shock: ۔۔ایک شاعر ہو کر اتنا غیر رومانوی خیال۔۔۔شاعروں نے تو محبت کے بارے میں دیوان لکھ ڈالے۔۔ : )

میں شاعر تو ہوں مگر حقیقت کی دنیا میں بھی رہتا ہوں ۔۔ مشینوں سے میرا واسطہ ہے ۔ اس لیئے بہت زیادہ رومانوی نہیں ۔۔۔ میری زیادہ تر شاعری سیاہ زلفوں یا غزالی آنکھوں پر نہیں ۔۔ دنیا کی ثبات اور بے ثباتی پر ہے ۔ :wink:

کوئی بات نہیں ۔۔۔ سوال سوال ہی ہوتے ہیں ۔۔ اداس کیا ۔۔ مسرت والے کیا ۔۔۔ بے شک آپ ضرور پوچھیں ۔ آپ نے منیر نیازی مرحوم کا یہ شعر نہیں سنا کہ ۔۔
خیال تھا جس کا ، خیال میں ملا مجھے
سوال کا جواب بھی ، سوال میں ملا مجھے

جی! یہاں میں ایک بات ضرور کہنا چاہوں گی کہ اگر آپ کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو آپ اسے نظرانداز کرسکتے ہیں۔۔۔یہ آپ کا حق ہے۔۔: )

اوکے ۔۔ میں نے یہ بات ذہن نشین کر لی ہے ۔ :)

اچھا مزید کچھ سوال۔۔۔اب ذرا آپ کی پسند اور ناپسند کے بارے میں بات ہوجائے۔۔

ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو۔۔؟

چنبیلی کے پھول کی ۔

ہ تحفے میں کیا دینا اور کیا لینا اچھا لگتا ہے۔۔؟ ( دیتے ہوئے تو خیر وہی خیال رکھیں گے جو آپ کی پسند جانتے ہیں یا اب جان جائیں گے) :)

خوشبوئیں اور پھول

ہ کھانے میں کیا سب سے پسند ہے؟

حلیم

ہ کس کھانے سے بہت چڑ ہے؟

شاید کسی سے بھی زیادہ چڑ نہیں ہے ۔

ہ میٹھے میں کیا شوق سے کھاتے ہیں؟

کھیر

ہ امریکہ میں اکیلے رہتے تو یقنناً کھانا بھی بنانا آتا ہوگا۔۔۔سب سے اچھا کیا پکا لیتے ہیں؟

چکن کڑاہی اور مٹن کڑاہی

ہ ظفری آپ کو سارے دن میں کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

شام کا ۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اس شعر کی تشریح کردو

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

اس شعر کی تشریح بھی شعر ہی شکل میں ۔ :wink:

اجنبی شہر میں اجنبی راستے ، میری تنہائیوں پر مسکراتے رہے
میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا ، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے۔​
 
Top