انکم ٹیکس

زیک

مسافر
پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اہم حصہ ٹیکس دینا بھی ہے۔

یہاں امریکہ میں انکم ٹیکس ریٹرن اپریل 15 تک جمع کرانا ہوتا ہے- ہمارے جیسے تنخواہ دار لوگوں کی تنخواہ میں سے فیڈرل اور سٹیٹ ٹیکس سال بھر کٹتا رہتا ہے اور یوں ریٹرن جمع کرانے کے بعد اکثر ہمیں کچھ پیسے واپس ملتے ہیں۔

کافی سالوں سے میں انکم ٹیکس فائل کرنے کے لئے سافٹویر استعمال کرتا ہوں اور ریٹرن انٹرنیٹ کے ذریعہ حکومت تک پہنچ جاتا ہے۔

دو تین ہفتے بعد refund میرے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتا ہے۔

اکثر فائل کرتے ہوئے ہی میں سوچ رہا ہوتا ہوں کہ ریفنڈ کی اس رقم کا کیا کروں گا اور عموما آنے سے پہلے ہی خرچ ہو جاتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
آج ہی مجھے ایک بہت پیاری بات پتہ چلی۔میں اپنی ایک دوست سے انکم ٹیکس کی بات کر رہی تھی کہ ڈاکٹر حضرات انکم ٹیکس کے دائرے میں نہیں آتے۔ بلیک میل کرتے ہیں جبکہ ان میں سے کئی کی پرائیویٹ پریکٹس کروڑوں کی ہوتی ہے۔ میری دوست نے اپنے سرجن بھائی کے بارے میں بتایا۔(ان کے بارے میں کافی کچھ مجھے پہلے بھی پتہ ہے کہ بہت قابل ہیں اور بہت ایماندار بھی۔ وغیرہ وغیرہ)کہ وہ اپنی جو ٹھوڑی بہت پرائیویٹ پریکٹس ہے،اس کا حساب لکھتے رہتے ہیں اور پھر اس پہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
ماشاءاللہ! اللہ کا شکر ہے۔ جب قحط الرجال نظر آتا ہے تو ایسے لوگوں سے ڈھارس بندھتی ہے۔
 
یاز

محفلین

بڑے خوش قسمت ہیں آپ زیک بھائی، جو ریٹرن فائل کرتے ہیں اور مل بھی جاتا ہے۔
ویسے مذاق برطرف، ٹیکس دینا بلاشبہ ایک اہم قومی فریضہ ہے اور ہر شخص کو اس ذمہ داری کو ضرور ادا کرنا چاہئے۔
 
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
بڑی نیک بات ہے جو وہ بھائی باقاعدہ ٹیکس کا حساب رکھ کے جمع کراتے ہیں، ورنہ تو انکم ٹیکس والے خود اپروچ کرتے ہیں کہ بھیا جی دماغ تو ٹھیک ہے جو ٹیکس جمع کرانے جا رہے ہو، کچھ قائدِاعظم لگاؤ اور ٹیکس سے جان چھڑاؤ۔

میں ذاتی طور پہ ایسے ڈاکٹرز کو جانتا ہوں جو ایک دن میں لاکھوں روپیہ کما کے اٹھتے ہیں اور انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔
 
ہادیہ

پاکستانی حکومت لیتی کیا ہے سچی کہوں تو ٹیکس لیتی یا ٹیسٹ لیتی (این ٹی ایس)۔:(
 
لگتا ہے تازہ تازہ این ٹی ایس کا ٹیسٹ دیا ہے، جو غم و غصہ جا کے ہی نہیں دے رہا۔
خیر این ٹی ایس یا کوئی ملتا جلتا ٹیسٹ لینا تو اچھی بات ہے ویسے۔ میں نے بھی چند سال قبل این ٹی ایس دیا تھا۔
 
ہادیہ

محفلین
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
بڑی نیک بات ہے جو وہ بھائی باقاعدہ ٹیکس کا حساب رکھ کے جمع کراتے ہیں، ورنہ تو انکم ٹیکس والے خود اپروچ کرتے ہیں کہ بھیا جی دماغ تو ٹھیک ہے جو ٹیکس جمع کرانے جا رہے ہو، کچھ قائدِاعظم لگاؤ اور ٹیکس سے جان چھڑاؤ۔

میں ذاتی طور پہ ایسے ڈاکٹرز کو جانتا ہوں جو ایک دن میں لاکھوں روپیہ کما کے اٹھتے ہیں اور انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔
میں دو سال پہلے آئی سپیشلسٹ کے پاس گئی تھی تب اس نے پرائیویٹ کلینک میں فیس 600 رکھی ہوئی تھی ہر مریض کے لیے۔اور جو مریض 1،2 بار چیک کروانے جاتا تھا اسے وہ کچھ رعایت کر دیتے تھے۔اب مگر 2 سال بعد جب گئی ہوں اس نے فیس 1000 کی ہوئی صرف چیک اپ کی:(
سوچیں ایک دن میں وہ لاکھوں روپے کماتا ہوگا صرف چند گھنٹوں میں۔
باقی ملکوں کا نظام اس لحاظ سے صحیح ہے وہاں گورنمنٹ ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک نہیں بنا سکتا۔مگر یہاں تو ہر کوئی ہی افسر ہے۔:(
 
ہادیہ

محفلین
لگتا ہے تازہ تازہ این ٹی ایس کا ٹیسٹ دیا ہے، جو غم و غصہ جا کے ہی نہیں دے رہا۔
خیر این ٹی ایس یا کوئی ملتا جلتا ٹیسٹ لینا تو اچھی بات ہے ویسے۔ میں نے بھی چند سال قبل این ٹی ایس دیا تھا۔
اگر آپ کے ہاتھ میں ڈگریاں ہوں آپ کے ،17،18 سال کی محنت۔۔ اور لوگ اسے کاغذ کے چند ٹکروں کے سوا کچھ نا سمجھیں تو کیسا محسوس ہوگا:(
 
جاسمن

لائبریرین
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
بڑی نیک بات ہے جو وہ بھائی باقاعدہ ٹیکس کا حساب رکھ کے جمع کراتے ہیں، ورنہ تو انکم ٹیکس والے خود اپروچ کرتے ہیں کہ بھیا جی دماغ تو ٹھیک ہے جو ٹیکس جمع کرانے جا رہے ہو، کچھ قائدِاعظم لگاؤ اور ٹیکس سے جان چھڑاؤ۔

میں ذاتی طور پہ ایسے ڈاکٹرز کو جانتا ہوں جو ایک دن میں لاکھوں روپیہ کما کے اٹھتے ہیں اور انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔
میں خود ایسے کئی ڈاکٹرز کو جانتی ہوں جو ایک دن میں لاکھوں کماتے ہیں اور نہ صرف یہ کہ ٹیکس ادا نہیں کرتے بلکہ بہت ظالم ڈاکٹرز ہیں۔ جبکہ یہ صاحب بہت ہی نیک آدمی ہیں۔ ایک بار ایک مریضہ کی ٹھوڑی پہ بہت تکلیف دینے والا پھوڑا تھا۔ میں انہیں لے کے ا،ن سرجن کے پاس گئی۔ کوئی تعارف نہیں کرایا۔(اچھا بھی نہیں لگتا) انہوں نے چیک کیا۔ دانت کا ایکسرے کرا لائیں۔ کرا لائے۔ چیک کیا۔ اب انہیں کسی دانتوں کے سرجن کے پاس لے جائیں۔
آپ کی فیس؟
میں نے کیا کیا ہے؟
لو جی۔۔۔میں تو بے ہوش ہونے والی ہو گئی۔۔۔یہاں ایسے ڈاکٹرز ہیں جو آدھا منٹ آپ کی بات سننے یا ایک لفظ بولنے کو مشورہ کہتے ہوئے پوری فیس وصول کرتے ہیں۔
اسی طرح ایک بار اور گئی ایک مریض لے کے تو انہوں نے چیک کر کےایک اور سرجن کو ریفر کیا۔ جب ان سے فیس پوچھی تو وہی جواب کہ میں نے کیا کیا ہے؟
اللہ انہیں بہت آسانیاں دے۔ آمین!
 
عدنان بھی ڈاکٹر ہیں اور کویت میں گورنمنٹ جاب کرتے ہیں سالانہ میری اور بیٹے کی مقرر کردہ انشورنس فیس ادا کر دیتے ہیں اور عدنان کی انشورنس فیس تو کویت گورنمنٹ ہی ادا کرتی ہے اس کے علاوہ تو میرے خیال میں کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کرتے
 
arifkarim

معطل
مشرق وسطی کے اکثر امیر ممالک کی طرح کویت میں بھی شاید انکم ٹیکس نہیں ہے۔
ناروے بھی تو تیل اور گیس سے مالا مال بہت امیر ملک ہے تو ہماری انکم ٹیکس سے جان کیوں نہیں چھوٹ رہی؟ سال کی ساری کمائی میں سے 36 فیصد حکومت ہڑپ کر جاتی ہے۔ :cry2:
 
Top