انٹر نیٹ سے چنیدہ

سیما علی

لائبریرین
ڈرامہ دیکھا ہی نہیں تو سمجھیں گے کیا؟؟؟
ویسے ڈرامے تو ہم خود ہی خوب کرلیتے ہیں، دوسروں کے دیکھنے کی کیا ضرورت!!!
توبہ ہے !!!سچ کہا اس میں ہم آپکے ساتھ ہیں!!! سوشل میڈیا پر
پڑھ کے ہی اتنا خرافات لگا کہ دیکھا ہی نہیں
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آج کل ٹی وی چینلز معاشروں کی تربیت کچھ اس طرح سے کر رہے ہیں کہ کسی خاتون کو شادی کے بعد بھی کسی اور مرد سے محبت ہو سکتی ہے اینڈ دس از ناٹ اے بگ ڈیل
مرد کے لیے چار شادیوں کی اجازت تو خود اللہ نے رکھ دیں۔ ہرچند شرائط کے ساتھ ہی۔ لیکن ہیں تو سہی نا۔
 
بھیا اسقدر بیہودگی ہے کہ ہم حیران ہیں کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں یہ ڈرامہ کیسے دیکھے جاتے ہونگے !!!!!انڈین ڈراموں سے کچھ نہ سیکھا یہ نوسو کڑوڑ اور بیہودگیاں سیکھ لیں جنکا اُنکے مذہب میں بھی کہیں گذر نہیں ہے ۔۔۔۔
 
صحیح کہا آپ نے۔
یہ زہر رفتہ رفتہ معاشرے کی رگوں میں اتارا گیا ہے۔
ہم معصوم نہیں ہیں کہ گناہ نہ کریں، یقیناً ضیاء الحق بھی معصوم نہ تھے۔ لیکن انہوں نے اپنے وقتوں میں پی ٹی وی کا قبلہ سیدھا کر دیا۔ ان کے دور میں بیہودگی سے ڈرامے مقبول ہونے کا چانس ہی نہیں تھا تو پھر کوالٹی کام ہوا۔ جو آج بھی پاکستانی میڈیا کا ایک سرمایہ ہے۔
 
سید عمران

محفلین

سب یہودیوں اور شیطان کے پجاریوں’’ویکن‘‘ لوگوں کی سازش ہے۔۔۔
شیطان کا سب سے پہلا وار حضرت آدم و حوا کو اپنی چال کے جال میں لاکر بے لباس کرنا تھا۔۔۔
شیطان کے پجاری بھی یہی کام کرتے ہیں۔۔۔
نکاح سے انکار، زنا و ہم جنسیت یعنی حیوانیت و شیطانیت سے پیار!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا. ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ اُسے بڑا مزا آیا۔
اسے کام سے جانا تھا تو جب وہ جانے لگی تو اس شہد کا مزہ اس کے منہ میں مزید پانی لانے کا سبب بنا، اُس کا منہ بھر آیا:
کیا زبردست اور مزے دارشہد ہے۔
کتنا میٹھا!
آج تک ایسا شہد نہیں کھایا!!
وہ لوٹی اور شہد میں سے تھوڑا سا اور چکھ لیا...
اس نے دوبارہ جانے کا عزم کیا مگر اُس نے محسوس کیا کہ یہ تھوڑا سا شہد کھانا کافی نہیں ہے، اُسے اور کھانا چاھئے۔
وہ رکی اور اس مرتبہ کھانے کے بجائے شہد پر گر پڑی تا کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرلے!
وہ چیونٹی شہد میں غوطہ زن ہو گئی اور لطف اندوز ہونے لگی۔
مگر افسوس کہ وہ شہد سے باہر نہ نکل سکی۔
شہد کی چکنائی کی وجہ سے اس کے پیر زمین سے چپک گئے تھے اور اس میں انہیں ہلانے کی طاقت نہ رہی...!
وہ شہد میں رہ گئی یہاں تک کہ وہ اسی میں ہی مر گئی !
اس کی لذت اندوزی نے شہد کو ہی اس کی قبر میں تبدیل کر دیا!
ایک دانا کا قول ھے:
دنیا شہد کے ایک بہت بڑے قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے!
پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے گا وہ نجات پا جائے گا اور جو بھی اس شیرینی میں غوطہ زن ہو گا ہلاکت اس کا مقدر بن جائے گی ۔ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
دنیا شہد کے ایک بہت بڑے قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے!
پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے گا وہ نجات پا جائے گا اور جو بھی اس شیرینی میں غوطہ زن ہو گا ہلاکت اس کا مقدر بن جائے گی ۔
بے شک ایسا ہی ہے ۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
چار نمبر کے محاورے 😅😅

ہماری زندگی میں 4 نمبر بہت اہم ہے

جیسے:

4 دن کی چاندنی پھر اندھیری رات۔

4 کتابیں ...کیا پڑھ لیں خود کو گورنر سمجنے لگا۔

4 پیسے کمائیں گے تب پتہ چلے گا۔

4-4 پیسے میں بکتی ہے، آج کے زمانے میں ایمانداری۔

آخر ہماری بھی 4 لوگوں میں عزت ہے۔

یہ بات 4 لوگ سنیں گے تو کیا سوچیں گے؟

4 دنوں کی آئی ہوئی بہو کے ایسے تیور ۔

وہ آئی اور 4 باتیں سنا کر چلی گئی۔

تم سے تو 4 چار قدم بھی نہیں چلا جاتا۔

آنکھیں 4 ہو گئیں۔

4 چاند لگا دئیے۔

عمر دراز مانگ کے لائے تھے4 دن
2 آرزو میں کٹ گئے ، 2 انتظار میں
 
Top