آپ تمام حضرات کے تبصروں کو پڑھنے کے بعد ذہن میں ایک نیا سوا پیدا ہوا ہے۔ کیا اردو اور ہندی دو مختلف زبانیں ہیں؟
نہیں ایک ہی زبان ہے گرامر کے حساب سے۔ البتہ ذخیرہ الفاظ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اسی طرح رسم الخط میں بھی فرق ہے۔
بھارت لفظ سے بہت سے انڈیا کے مسلمانوں کو چڑ ہے ۔ اکثر ہندو بھارت ماتا کی جئے کہتے ہیں اور محبان اردو کا بڑا طبقہ بھارت کو ماتا کہنا پسند نہیں کرتا اور اس طبقے میں مسلمان بھی ہیں : )
آپکا ملک ہے، آپ اسے جس مرضی نام سے پکاریں۔ اسرائیلی عرب اپنے ملک کو آج بھی اسرائیل نہ ماننے پر مصر ہیں اور اس خطے کو فلسطین ہی تصور کرتے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں کے نزدیک الہند یا ہندوستان زیادہ قربت رکھتا ہے بنسبت بھارت کے۔ جبکہ جن بھارتیوں سے میرے یہاں پر قریبی مراسم ہیں وہ اپنے آبائی ملک کو ہمیشہ انڈیا ہی کہتے ہیں نہ کہ بھارت یا ہندوستان۔ الغرض ایک ہی ملک یا خطے کے مختلف نام ہو سکتے ہیں۔ اور اسمیں چڑ یا نفرت والی تو کوئی بات نہیں۔
مہاجر کے متعلق پوچھا نہیں تھا، آپ اس سلسلہ میں معلومات ہمارے ساتھ سیئر کریں تو آپ کے ممنون رہیں گے
یہ صاحب ہر دھاگے میں اپنے محبوب مہاجر فٹ کر لیتے ہیں۔ انہیں پتا ہی نہیں کہ بٹوارے کے وقت اکثریت نے ہجرت پنجاب میں کی تھی نہ کہ سندھ یا کراچی میں۔ میرے اپنے اباؤاجداد پیچھے سے لدھیانہ، بھارت سے آئے تھے اور راولپنڈی میں سکونت اختیار کی تھی۔ اکثریت کی طرح یہ بھی اردو بولنے والے تھے۔
اس علاقہ میں اسلام آباد یعنی دارالحکومت تو بہت بعد میں بنا۔ تب تک یہاں ہجرت کرنےوالے والوں کو دائمی ’’مہاجر‘‘ کا سیاسی کارڈ استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی تھی۔ حالانکہ پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کئی بار اقتدار میں آچکی ہے۔ اور انکی حکومت سندھ سے کئی زیادہ کرپٹ تھی لیکن اسکے باوجود پنجاب میں آنے والے مہاجرین آج اپنے آپکو پاکستانی ہی کہتے ہیں۔ جبکہ سندھ اور کراچی میں ہجرت کرنے والے اردو دان 68 سال ملک میں قیام کے بعد بھی دائمی ’’مہاجر‘‘ ہیں۔
برصغیر متحد تھا تو انڈیا و ہندوستان کہلاتا تھا۔
حوالہ؟
یہ برصغیر کا نقشہ ہے 1837 اور 1857 کے زمانہ یعنی برطانوی سامراج سے قبل کا:
اسمیں لفظ ہندوستان تلاش کر کے دکھائیں۔ نیز ہندو اور مسلمان اکثریت اسوقت جن علاقوں میں تھی وہ بھی دیکھ لیں۔
تاریخ کو مسخ کر نے ، توڑ مروڑ کر پیش کر دینے سے تاریخ نہیں بدلتی، صرف مستقبل ہی تباہ ہوتا ہے۔
گیتا میں اس نئے دیس کو "بھارتا ورشا" کے نام سے بتایا گیا ہے جو کہ در اصل ایک قدیم سلطنت کا احیا ہے۔
اسکا کوئی حوالہ؟ بھارتا ورشا اس خطے کا قدیم ترین نام ضرور ہے پر اسکا جدید بھارت سے کیا تعلق؟ جیسے سلطنت اسرائیل آج سے کئی ہزار سال قبل بھی ارض اسرائیل پر موجود تھی۔ تو اسکا کیا یہ مطلب لے لیا جائے کہ موجودہ مملکت اسرائیل اس 3ہزار سالہ معدوم سلطنت کا احیاء ثانی ہے؟
اب اگر کسی کو حیرانی ہے کہ آیا بھارت میں معروف اردو پاکستان میں رائج اردو سے کچھ مختلف ہے تو وہ صرف بھارت میں شائع ہونے والے اردو اخبارات کا موازنہ پاکستان میں شائع ہونے والے اردو اخبارات سے کر لے۔
بھارتی اردو اور پاکستانی اردو کی گرامر ایک ہے۔ ہاں الفاظ کے چناؤ میں سیاسی اعتبار سے فرق ہو سکتا ہے۔ رسم الخط تو دونوں کا نستعلیق ہی ہے۔