انڈین پریمئیر لیگ 2016

دوسرے میچ میں دہلی کے کپتان ظہیر خان نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے-
ظہیر خاں کا کہنا تھا کہ
"جب کوہلی چیس کر رہا ہو ہمیشہ مشکلات ہوتیں ، لہذا ہم اسکو پہلے بیٹنگ کروا رہے-"
 

یاز

محفلین
تو کیا طاقتور ٹیم کو ہرانا آپکے نزدیک دلچسپ نہیں؟

جی وہ تو ہے۔ لیکن کرکٹ میں دلچسپ سے مراد عموماً وہ میچ لیا جاتا ہے، جس میں برابر کا مقابلہ چل رہا ہو اور آخر تک یقینی نہ ہو کہ کون جیتے گا۔
اسی کی بہ نسبت دیکھا جائے تو کل کلاں کو آسٹریلیا پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرے اور 450 سے زیادہ رنز کر دے۔ پھر شاندار باؤلنگ کرے اور پاکستان کو 150 سے نیچے آؤٹ کر لے۔ تو کہنے کو یہ میچ بھی دلچسپ ہوا، لیکن ذرا دوسری ٹائپ کا دلچسپ ہوا۔
 
راہول ڈریوڈ نے ریٹائرمنٹ کیبعد اور آئی پی ایل میں اپنے زیر سایہ پہلے انڈیا کو اجنکیا راہانے تحفہ دیا- سنجو سیمسن بھی راجستھان رائل میں انکی کھوج تھے- اب انہوں نے دہلی میں ینگ لڑکوں کا بیٹنگ آرڈر ترتیب دیا-
ڈی کوک پر تو کچھ کہنا چہ معنی دارد - لیکن شریاس آئیر، سنجو سیمسن مزید نکھر کر سامنے آئینگے- کرن نائر بھی اچھا کھلاڑی ہے وہ بھی مستفید ہوگا لیکن سنجو سیمسن اور شریاس میں کا ٹیلنٹ بہت ہی عمدہ ہے- وہ ڈریوڈکی رہنمائی میں بہترین بلے باز بن جائینگے-
اسکے برعکس پاکستان کے ایسے سابقہ کھلاڑی اپنی سیاستوں میں مصروف بلکہ جن صاحبان کو بورڈ میں موقع ملا انہوں نے بھی کچھ خاص نہیں کیا-
 

arifkarim

معطل
اسکے برعکس پاکستان کے ایسے سابقہ کھلاڑی اپنی سیاستوں میں مصروف بلکہ جن صاحبان کو بورڈ میں موقع ملا انہوں نے بھی کچھ خاص نہیں کیا
جس سابقہ کھلاڑی نے بھی سیاست کرنی ہے وہ عمران خان کی طرح کرکٹ چھوڑ کر اور سامنے آکر کرے۔ ہمارا المیہ یہی ہے کہ ہر کوئی شارٹکٹس کا پوجاری ہے۔ بھرتی بورڈ میں ہوں گے البتہ کام سیاسی کریں گے۔
 
جس سابقہ کھلاڑی نے بھی سیاست کرنی ہے وہ عمران خان کی طرح کرکٹ چھوڑ کر اور سامنے آکر کرے۔ ہمارا المیہ یہی ہے کہ ہر کوئی شارٹکٹس کا پوجاری ہے۔ بھرتی بورڈ میں ہوں گے البتہ کام سیاسی کریں گے۔
بھائی میں سیاست کی بات نہیں کر رہا- دوسرا کپتان جو کر رہا اسکو سیاست تھوڑی کہتے ہیں -
 
تو کیا طاقتور ٹیم کو ہرانا آپکے نزدیک دلچسپ نہیں؟
بنگلور کی ٹیم کو طاقتور میں نہیں مانتا-
اس سیزن انکی طاقت بیٹنگ (ٹاپ 4) ہیں-
وہ مسلسل اسکور کرینگے تو آر سی بی جیتے گی - وہ بھی 200 سے زائد چونکہ انکی باؤلنگ لائن اپ اتنا ٹوٹل باآسانی چیس کروا دے گی-
اب ایک ہی چیز ہے جس میں بنگلور طاقتور ہے، اسکی وجہ شائد کوہلی فیکٹر بھی ہے-
 
ممبئی اور حیدرآباد کا میچ جاری-
روہت شرما رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے لہذا اب مزید میچ دیکھیں نہ دیکھیں اکو گل اے-
 
آخری تدوین:
آخر کار وارنر الیون کو بھی کامیابی کا مُنہ دیکھنا نصیب ہوا۔
ممبئی نے محض143 رنز کا ہدف دیا تھا۔جسکو حیدرآباد نے وارنر کی ایک اور شاندار ففٹی کی بدولت باآسانی 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
غنیمت ہے کہ روہیت بے شرم نہیں لکھ دیا، یا شاید غلطی سے "بے" لکھنے سے چوک ہو گئی۔

اگر ایسے ہی کھیلتا رہا تو اسی آئی پی ایل میں "بے " کا سابقہ بھی لگا دونگا۔
 
Top