وہاب اعجاز خان نے کہا:دراصل وکی لغت پر کوئی بھی رضاکار سنجیدگی سے کام کرنے کو تیار ہی نہیں اس کی وجہ دراصل یہ ہے کہ وہاں پرموادکی کمی ہے۔ اگر اس مواد کو بڑھا دیا جائے تو لوگ خود بخود اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔ آپ لوگوںکے ساتھ ایک مکمل ٹیم موجود ہے۔ جبکہ وہاں کوئی بھی موجود نہیں۔ اس لیے میرا وہاں ہونا بہتر ہے۔ تاکہ اردو کا ایک لغت تیار ہونے کی بجائے کئی لغت تیار ہو سکیں۔
شمشاد نے کہا:کل محب بھائی نے مجھے میرے کمپیوٹر پر اردو انسٹال کرنے میں مدد دی تھی، اس لیے کہ میں انگریزی اردو لغت کو برقیانے میں مدد کر سکوں۔ انہوں نے مجھے لفظ L سے لکھنے کو کہا تھا۔ میں نے آج اس حرف سے کوئی 600 سے زیادہ الفاظ لکھے ہیں۔ اب انہیں کہاں اپلوڈ کرنا ہے؟ یا کس کو ای-میل کرنا ہے؟ یہ بتا دیں۔
میرے پاس جو انگلش ٹو اردو ڈکشنری ہے اس میں اس حرف کا پورا حصہ مکمل کر دیا ہے۔
آئیندہ کس حرف پر کام کرنا ہے یہ بھی بتا دیا جائے۔
سیدہ شگفتہ نے کہا:السلام علیکم محب علوی، میں دیکھا ہے یہاں اسی کا آپ نے ذکر کیا تھا؟ اس کی کچھ رہنمائی کریں میں بھی تھوڑا سا کروں گی۔
صرف تھوڑا سا ہی زیادہ نہیں
وعلیکم السلام نبیل بھیا! ہم سب لوگوں کے پاس جو ضخیم ترین انگریزی۔اردو لغت ہے، اسی کو استعمال کررہے ہیں ہم۔ کسی خاص لغت کی پابندی نہیں کررہے۔ بس جس کے پاس جو معیاری اور ضخیم لغت ہے اس کے اندراجات کو نقل کررہے ہیں۔نبیل نے کہا:السلام علیکم،
کیا میں دریافت کر سکتا ہوں کہ آپ دوستوں کے پاس انگریزی الفاظ کا منبع کیا ہے؟
والسلام
اعجاز اختر نے کہا:آج بہت دن بعد اردو لائف کی سائٹ دیکھی تو بات سے بات فورم میں فیروزالغات کو موجود پایا جس پر یہاں بھی کام چل رہا ہے۔
http://www.urdulife.com/forum/index.php?s=d9068976c82c266a15f0cbb6b52bd12d&showforum=111
افففف۔۔۔۔۔۔۔ سچ میں، یہ جملہ پڑھ کر تو میری جان ہی نکل گئی تھی۔۔۔۔۔ میں سمجھا شاید یہ تبصرہ ہمارے لغت پروجیکٹ پر ہے۔۔۔ وہ تو آگے پڑھا تو پتا چلا کہ فیروز اللغات کے بارے میں لکھا تھا ۔"مہوش علی"پراجیکٹ کو دیکھ کر میری رائے یہ ہے کہ مجھے نہیں لکتا کہ یہ پراجیکٹ مضبوط بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے اور اسکے مستقبل میں کامیابی کے چانسز ہیں۔