انگریزی اردو لغت کو برقیانا

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے جناب والا حرف F ختم ہوا۔ ایک ہزار سے زیادہ ہی الفاظ ہیں۔

اب جو کوئی بھی اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے، اگلا لفظ دے دے تاکہ اس پر کام شروع کروں۔
 

Attachments

  • dictionary_f.zip
    34.1 KB · مناظر: 4
واہ شمشاد بھائی واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب!
آپ تو سب کو پیچھے چھوڑ جائیں گے، میرا خیال ہے کہ جس رفتار سے آپ کام کررہے ہیں، تو آخر یہ صورتحال ہوگی کہ ہم سب جب تک ایک حرف کے اندراجات مکمل کریں گے، آپ بقیہ ساری لغت لکھ ڈالیں گے۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
بہت شاندار رفتار ہے آپ کی ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔ (اللہ نظر بد سے بچائے۔ آمین)۔
 
شمشاد حرف G پ جم کر کام کرنا ہے اور آپ کی رفتار کے پیش نظر اس سے اگلا حرف بھی دے رہا ہوں جو ہے

H

باقی احباب کیا کر رہے ہیں جلد از جلد رپورٹ‌ کریں اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کام کو آگے بڑھائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
الف نظامی نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
اسلام و علیکم

میں بھی رضا کار بننا چاہتی ہوں

مجھے کیا کرنا ہو گا
خوش آمدید۔
اگر ایکسل پر کام کرسکتی ہیں تو کسی لغت سے کوئی حرف منتخب کرکے لکھنا شروع کردیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ حرف H کی ڈیٹا انٹری کرسکتی ہیں۔

لیکن H تو پہلے ہی حنا فیصل صاحبہ کو دیا جا چکا ہے الف نظامی صاحب کی طرف سے۔
 
حنا نے ابھی کام شروع نہیں کیا چلیں آپ I پر کام شروع کر لیں۔

الف نظامی یار صلاح مشورے سے چلتے ہیں حروف پر اور اگر کوئی حرف دو تو یہاں صراحت سے ذکر کر دو اور ساتھ میں اپڈیٹ بھی، کہو اب تک کتنے الفاظ‌ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے حضرات حرف G پر کام ختم ہوا۔ 925 سے زیادہ الفاظ ہیں۔

اب آگے حرف “ I “ پر کام شروع کروں گا۔
 

Attachments

  • dic_g.zip
    31.5 KB · مناظر: 4
جزاک اللہ شمشاد ، ویسے جس تیزی سے آپ نے الفاظ کا صفایا شروع کر رکھا ہے اس کے بعد الفاظ کی لسٹیں بنانی پڑنی ہیں۔

اچھا اس مسئلے پر کچھ سوچا کہ جب دوبارہ انہی الفاظ میں بڑھوتی کرنی پڑی تو کیسے کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس میں کیا مشکل ہے۔ ایکسل میں آسانی سے ہو جائے گی، بعد میں sort بھی کر سکتے ہیں۔ ایکسل ایک دوستانہ استعمال کا پروگرام ہے۔
 
شمشاد ایکسل اس لیے ہی تو منتخب کیا ہے مگر میں اب تک جو کام ہوا ہے اس کی لسٹس کی بات نہیں کر رہا بلکہ اس کام کے بعد جب انہیں حروف سے شروع ہونے والے الفاظ‌میں اضافہ کی باری آنی ہے تو مشکل آنی ہے کیونکہ تب پہلے سے آسانی سے میسر ذخیرہ تو ختم ہو چکا ہوگا اور اب کہیں اور سے الفاظ لانے پڑیں گے اور وہ بھی اس خیال کے ساتھ کہ پہلے لکھے گئے الفاظ سے مختلف۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات صحیح ہے۔ فی الحال تو موجودہ جو بھی مواد مہیا ہے اس کو ختم ہونے دیں، پھر ساتھ ساتھ اضافہ بھی کرتے رہیں گے۔
 
اچھا خیال

شارق مستقیم نے کہا:
اچھا خیال ہے، میرا آئیڈیا یہ تھا:

لوگوں میں ایک ایسی ایپلیکیشن تقسیم کردی جائے جس کی مدد سے وہ ڈیٹا اینٹری کریں۔
اس میں اردو اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ اصل لفظ کے زبانی اجزاء (فعل، اسم وغیرہ ) بھی ضرور شامل کریں اور یہ کہ کس زبان سے حاصل شدہ ہے۔
ڈکشنری نہ بالکل پاکٹ سائز ہو اور نہ بہت زیادہ مفصل
مختلف لوگ ایک لغت پر متفق ہو کر اس کے ٹکڑے لکھیں
وغیرہ وغیرہ
کبھی لکھنے کا ارادہ بنے تو “ژ” کے لیے میری خدمات حاضر ہوں گی۔

شارق اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ‘ژ‘ پر اپنی خدمات پیش کر دیں کیونکہ الفاظ کی تعداد 7000 سے تجاوز کر چکی ہے اور اچھی خاصی بڑی ٹیم تیار ہو چکی ہے جو اب اسے 10 ، 20 اور چالیس ہزار الفاظ‌ تک چند ہی ماہ میں لے جانے والی ہے۔
 
کچھ ممبران نے لغت میں کام کرنے کے لیے حامی بھری ہے۔ ان سے گزارش ہے یہاں آ کر تصدیق کر دیں۔

حنا فیصل
فرحت کیانی
جویریہ مسعود
قیصرانی
حجاب

اس کے علاوہ میں ان لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی اس کا میں شال ہو جائیں

فرذوق
شمیل
جاوید اقبال
سارہ خان
ساجد اقبال
عبید اللہ
 

جیہ

لائبریرین
ارے شمشاد بھائ ان میں تو جیہ نام ہے ہی نہیں۔ میں کیوں رو رہی ہوں؟ :roll:
 
Top