انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

امن ایمان

محفلین
کچھ کمنٹس آپ کے جوابات پر۔۔۔: )

ہائے۔۔ کیا سوال پوچھ لیا ۔۔۔ سب سے پہلے “ اُسی “ نے مجھے اس نام سے پکارنا شروع کیا ۔۔۔ پھر دوست بھی شروع ہوگئے ۔۔۔ اور ستم تو یہ ہے کہ جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، اس کے بچے بھی ظفری ماموں ۔۔ ظفری ماموں ۔۔۔ کہتے ہیں ۔ ۔۔۔ تو جی کڑا کے یہ نک اپنے گلے میں ڈال ہی لیا ۔

آپ سچ کہہ رہے ہیں ناااا۔۔۔؟
what.gif

پھر ماورا ء کی یاد دہانی پر دوبارہ اس محفل پر نمودار ہوا ( اس حوالے سے محب نے میری واپسی کا جو نقشہ کھینچا ہے ، وہ بہت پُر لطف ہے ۔ جو اب بھی محفل پر محفوظ ہے ) ۔

آپ اس تھریڈ کا ربط یہاں پوسٹ کردیں گے۔۔۔؟

میرے آباؤ اجداد ترکی سے افغانستان اور پھر پاکستان آئے ۔ والدِ مرحوم مردان کے تھے ۔۔ جبکہ والدہ سوات کی ہیں ۔ ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں ۔ میں سب سے بڑا ہوں ۔ بہن کی رہائش شکاگو میں ہے ۔ جبکہ بھائی کراچی میں والدہ کے ساتھ رہتا ہے ۔ تعلیم ایک حساب سے مکمل ہو چکی ہے کہ اب اسی بیسیز پر جاب کر رہا ہوں ۔ مگر ابھی جاب کی ضروریات کے مطابق کچھ اور بھی پڑھنا ہے ۔

ظفر آپ پختون ہیں کیا۔۔۔؟
اور آپ کی جاب کی نوعیت کیا ہے۔۔کمپیوٹر ریلیٹڈ یا اس سے ہٹ کے۔۔؟

سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں خود کو رنجیدہ کر لیتا ہوں ۔

بہت حساس لگتے ہیں۔۔۔لیکن ان سب میں آپ صرف دوستوں کا شمار کرتے ہیں یا فیملی ممبرز بھی اس سب میں آتے ہیں۔۔؟ ویسے کہتے ہیں کہ انسان پوری زندگی بھی کوشش کرے تو کسی ایک انسان کو پوری طرح خوش نہیں رکھ سکتا۔۔لیکن شاید حساس لوگوں کا سب سے بڑا پرابلم ہی یہی ہے۔

صرف اپنی سمت میں چلتا ہوں ۔ ‌ ‌

کیا اسے تھوڑا تفصیل سے بتائیں گے۔۔؟

مروت پسند بہت ہوں ۔

جو انسان سب کو خوش رکھنا چاہیے اسے پھر یہ مروت ہی تو رنجیدہ رکھتی ہے۔۔۔لیکن یہ خامی تو نہیں ہے۔

فطرتاً شرمیلے پن کا شکار ہوں ۔ سو عموماً براہِ راست بولنے سے اجتناب کرتا ہوں ۔ ہاں جہاں میری بے تکلفی ہو ۔ وہاں مجھے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس کی ایک مثال ‌یہ اردو محفل ہے ۔

آپ بے تکلف ہونے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔۔؟

چلیں۔۔ میں بتا دیتا ہوں ۔۔ ورنہ مجھے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کے کمنٹس کا جواب بھی دینا ہے ۔
25 دسمبر 1974

پہلے جلدی میں اسے میں 25 دسمبر 1876 پڑھ گئی تھی، اور یہی سوچ رہی تھی کہ آپ سے اصلی ڈیٹ آف برتھ کس طرح اگلواؤں گی۔۔۔اب دیکھا ہے تو۔۔۔۔۔
embarrassed.gif
لیکن ماوراء ابھی بھی یقین نہیں کر رہی ہیں۔ :)

نہیں ۔۔ بس لوگوں نے موسم کے حساب سے لوگوں کے مزاج ، عادتیں اور طرزِ عمل برجوں میں بانٹ دیئے ہیں ۔

اچھا آپ نے کبھی اپنے اسٹار کے بارے میں پڑھا ہے یا نہیں۔۔۔۔؟؟

میں نے کوشش تو کی ہے کہ آپ کی شگفتگی برقرار رہے ۔۔ اس کا اندازہ مجھےآپ کے مستقبل کے سوالات کی نوعیت کو دیکھ کر ہوگا

جی بالکل! آپ نے بہت اچھی طرح بات کی ہے۔۔ویسے کیا آپ بھی اندازے لگاتے ہیں۔۔؟

اچھا جی مزید کچھ سوالات۔۔

ہ ظفری آپ نے کہا کہ فطرتاً شرمیلا ہوں تو یہ بتائیں کہ پھر دوستی کرنے میں خود سے پہل کرتے ہیں یا کوئی پہل کرے تو ہاتھ بڑھاتے ہیں۔۔؟

ہ دوستی میں کس حد تک بے تکلف ہوتے ہیں۔۔؟

ہ کیسے لوگ اچھے لگتے ہیں۔۔؟

ہ کیسے لوگ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے۔۔؟

ہ آپ کسی پر کتنا کھلتے ہیں۔۔؟

ہ ظفری آپ نے ایک بات میں اندازہ لگانے کو کہا تو کیا کسی کے بارے میں آپ کی ججمنٹ (judgement) ٹھیک رہتی ہے یا آپ سمجھنے اکثر غلطی کرجاتے ہیں۔؟

ہ محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن۔۔؟

ہ آپ کا اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ تھریڈ؟

ہ دن یا رات کے کتنے گھنٹے محفل پر گزارتے ہیں۔۔؟

ابھی۔۔۔۔کے لیے اتنا ہی۔۔۔ : )
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:p

:mogambo: ہاں میں بہت خوش ہوں ماورہ اب گن گن کر بدلے لے گی ۔ :p
ماورہ لگے ہاتھوں میری طرف سے بھی کثر یں نکالنا ۔
animated0137.gif

باجو، میں نے کیا کسریں نکالنی ہیں۔ بس تھوڑا سا ہی تنگ کرنا ہے۔ اس سے زیادہ کی مجھ میں ہمت نہیں۔ کیونکہ میں ایسے امتحانوں کو چلینج کے طور پر قبول نہیں کر سکتی۔ :p

:D میں بھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ دل کھول کر کسریں نکال سکوں اب کہ ،
چپُ رہ بھی نہیں سکتے ۔ کچھ کہہ بھی نہیںسکتے۔ مجبور ہیں اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ۔ :p

:? :roll: مگر ماورہ بھلے کچھ نہ بولیں مگر اگر ظفری نے بیچ انٹرویو کوئی جھوٹ بولا تو :D تو دھیان رکھنا ، کان اور آنکھ کھولے رکھنا ۔ :p
دھیان دھیان سے غور غور سے ذرا پڑھنا سب کچھ ۔
اب یہ تو ہم کر ہی سکتیں ہیں :lol:
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
باجو، میں نے کیا کسریں نکالنی ہیں۔ بس تھوڑا سا ہی تنگ کرنا ہے۔ اس سے زیادہ کی مجھ میں ہمت نہیں۔ کیونکہ میں ایسے امتحانوں کو چلینج کے طور پر قبول نہیں کر سکتی۔ :p

میرا خیال ہے کہ آپ کو تنگ کرنا آتا ہی نہیں کہ ہر بار آپ سیریس ہوجاتیں ہیں ۔ اپنی باجو ہی سے کچھ سیکھ لو ۔ رہی امتحانوں کی بات تو آپ نے کوئی امتحان ابھی دیکھا ہی کہاں ہے ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
چلیں اب آتے ہیں میچورڈ سوالوں کی طرف ۔۔۔ :)

امن ایمان نے کہا:
خوش آمدید ظفری !
ہمممم آپ کے کمنٹس، جوابات اور پھر ماوراء کے کمنٹس پڑھ کر وہ ہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔۔۔ :eek: مطلب اس تھریڈ میں بات کرنا میرے لیے کافی مشکل ہوگا۔ : )
جہاں تک یکسانیت کی بات ہے۔۔ایک اور مماثلت بھی ہم میں ہے۔۔آپ جواب بہت صاف لکھتے ہیں۔ :)
شکریہ امن !
نہیں آپ اپنے سوالوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ آپ کے لیئے کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔ میں اس قسم کی تکرار پہلے بھی کسی اور جگہ کر چکا ہوں ۔ اور ہاں ۔۔ آپ اپنے اور میرے درمیان مماثلت کی بات نہ کریں ۔ :wink: ۔۔۔ آپ کو پتا نہیں کہ لوگ اس کا بھی برا مان جائیں گے ۔ :D

یہاں اب شاید کوئی میرے لیے غیر نہیں رہا۔۔۔میری بے تکلفی کا آغاز بھی یہی ہے اور یہی اس کی آخری حد بھی۔۔ویسے بھی آپ نے یہ تو سنا ہوگا نا کہ شکایت اپنوں سے ہوتی ہے۔۔غیروں کی پرواہ کون کرتا ہے۔ اس لیے میں نے کسی غیر کو نہیں کہا تھا بلکہ سب اپنوں کو کہا تھا۔ : )

مجھے بھی پورا یقین تھا کہ آپ نے میرے اُس کمنٹس کا ردِعمل دوستانہ انداز میں لیا ہوگا ۔ اور یہ اچھا ہوا کہ آپ نے مجھے غیر اور اپنوں کا فرق سمجھایا ۔۔۔ میں بھی اب غیروں کی پروا نہیں کروں گا ۔ :wink:

سر انکل ظفری صاحب، شمشاد چاء کی میں بھتیجی ہوں اچھا۔۔۔ ۔۔آپ کو ہینڈل کرنا مشکل نہیں، بلکہ مشکل ترین ہے شاید۔۔:) جی میں امن و امان جو ہوں۔۔۔۔اور سکون و امن کسے برا لگتا ہے۔ :)

واقعی امن وسکون کسے بُرا لگتا ہے ۔۔۔ اچھا آپ ایسا کریں کہ جیسے آپ شمشاد بھائی کی بھتیجی بن گئی ہیں ۔ اُسی طرح میری بھی بن جائیں ۔۔۔ پھر دیکھیئے گا کہ ہر طرف امن ہی امن اور سکون ہی سکون ہوگا ۔ :lol: ۔۔۔ اور کسی کو آپ کی فکر بھی نہیں رہے گی ۔ :wink:

ویسے رشتہ پکا کرنے والے سوال کیسے ہوتے ہیں۔۔؟
اس کا اندازہ آپ کو آگے چل کر ہوگا ۔ :wink:

میرے سوال بھی آگے جاکر کچھ عجیب عجیب سے ہوجاتے ہیں۔۔۔
oh.gif
۔۔چلیں اچھی بات ہے آپ چیلنج قبول کرتے ہیں۔۔۔میری طرف سے بے فکر رہیں۔۔۔میرا کوئی سوال آپ کو زیادہ تنگ نہیں کرے گا۔۔۔ہاں باقی سب کا مجھے نہیں پتہ وہ آپ سے کیا پوچھ لیں۔ :)

میں نے کہا نا ۔۔۔ چیلنجز مجھے اچھے لگتے ہیں ۔۔ اس لیئے سوال کسی بھی قسم کا ہو ۔۔ مجھے جواب بھی خوب دینا آتا ہے ۔ اسلیئے آپ بے فکر رہیں کہ دوسرے کیا پوچھیں گے ۔ :)

ویسے آپ نے اتنے انٹرویو کیے ہونگے ۔ مگر مجھے پورا یقین ہے کہ یہ انٹرویو آپ کے لیئے یادگار ثابت ہوگا ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
ہائے۔۔ کیا سوال پوچھ لیا ۔۔۔ سب سے پہلے “ اُسی “ نے مجھے اس نام سے پکارنا شروع کیا ۔۔۔ پھر دوست بھی شروع ہوگئے ۔۔۔ اور ستم تو یہ ہے کہ جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، اس کے بچے بھی ظفری ماموں ۔۔ ظفری ماموں ۔۔۔ کہتے ہیں ۔ ۔۔۔ تو جی کڑا کے یہ نک اپنے گلے میں ڈال ہی لیا ۔

آپ سچ کہہ رہے ہیں ناااا۔۔۔؟
what.gif

جی ہاں ۔۔ بلکل سچ ہے ۔

پھر ماورا ء کی یاد دہانی پر دوبارہ اس محفل پر نمودار ہوا ( اس حوالے سے محب نے میری واپسی کا جو نقشہ کھینچا ہے ، وہ بہت پُر لطف ہے ۔ جو اب بھی محفل پر محفوظ ہے )

آپ اس تھریڈ کا ربط یہاں پوسٹ کردیں گے۔۔۔؟

Web Page Name

میرے آباؤ اجداد ترکی سے افغانستان اور پھر پاکستان آئے ۔ والدِ مرحوم مردان کے تھے ۔۔ جبکہ والدہ سوات کی ہیں ۔ ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں ۔ میں سب سے بڑا ہوں ۔ بہن کی رہائش شکاگو میں ہے ۔ جبکہ بھائی کراچی میں والدہ کے ساتھ رہتا ہے ۔ تعلیم ایک حساب سے مکمل ہو چکی ہے کہ اب اسی بیسیز پر جاب کر رہا ہوں ۔ مگر ابھی جاب کی ضروریات کے مطابق کچھ اور بھی پڑھنا ہے ۔

ظفر آپ پختون ہیں کیا۔۔۔؟ ۔۔اور آپ کی جاب کی نوعیت کیا ہے۔۔کمپیوٹر ریلیٹڈ یا اس سے ہٹ کے۔۔؟

ظاہر ہے جب ماں باپ پختون ہیں تو میں بھی پختون ہی ہوں گا نا ۔۔۔ :D ، جاب کی نوعیت کمپیوٹر سے ریلٹیڈ ہی ہے ۔ اسٹرونائیٹکل انجینئرنگ

ب کو خوش رکھنے کی کوشش میں خود کو رنجیدہ کر لیتا ہوں ۔

بہت حساس لگتے ہیں۔۔۔لیکن ان سب میں آپ صرف دوستوں کا شمار کرتے ہیں یا فیملی ممبرز بھی اس سب میں آتے ہیں۔۔؟ ویسے کہتے ہیں کہ انسان پوری زندگی بھی کوشش کرے تو کسی ایک انسان کو پوری طرح خوش نہیں رکھ سکتا۔۔لیکن شاید حساس لوگوں کا سب سے بڑا پرابلم ہی یہی ہے۔

حساسیت ہی تو مجھے کچھ لکھنے پر مجبور کرتی ہے ۔ سب میں پھر سب ہی شامل ہیں ۔ اور ہر انسان کو خوش نہ رکھنے کی آپ نے جو بات کہی ہے میں اس میں تھوڑا سا اضافہ کردوں کہ ۔۔۔ کسی کو خوش رکھنے کے لیئے پہلے خود کو خوش رکھنا پڑتا ہے ۔ جو خود خوش نہ ہو ، وہ کسی کو کیا خوشی دے سکتا ہے ۔۔۔ ویسے حساسیت کی بارے میں شاہد احمد خان کا ایک دھاگہ تھا “ موڈ کیا بلا ہے “ میں نے وہاں حساسیت کی حوالے سے موڈ (خوشی) کی بات کی ہے ۔ ربط یہ رہا
MOOD

صرف اپنی سمت میں چلتا ہوں ۔
‌ ‌

کیا اسے تھوڑا تفصیل سے بتائیں گے۔۔؟

اپنے کام سے کام رکھتا ہوں ۔ جب تک کوئی میرے کام میں مداخلت نہ کرے ۔

مروت پسند بہت ہوں ۔

جو انسان سب کو خوش رکھنا چاہیے اسے پھر یہ مروت ہی تو رنجیدہ رکھتی ہے۔۔۔لیکن یہ خامی تو نہیں ہے۔

جو چیز آپ کو دکھ دے ، تکلیف دے ۔۔۔ وہ آپ کی خوبی بھی نہیں ہو سکتی ۔

فطرتاً شرمیلے پن کا شکار ہوں ۔ سو عموماً براہِ راست بولنے سے اجتناب کرتا ہوں ۔ ہاں جہاں میری بے تکلفی ہو ۔ وہاں مجھے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس کی ایک مثال ‌یہ اردو محفل ہے

آپ بے تکلف ہونے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔۔؟

اچھا خاصا ۔۔۔۔ اپنی ہی مثال لے لیں کہ میری اب آپ سے بات چیت شروع ہوئی ہے ۔ :wink:

چلیں۔۔ میں بتا دیتا ہوں ۔۔ ورنہ مجھے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کے کمنٹس کا جواب بھی دینا ہے ۔
25 دسمبر 1974

پہلے جلدی میں اسے میں 25 دسمبر 1876 پڑھ گئی تھی، اور یہی سوچ رہی تھی کہ آپ سے اصلی ڈیٹ آف برتھ کس طرح اگلواؤں گی۔۔۔اب دیکھا ہے تو۔۔۔۔۔
embarrassed.gif
لیکن ماوراء ابھی بھی یقین نہیں کر رہی ہیں۔ :)

۔ :lol: ۔۔۔۔ چلیں کوئی بات نہیں ۔۔۔ جو سن آپ نے لکھا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو میری تاریخِ سن سے دوسروں کی طرح کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے ۔ :wink: :D

نہیں ۔۔ بس لوگوں نے موسم کے حساب سے لوگوں کے مزاج ، عادتیں اور طرزِ عمل برجوں میں بانٹ دیئے ہیں ۔

اچھا آپ نے کبھی اپنے اسٹار کے بارے میں پڑھا ہے یا نہیں۔۔۔۔؟؟

جی ہاں پڑھا ہے ۔

میں نے کوشش تو کی ہے کہ آپ کی شگفتگی برقرار رہے ۔۔ اس کا اندازہ مجھےآپ کے مستقبل کے سوالات کی نوعیت کو دیکھ کر ہوگا

جی بالکل! آپ نے بہت اچھی طرح بات کی ہے۔۔ویسے کیا آپ بھی اندازے لگاتے ہیں۔۔؟

شکریہ ۔۔۔۔۔
اندازہ لگانے کو تو ہی سائنس کہتے ہیں ۔ مگر بی جمالو والے اندازے نہیں لگاتا ۔ :D

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------

ہ ظفری آپ نے کہا کہ فطرتاً شرمیلا ہوں تو یہ بتائیں کہ پھر دوستی کرنے میں خود سے پہل کرتے ہیں یا کوئی پہل کرے تو ہاتھ بڑھاتے ہیں۔۔؟

عموماً دوسروں کے پہل کرنے کا انتظار کرتا ہوں ۔

ہ دوستی میں کس حد تک بے تکلف ہوتے ہیں۔۔؟

وہ دوستی ہی کیا جس میں بے تلکف نہ ہوا جائے ۔۔۔۔ ورنہ دوستی ۔۔ دوستی نہیں راہ چلتی کوئی ملاقات ہوجائے گی ۔

ہ کیسے لوگ اچھے لگتے ہیں۔۔؟

سُلجھے ہوئے

ہ کیسے لوگ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے۔۔؟
ُاُلجھے ہوئے

ہ آپ کسی پر کتنا کھلتے ہیں۔۔؟

پورا ہی کھل جاتا ہوں ۔ :cry:

ہ ظفری آپ نے ایک بات میں اندازہ لگانے کو کہا تو کیا کسی کے بارے میں آپ کی ججمنٹ (judgement) ٹھیک رہتی ہے یا آپ سمجھنے اکثر غلطی کرجاتے ہیں۔؟

زیادہ تر صیح ہوتی ہے ۔

ہ محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن۔۔؟
کھیل ہی کھیل میں

ہ آپ کا اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ تھریڈ؟
شام کا خبرنامہ

ہ دن یا رات کے کتنے گھنٹے محفل پر گزارتے ہیں۔۔؟

کوئی حد مقرر نہیں کبھی 2 گھنٹے ، کبھی ایک ۔۔۔۔ کبھی کبھی کئی کئی دن غائب ۔۔۔ :)

ابھی۔۔۔۔کے لیے اتنا ہی۔۔۔ : )

اوکے جناب میں بھی چلا کہ آج کا ٹائم اسی دھاگے کے لیئے تھا ۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد نے کہا:
سوری ظفری میں اس معاملے میں امن کے ساتھ ہوں۔

امن میرا ووٹ تمہارے حق میں ہے۔

سوچ لیں شمشاد بھائی ۔۔ ابھی آپ کے انٹرویو کا دھاگہ بند نہیں‌ ہوا ہے ۔ :wink:

پہلے میری بات سن لیں۔

امن جب اردو محفل میں آئی تو میں نے اسے لکھا تھا کہ میری ایک بھتیجی کا نام بھی امن ہے، تو یہ بھی فوراً میری بھتیجی بننے پر آمادہ ہو گئی۔ یہاں کس کو انکار ہو سکتا تھا کہ ایک پلی پلائی بھتیجی مل رہی ہے اور وہ والی تو ابھی دو سال کی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایک اور تجربہ بھی ہوا کہ یہ کم از کم جیہ کی طرح ہر دوسرے تیسرے دن کسی قسم کی دھمکی تو نہیں دیتی۔ :wink:

تو یہ ہے ساری بات۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی یہ آپ کے ارد گرد تو “لائی ڈیٹکٹیو مشینوں“ کی لائن لگ گئی ہے۔ ویسے “ مشین “ مؤنث ہی ہوتی ہے ناں۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
آپ فکر نہ کریں باجو۔ ظفری نے خود اقرار کیا ہے کہ وہ لوگوں پر سارا ہی کھل جاتے ہیں۔ اور یہ واقعی کھل گئے ہوئے ہیں۔ اور اب جھوٹ بولنے کو کوشش کی تو۔۔۔۔ :twisted:

میں تو واقعی اب کُھل گیا ہوں ۔۔۔ اور جھوٹ ۔۔ مجال ہو میں جھوٹ بولوں ۔۔ میں تو پچھلے “ دو سال “ تو کیا اپنی پوری زندگی کا یہاں تفصیلی تذکرہ کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ظفری بھائی یہ آپ کے ارد گرد تو “لائی ڈیٹکٹیو مشینوں“ کی لائن لگ گئی ہے۔ ویسے “ مشین “ مؤنث ہی ہوتی ہے ناں۔ :wink:

لگنے دیں شمشاد بھائی ۔۔۔۔ :D ۔۔۔۔ میرے پاس بھی ایسے وائرس پروگرام ہیں کہ یہ سب مشینیں خود بخود بند ہوجائیں گی ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
بے فکر رہیں ۔۔ کامیابی کی سو فیصد گارنٹی ہے ۔ :wink:

اگر ضرورت پڑے تو ضرور رابطہ کجیئے گا ۔ :D
 
تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
ماوراء نے کہا:
آپ فکر نہ کریں باجو۔ ظفری نے خود اقرار کیا ہے کہ وہ لوگوں پر سارا ہی کھل جاتے ہیں۔ اور یہ واقعی کھل گئے ہوئے ہیں۔ اور اب جھوٹ بولنے کو کوشش کی تو۔۔۔۔ :twisted:

میں تو واقعی اب کُھل گیا ہوں ۔۔۔ اور جھوٹ ۔۔ مجال ہو میں جھوٹ بولوں ۔۔ میں تو پچھلے “ دو سال “ تو کیا اپنی پوری زندگی کا یہاں تفصیلی تذکرہ کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔ :wink:

ذرا مذاق کو مذاق میں ہی لیں ۔ مجھے لگتا ہے کہیں سچ مچ ادھر انٹرویو کے بیچ کچھ اور ہی شروع ہوا ہو ۔ :?

:p آپ آرام سے اپنے سوالوں کے جوابات دیں ۔ میں اور ماورہ تو صرف تنگ کر رہی ہیں ۔ :D
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:p

:mogambo: ہاں میں بہت خوش ہوں ماورہ اب گن گن کر بدلے لے گی ۔ :p
ماورہ لگے ہاتھوں میری طرف سے بھی کثر یں نکالنا ۔
animated0137.gif

باجو، میں نے کیا کسریں نکالنی ہیں۔ بس تھوڑا سا ہی تنگ کرنا ہے۔ اس سے زیادہ کی مجھ میں ہمت نہیں۔ کیونکہ میں ایسے امتحانوں کو چلینج کے طور پر قبول نہیں کر سکتی۔ :p

:D میں بھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ دل کھول کر کسریں نکال سکوں اب کہ ،
چپُ رہ بھی نہیں سکتے ۔ کچھ کہہ بھی نہیںسکتے۔ مجبور ہیں اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ۔ :p

:? :roll: مگر ماورہ بھلے کچھ نہ بولیں مگر اگر ظفری نے بیچ انٹرویو کوئی جھوٹ بولا تو :D تو دھیان رکھنا ، کان اور آنکھ کھولے رکھنا ۔ :p
دھیان دھیان سے غور غور سے ذرا پڑھنا سب کچھ ۔
اب یہ تو ہم کر ہی سکتیں ہیں :lol:
آپ فکر نہ کریں باجو۔ ظفری نے خود اقرار کیا ہے کہ وہ لوگوں پر سارا ہی کھل جاتے ہیں۔ اور یہ واقعی کھل گئے ہوئے ہیں۔ اور اب جھوٹ بولنے کو کوشش کی تو۔۔۔۔ :twisted:

:lol: میرا دل ہے ماورہ اب چپ چاپ صرف یہ انٹرویو ہی پڑھیں ۔ :p جب ضرورت پڑی پتا چلا جھوٹ تو بول دیں گیں ۔ :lol:
ویسے بھی اب ظفری جھوٹ نہیں بولیں گے جانتے ہیں دو جھوٹ پکڑنے والیاں نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ :p
 
امن ایمان

محفلین
[align=justify:e9172b67d4] صبح سے ماما نے کچن میں مصروف رکھا اور پھر میں دوپہر کو سو گئی۔۔اب جا کر کہیں وقت ملا ہے۔۔ :(

میں نے ماوراء اور شازی باجو کے کمنٹس پڑھے ہیں اور ظفری کے جوابی کمنٹس بھی : )۔۔آپ لوگ ایک دوسرے کو بہت اچھی سےطرح جانتے ہیں۔۔۔ اور آپ سب کویہ بھی پتہ ہے کہ کس کی برداشت کی حد کتنی ہے اور کہاں جا کر ختم ہوجانی ہے۔۔۔: )
اور میرے لیے یہی اچھا ہے کہ میں درمیان میں نہ ہی بولوں۔۔کیونکہ میں بہت ڈفر ہوں۔۔جلدی سیرئیس بھی ہوجاتی ہوں۔۔اور بات بھی سیدھی دل کو جا کے لگتی ہے۔۔سو جناب آپ اپنی نوک جھونک جاری رکھیں۔۔۔۔میں پڑھ کے صرف انجوائے کروں گی۔۔جو کہ میں اب بھی کر رہی ہوں۔
اور ہاںںںں ۔۔ ظفری آپ ماوراء کو اتنا تنگ نہ کیا کریں ۔۔وہ بیچاری اکیلی ہوتی ہیں اور آپ، محب اور باقی سارے مل کر انھیں تنگ کررہے ہوتے ہیں۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ : )

شمشاد چاء۔۔>> شکریہ ۔۔پلی پلائی سے مجھے یوں لگا جیسے میں کوئی موٹی تازی بلی ہوں۔ :)
[/align:e9172b67d4]
 
امن ایمان

محفلین
حسب عادت ایک نظر ظفری کے جوابات پر۔۔۔۔ : )

چلیں اب آتے ہیں میچورڈ سوالوں کی طرف ۔۔۔

مجھے پتہ ہے آپ نے یہ ماوراء کو چڑانے کے لیے لکھا ہے۔ :)

‌نہیں آپ اپنے سوالوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ آپ کے لیئے کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔ میں اس قسم کی تکرار پہلے بھی کسی اور جگہ کر چکا ہوں ۔ اور ہاں ۔۔ آپ اپنے اور میرے درمیان مماثلت کی بات نہ کریں ۔ ۔۔۔ آپ کو پتا نہیں کہ لوگ اس کا بھی برا مان جائیں گے ۔

جی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ اب خیال رکھوں گی۔ :)

مجھے بھی پورا یقین تھا کہ آپ نے میرے اُس کمنٹس کا ردِعمل دوستانہ انداز میں لیا ہوگا ۔ اور یہ اچھا ہوا کہ آپ نے مجھے غیر اور اپنوں کا فرق سمجھایا ۔۔۔ میں بھی اب غیروں کی پروا نہیں کروں گا ۔

سچ بتاؤں۔۔پہلے تو بُری طرح چڑ گئی تھی۔۔کہ میں نے اس طرح کسی کے لیے خط لکھا ہی نہیں تو کوئی کیوں میری بات نہیں سمجھ رہا۔۔۔لیکن دوسری بار پڑھنے پر سمجھ آگیا تھا کہ آپ نے بھی ماوراء کی طرح چڑانے کی کوشش کی ہے اور بس۔۔۔:)

واقعی امن وسکون کسے بُرا لگتا ہے ۔۔۔ اچھا آپ ایسا کریں کہ جیسے آپ شمشاد بھائی کی بھتیجی بن گئی ہیں ۔ اُسی طرح میری بھی بن جائیں ۔۔۔ پھر دیکھیئے گا کہ ہر طرف امن ہی امن اور سکون ہی سکون ہوگا ۔ ۔۔۔ اور کسی کو آپ کی فکر بھی نہیں رہے گی ۔

لیں۔۔کوئی میری فکر کیوں کرے گا۔۔۔میں ہوں نا اپنی فکر کرنے کے لیے۔۔چلیں جی پھر آج سے آپ میرے انکل بن جائیں۔۔اب ظفری کے ساتھ چاء سوٹ نہیں کرے گا۔۔اگر ظفر کہنے کی اجازت دے دیں تو۔۔ظفر چاء اچھا لگے گا۔۔۔ویسے انکل کہنے سے میرا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں کوئی چھوٹی سی بچی ہوں۔ یا آپ بوڑھے ہیں۔۔۔لیکن ایک بات۔۔۔۔اس طرح آپ کی مارکیٹ ویلیو ڈاؤن ہونے کا خدشہ بھی ہے۔۔:)

ویسے آپ نے اتنے انٹرویو کیے ہونگے ۔ مگر مجھے پورا یقین ہے کہ یہ انٹرویو آپ کے لیئے یادگار ثابت ہوگا
جی انشاءاللہ۔۔۔بس اگر کسی نے کسی کو سمجھنے میں غلطی نہ کی تو۔۔۔۔: )

ظاہر ہے جب ماں باپ پختون ہیں تو میں بھی پختون ہی ہوں گا نا ۔۔۔ ، جاب کی نوعیت کمپیوٹر سے ریلٹیڈ ہی ہے ۔ اسٹرونائیٹکل انجینئرنگ

ظاہر تو تب ہوتا نا جب آپ خود سے بتاتے :p۔۔۔آپ کو پشتو بولنا آتی ہے۔۔؟ اور اسٹرونائیٹکل، انجینئرنگ کی کون سی برانچ ہے۔۔۔مجھے ایرونائیٹکل انجینئرنگ کا تو پتہ ہے۔۔اس کا نہیں۔۔ :oops: ( بہت نکمی ہوں میں )

حساسیت ہی تو مجھے کچھ لکھنے پر مجبور کرتی ہے ۔ سب میں پھر سب ہی شامل ہیں ۔ اور ہر انسان کو خوش نہ رکھنے کی آپ نے جو بات کہی ہے میں اس میں تھوڑا سا اضافہ کردوں کہ ۔۔۔ کسی کو خوش رکھنے کے لیئے پہلے خود کو خوش رکھنا پڑتا ہے ۔ جو خود خوش نہ ہو ، وہ کسی کو کیا خوشی دے سکتا ہے ۔۔۔

آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔۔۔لیکن ظفر پھر اتنے خوش کس طرح دیکھائی دیتے ہیں۔۔
کیا انسان اپنا غم اس حد تک چھپا سکتا ہے کہ کوئی بظاہر ہنستا چہرہ دیکھ کر اُس کے اندر کا دکھ محسوس ہی نہ کرسکے۔۔؟

عموماً دوسروں کے پہل کرنے کا انتظار کرتا ہوں ۔

کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو کوئی اچھا لگ رہا ہو لیکن آپ صرف اُس کی طرف سے پہل کے منتظر ہوں۔۔؟

اُلجھے ہوئے

یہ الجھے ہوئے لوگ کیسے ہوتے ہیں۔۔؟ اپنی ذات میں گم رہنے والے۔۔یا ؟۔۔۔سوری مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ ایسے لوگ۔۔کس قسم کے ہوتے ہیں۔

پورا ہی کھل جاتا ہوں ۔

اپنی اس عادت کی وجہ سے کبھی نقصان اٹھایا۔۔؟

اوکے جناب میں بھی چلا کہ آج کا ٹائم اسی دھاگے کے لیئے تھا ۔۔۔

بہت شکریہ!
آپ نے یہاں اتنا وقت دیا۔۔۔مجھے بھی آپ کے بارے میں مزید جان کر اچھا لگا۔ آپ کی سب سے اچھی بات۔۔آپ جلدی ہی دوسرے شخص کا مزاج سمجھ لیتے ہیں۔ : )

میں نے آپ کا جواب Mood والے تھریڈ میں پڑھا ہے جہاں آپ نے لکھا ہے کہ۔۔۔

“بعض لوگوں میں یہ حساسیت انتہائی درجے کی ہوتی ہے کہ وہ پل میں خود کو خوش یا افسردہ کر لیتے ہیں اور بعض لوگوں میں یہ حساسیت اس قدر ناپید ہوتی ہے کہ وہ بڑی سی بڑی بات کو باآسانی نظر انداز کر جاتے ہیں ۔ “ اس بارے میں میرا سوال۔۔۔

ہ آپ کا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے۔۔؟

ہ ظفری آپ کے خیال میں حساسیت کا زیادہ ہونا تکلیف دہ نہیں ہے؟

ہ کیا کچھ دکھ اتنے شدید ہوتے ہیں کہ تمام عمرساتھ رہیں۔۔یا وقت بڑا مرہم ہے۔۔؟

ہ محبت آپ کی نظر میں کیا ہے۔۔؟

ہ آپ میری لینڈ میں تنہا رہتے ہیں یا اور کوئی دوست احباب ساتھ میں ہیں۔۔؟

ہ اپنے وطن سے دور ہونے کے بعد آپ کو یہاں کی کون سی چیز سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟

ہ آپ کے اپنے بابا سے تعلقات کیسے تھے۔۔دوستی والے یا رعب والے۔۔؟

سوری آج سارے سوال کچھ اداس کردینے والے ہیں۔۔۔کوشش کروں گی کہ اگلی بار ایسا نہ ہو۔ : (
 
Top