انڈین پریمئیر لیگ 2016

واقعی! اچھا تو تب ہوتا جب کرکٹ سے ہی توبہ کر لیتے۔
زیک بھائی بقول باجی راؤ مستانی کی پریانکا(کاشی بائی)
آپ ہم سے ہماری جان مانگ لیتے تو خوشی خوشی دے دیتے،لیکن آپ نے تو ہم سے ہمارا غرور ہی مانگ لیا۔
اک کرکٹ سے توبہ مت کروائیں،باقی جس چیزسے مرضی کروا لیں۔
 
آئی پی ایل کی تمام ٹیمز اسکوڈز پر نظر دوڑانے کیبعد مجھے ایسا محسوس ہوا ہے کہ
تمام ٹیمز نے اپنا باؤلنگ اٹیک خاص مضبوط نہیں رکھا۔زیادہ تر بلے بازی کو مضبوطی بخشی ۔ اور باؤلنگ کو آل راؤنڈر کے آسرے چھوڑ دیا۔
یاز آپ کو اس بات کی کوئی تک نظر آتی۔چونکہ میرا تو خیال ہے بلے باز دو بھی اچھے ہوں ٹی ٹوئنٹی میں تو چل جاتا کام لیکن باؤلر سارے ہی اچھے ہونے چاہئیے۔
 
یاز

محفلین

مجھے تو اس کی یہی وجہ سمجھ میں آتی ہے کہ دھواں دھار بیٹنگ زیادہ دلچسپی سے دیکھی جاتی ہے، یعنی اس کی کمرشل ویلیو زیادہ ہے۔ اس کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے متماثل سمجھیں، کہ اس میں پہلوان ایک دوسرے کو جتنا کوٹیں گے، لوگوں میں اتنا ہی زیادہ اشتیاق پیدا ہو گا اور وہ ریسلنگ زیادہ بہتر سمجھی جائے گی۔
 
گجرات لائنز نے 163 کا رنز 18ویں اوور میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے آئی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں فتح حاصل کر لی۔
مقابلہ تو ٹیم پریتی نے خوب کیا، البتہ ٹیم رائنا زیادہ بہتر ثابت ہوئی ۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
لیگز میں تو کمال است ہے۔ خوب پرفارم کر رہا ۔ لیکن کینگروز کی شرٹ پہن کر وہ پرفارمنس نہیں دکھا پا رہا، اسی بنا پر کپتانی بھی واپس لے لی گئی بیچارے سے۔
بس ون ڈے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے شاندار آغاز کی لٹیا ڈبو دی تھی اس نے مار مار کے۔ ورنہ واقعی کافی غیرتسلسل کا شکار ہے اس کی کارکردگی۔
 
حسیب

محفلین
آئی پی ایل کی تمام ٹیمز اسکوڈز پر نظر دوڑانے کیبعد مجھے ایسا محسوس ہوا ہے کہ
تمام ٹیمز نے اپنا باؤلنگ اٹیک خاص مضبوط نہیں رکھا۔زیادہ تر بلے بازی کو مضبوطی بخشی ۔ اور باؤلنگ کو آل راؤنڈر کے آسرے چھوڑ دیا۔
یاز آپ کو اس بات کی کوئی تک نظر آتی۔چونکہ میرا تو خیال ہے بلے باز دو بھی اچھے ہوں ٹی ٹوئنٹی میں تو چل جاتا کام لیکن باؤلر سارے ہی اچھے ہونے چاہئیے۔
آج کل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف بلے بازوں کا کھیل ہی بن چکی ہے
 
حیدر آباد اور بنگلور کا میچ جاری-
حیدری آبادی چہ کپتان نے ٹاس چہ جیت کر چہ بنگلور چہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے-
جسکے نتیجہ میں گیل اور کوہلی کریز پر موجود-
 
کوہلی اور ڈی ویلئیرز کی شاندار بلےبازی جاری
9اوورز کیبعد 73-1
اب کسی بھی لمحے اے بی گردی اور کوہلی گردی شروع ہوئی چاہتی ہے-
 
یاز

محفلین
میچ تو نہیں دیکھا، لیکن ابھی سکور کارڈ دیکھا تو پتا چلا کہ بڑا مارا ہے بنگلوریوں نے۔
ابھی گیل بالکل بھی نہیں چلا تو 227 رنز کا ڈھیر لگا ڈالا ہے۔
 
میچ کے دوران ایک پول منعقد کروایا گیا جسمیں سوال تھا
اے بی،کوہلی اور گیل میں سے کس کو آپ اپنی ٹیم کا حصہ بنانا پسند کرینگے۔
جسکے نتائج کچھ یوں تھے
کوہلی 50 فیصد
اے بی 35 فیصد
15 فیصد

میں ذاتی طور پر اے بی میں ٹیم میں شامل کرنا پسند کروں گا۔ آپ لوگ کی کیا رائے ہے؟؟
 
Top