انگریزی اردو لغت کو برقیانا

خدا تمہیں تمہارے امتحانات میں کامیاب و کامران کرے اور تب تک لغت کا کام پڑھائی کے وقت کے بعد کا رکھ لو اور اگر پھر بھی مشکل ہو تو کچھ دیر کے لیے چاہے روک دو۔
 
وکی

پچھلے کچھ دنوں سے وکشنری پر میں بھی انفرادی طور پر کام کر رہا ہوں۔ آپ لوگ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ یہ اردو سے اردو اور اردو سے انگریزی لغت ہے۔اور خواہش ہے کہ اردو کے ہر قسم کے الفاظ اس میں شامل کیے جاسکیں۔
 
زبردست وہاب یہی کام ہم بھی کر رہے ہیں۔

یار تم چلے کہاں گئے ہو یہ تو بتاؤ‌ پہلے۔

اچھا تم نے تھریڈ‌ تو دیکھ ہی لیا ہوگا۔ اب تمہارے جو خیالات ہیں وہ بھی بتا دو تاکہ ہم لوگ مل جل کر کام کریں اور اس کام کو آگے پھیلا سکیں۔ اس وقت ہم حروف کو لے کر چل رہے ہیں۔ میں جلد ہی یہاں پر اپنے اور چند دوستوں کی محنت کو پوسٹ‌ کروں‌گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وکی

وہاب اعجاز خان نے کہا:
پچھلے کچھ دنوں سے وکشنری پر میں بھی انفرادی طور پر کام کر رہا ہوں۔ آپ لوگ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ یہ اردو سے اردو اور اردو سے انگریزی لغت ہے۔اور خواہش ہے کہ اردو کے ہر قسم کے الفاظ اس میں شامل کیے جاسکیں۔
ہیں؟ یہ کون آج تشریف لے آیا؟
 
دوستو وکی نے ایسا گھیرا ہے کہ وہاں سے نکلنے کی فرصت ہی نہیں ملی۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں وکی ایک ایسی جادو نگری ہے جس میں بندہ کھو کر رہ جاتا ہے۔ خیر جہاں تک لغت کی بات ہے تو وکی لغت میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ اس کو کثیر اللسانی لغت بنانا کافی آسان ہے۔ میرا طریقہ کار دراصل یہ ہے کہ پہلے میں اردو لغات جن میں وارث سر ہندی کی علمی لغت میرے پاس موجود ہے۔ ایک ایک لفظ لکھتا جاتا ہوں۔ پھر اس کو وکی پر پوسٹ کرتا رہتا ہوں۔ اس کے بعد فیروز اردو سے انگریزی لغت کے ذریعے سے میں انہی الفاظ کے انگریزی مطالب اور رومن املا بھی لکھ دیتا ہوں۔ اس طرح صرف (آ) کے الفاظ تقریبا تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔ یہ کام کافی آسان ہو سکتا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ‌ ہم سب ایک ہی لغت کا انتخاب کریں۔ اور دوسرے الفاظ کو آپس میں تقسیم کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ اردو وکی کے مختلف الفاظ کو دوسری زبانوں کے وکی لغت کے الفاظ کے ساتھ جوڑنے کا کام بھی کچھ دوست سرانجام دیں تو ایک بہت اچھی لغت تیار ہو سکتی ہے۔ جس میں دنیا کی ہرزبان کے مطالب معلوم کیے جا سکے گے۔
 
وہاب میں سمجھ سکتا ہوں کہ تمہارے جیسا کام کا بندہ جب کسی جگہ جاتا ہے تو پھر کیسے کام میں کھو جاتا ہے۔ میں نے وکی لغت دیکھی ہے اور یقینا وہ بہت عمدہ ہو سکتی ہے وقت کے ساتھ مگر اسے استعمال کرنا اور اس میں الفاظ کا اندراج ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوگا اس لیے ہم نے یہاں پر حرف بانٹ کر کام شروع کیا ہے تاکہ اسے پھر آسانی سے کہیں بھی استعمال کر سکیں۔ A سے E تک الفاظ پر کام ہو رہا ہے اگر F کے حرف پر کام شروع کر دو تو یہ کام بہت بہتر اور تیز رفتار ہو جائے گا۔ ایک دفعہ الفاظ معنی کا ذخیرہ جمع ہو جائے تو پھر اسے کسی بھی شکل میں ڈھالنا یا پیش کرنا اتنا مشکل نہیں ہوگا اور تھوڑی سی محنت سے اسے کہیں بھی شامل کیا جاسکے گا۔

تمہارے آنے سے بہت تقویت مل جائے گی اس لیے میری گزارش ہے کہ آ جاؤ۔ :)
 
دراصل وکی لغت پر کوئی بھی رضاکار سنجیدگی سے کام کرنے کو تیار ہی نہیں اس کی وجہ دراصل یہ ہے کہ وہاں پرموادکی کمی ہے۔ اگر اس مواد کو بڑھا دیا جائے تو لوگ خود بخود اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔ آپ لوگوں‌کے ساتھ ایک مکمل ٹیم موجود ہے۔ جبکہ وہاں کوئی بھی موجود نہیں۔ اس لیے میرا وہاں ہونا بہتر ہے۔ تاکہ اردو کا ایک لغت تیار ہونے کی بجائے کئی لغت تیار ہو سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل محب بھائی نے مجھے میرے کمپیوٹر پر اردو انسٹال کرنے میں مدد دی تھی، اس لیے کہ میں انگریزی اردو لغت کو برقیانے میں مدد کر سکوں۔ انہوں نے مجھے لفظ L سے لکھنے کو کہا تھا۔ میں نے آج اس حرف سے کوئی 600 سے زیادہ الفاظ لکھے ہیں۔ اب انہیں کہاں اپلوڈ کرنا ہے؟ یا کس کو ای-میل کرنا ہے؟ یہ بتا دیں۔

میرے پاس جو انگلش ٹو اردو ڈکشنری ہے اس میں اس حرف کا پورا حصہ مکمل کر دیا ہے۔

آئیندہ کس حرف پر کام کرنا ہے یہ بھی بتا دیا جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم محب علوی، میں دیکھا ہے یہاں اسی کا آپ نے ذکر کیا تھا؟ اس کی کچھ رہنمائی کریں میں بھی تھوڑا سا کروں گی۔

صرف تھوڑا سا ہی زیادہ نہیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، آپ نے یہ الفاظ جو لکھے ہیں، کیا کسی ٹیکسٹ فائل میں‌ لکھے یا پھر ایکسل یا پھر ایکسس کی فائل میں؟ جس فارمیٹ میں بھی ہو، اس فائل کو زپ یعنی کمپریس کر کے اسی فورم پر اٹیچ کر دیں
 

شمشاد

لائبریرین
فائل ایکسل فارمیٹ میں ہے۔ یہیں اپلوڈ کر دیتا ہوں۔ اس کا جس نے جو حشر کرنا ہے کر لے، لیکن مجھے آگے کا سبق بھی تو دینا تھا، اب محب بھی نہیں آ رہے،
 

Attachments

  • dic.zip
    22.1 KB · مناظر: 8

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب شمشاد بھائی۔ ایسا کریں نا کہ پچھلے صفحے کو دیکھ کر اپنا اگلا لفظ چن لیں اور یہاں‌بتا بھی دیں تاکہ کوئی اور ممبر اس پر کام نہ شروع کرے
 

شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تازہ صورتحال


الف نظامی A 300
شاکر B 150
محب علوی C 325
ماورا 300 D
عمار ضیا 965 E
عمار ضیا 300 S

یہ تقریبا 2400 الفاظ بنتے ہیں اور اس پر میں ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انشاءللہ جلد ہی ہم 5000 الفاظ کے ٹارگٹ کو حاصل کر رہے ہوں گے۔
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔ مبارک ہو سب کو۔۔۔
ان شاء اللہ 5000 کا سنگ میل جلد عبور ہوگا۔۔۔

عمار بھائی میں نے بھی حرف L سے 622 حروف لکھ کر فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ مجھے یہ بتائیں اس کو اکٹھا کون کر رہا ہے اور اب آگے میں کس حرف پر کام شروع کروں؟
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی میں خود سے نیا حرف کیسے لے لوں؟ کوئی تو اس کی دیکھ بھال کر ہی رہا ہو گا۔ اب محب بھی نظر نہیں آئے کہ ان سے ہی پوچھ لیتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
A, B, C, D , E اور S اس دھاگے پر بیان ‌ہوا ہے کہ ہو چکے ہیں۔ L آپ نے خود کیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور لفظ چن کر ادھر لکھ دیں۔ وہ آپ کا ہوا :D
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی میرا یہ مطلب تھا کہ جو حضرات اس کام میں شامل ہیں وہ اگر میری فائل دیکھ لیتے اور مجھے گرین سگنل دے دیتے تو میری محنت ٹھکانے لگتی۔ تا کہ آگے بھی اسی طرح کام کروں۔

خیر اب جبکہ اپ کہہ رہے ہیں تو میں اپنے لیئے حرف F چن لیتا ہوں۔
 
Top