ارے اتنا تفصیلی اور اچھا جواب دینے پر معذرت کی کوئی ضرورت نہیں
اور یہ جو بلو کیا ہے اس بات سے تو میں 200٪ متفق ہوں کیونکہ میرا بھائی کا بیٹا(پتہ نہیں بھیتجا کہیں گے یا بھانجا
) اسکو بھی ہم جب تک لوجیکل جواب نہ دیں اسکو بات سمجھ ہی نہیں آتی اور پاکستانی معاشرے میں ایک متوسط طبقے کی ماں کو اتنی سمجھ واقعی نہیں ہے کہ انکے بچے بھی عقل رکھتے ہیں
وہ بچوں کو لوجیکل جواب دینے کے بجائے حیلے بہانے بنا کر اس بات سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ ممکن ہو نہیں پاتا اور اسکے نتیجے میں بچے بھی بہانے بنانا سیکھ جاتے ہیں۔۔۔ ۔
میرا تو دل چاہتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے پھولوں جیسے بچوں کو جگہ جگہ جھماؤں پھراؤں اور نیچر دیکھاؤں، وہ نیچر سے خود ہی سب کچھ سیکھیں