انگریزی اردو لغت کو برقیانا

شمشاد بھائی! ایکسس کی ڈیٹابیس والی فائل اسی زمرے کے صفحہ نمبر 2 پر الف نظامی صاحب کے پیغام میں موجود ہے۔
اس پیغام کا ربط یہ ہے:
لغت ایکسس فائل
یہ ڈاؤنلوڈ کرلیں اور ایکسس پر کھولیں۔ ایکسل سے لاکھ درجہ آسان ہوجائے گا کام (میرے خیال میں تو)۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں جب میں نے ایم ایس آفس انسٹال کیا تھا تو ایکسس کو انسٹال نہیں کیا تھا کہ اس کی اتنی ضرورت نہیں ہے۔ صرف ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ ہی انسٹال کیا تھا۔

اب ایکسس انسٹال کر تو لوں لیکن اب کام ہی کتنا رہ گیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ حرف R پر کام ختم ہوا۔

1355 الفاظ ہیں۔

اگلا لفظ بتا دیں کون سا ہو گا جس پر مجھے کام کرنا ہے؟
 

Attachments

  • dictionary_r.zip
    54.1 KB · مناظر: 5

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم شمشاد بھائی

میں تھوڑا سا کیا ہے ابھی تو۔ مجھے ایکسل کی ککھ سمجھ نہیں۔ میں صرف یہ کیا ہے کہ آپ کی یہاں بھیجی ہوئی ایک فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے اور اسی میں آفلائن تھوڑا تھوڑا لکھنا شروع کیا ہے ورنہ یہ ایکسل کے ڈبے مجھے سمجھ ہی نہیں آتے :(

ختم کرنے کی اگر کوئی حتمی تاریخ ہے تو اسی دن تک ختم کرلوں گی ورنہ آہستہ آہستہ کرتے رہنا ہے۔

معلوم نہیں یہ پیغام کیسے رہ گیا۔

شگفتہ اگر تو آپ آسانی سے کر سکتی ہیں تو ٹھیک ہے نہیں تو رہنے دیں۔

عمار بھائی کے کہنے کے مطابق اگر آپ ایکسل پر نہیں کر سکتیں تو ایکسس پر کر لیں۔

حتمی تاریخ تو کوئی نہیں ہے لیکن جتنا جلدی ہو سکے اتنا ہی اچھا ہے۔
 
حروف ۔۔۔۔۔ اراک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ی۔۔ن

A ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الف نظ۔۔۔۔۔۔امی
B ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاکر (دوست)
C ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محب عل۔۔۔۔وی
D ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوراء
E ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ع۔۔۔۔۔۔۔۔۔م۔۔۔۔۔ار
F ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
G ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد

H ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حن۔۔۔۔ا فیص۔۔۔۔ل
I ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
G ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد

K ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اج۔۔۔۔۔۔ن۔۔۔۔۔۔۔بی
L ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
M ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
N ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدہ شگفتہ
O ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
P ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟

Q ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اج۔۔۔۔۔۔ن۔۔۔۔۔۔۔بی
R ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
S ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ع۔۔۔۔۔۔۔۔۔م۔۔۔۔۔ار
T ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ام۔۔۔۔۔۔ن ایمان
U ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
V ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ف۔رحت کیانی
W ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ج۔۔۔۔۔۔۔۔ی۔۔۔۔۔۔ہ

X ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
Y ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟

Z ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پ۔۔۔۔۔۔اکست۔۔انی
 
حسبِ سابق، درج بالا تفصیل میں وضاحت اسی طرح ہے کہ سیاہ رنگ سے لکھے جانے والے حروف ایسے ہیں کہ جو اراکین کو دیدیئے گئے ہیں اور ان پر کام شروع ہے یا ہوجائے گا۔ نیلے رنگ سے لکھے جانے والے حروف پر کام مکمل ہوچکا ہے اور سرخی سے لکھے جانے والے حروف کا مطلب یہ کہ ان پر کام اب تک شروع نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے اس کی حامی بھری ہے۔

باقی رہ جانے والے حروف:
M, O, P, U, X,
Y

اب شمشاد بھائی! آپ ان حروف میں سے جو چاہیں، اس پر کام شروع کردیں۔ بس یہاں ضرور لکھ دیں اس کے بارے میں!
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عمار بھائی اپ ڈیٹ دینے کا۔

حرف M سے زیادہ الفاظ ہوں گے۔ میں وہی لے لیتا ہوں۔
 
حجاب نے کہا:
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
محب میں نے آپ کو کہا تھا کہ جب میں بتاؤں کہ میں لکھ سکوں گی تو آپ اعلان کیجیئے گا :roll:
مگر آپ کو جلدی ہوتی ہے ، تو جناب محب صاحب میری معذرت قبول کرلیں ، کیونکہ آج کل اتنی زیادہ لائٹ جا رہی ہے کہ میں نہیں لکھ سکوں گی۔ایک بار پھر معذرت۔ :cry: :cry:

حجاب تمہیں بھی بہت جلدی ہے میں نے کب کہا کہ ابھی سے شروع ہو جاؤ ٹھیک ہے لائٹ جا رہی ہے تو آ بھی رہی ہوگی اور کچھ دن اور ٹھہر جاؤں گا۔

اسے لیے تمہاری معذرت قبول نہیں کی گئی ہے۔

میں نے معذرت کر لی ہے قبول کرنا یا نہ کرنا آپ کا کام ہے ، لائٹ آ ضرور رہی ہے ، جس ٹائم لائٹ آتی ہے دن میں مجھے اور کام ہوتے ہیں، میں بزی ہوں آج کل گھر میں کام ہو رہا ہے کچھ ، لہٰذا آپ ٹھہریں نہیں خود لکھ لیں ، میں کسی اور پروجیکٹ میں حصّہ لے لوں گی ۔

توبہ ہے لوگ کام نہ کرنے کے لیے کیسا سخت موقف رکھتے ہیں اتنی سختی تو کام نہ کرنے کے لیے بھی لوگ نہیں دکھاتے۔ میں نے تو خود ہی تمہیں کچھ دن ٹھہرنے کے لیے کہا تھا اور تمہاری کام نہ کرنے کی وجہ بھی مان لی تھی مگر تم نے تو تہیہ ہی کر لیا ہے کہ کوئی صورت نہیں رہنے دینی کام کرنے کی تو چلو کوئی بات نہیں تم لے لو اپنا وقت مگر یہ دھیان میں رہے کہ ان صاف جوابات کے بعد کوئی کیسے تمہیں اگلے پراجیکٹ کے لیے لے گا۔ :)
 
ماوراء نے کہا:
واہ، حجاب اتنا صاف جواب۔ :p

محب، کیا ہر کسی کے آگے منتیں کرتے رہتے ہو۔ lol۔ ویسے میں فارغ ہو کر کچھ مدد کروا دوں گی۔ اب یہ نہ پوچھنا کہ فارغ کب ہو رہی ہوں۔

دیکھ لو ماورا ، اتنی صفائی حجاب نے کہیں اور نہ دکھائی ہوگی۔ :)

ارے کام کروانے کے لیے بار بار زور تو ڈالنا پڑتا ہے تاکہ صرف اور صرف وہ رہ جائے جو واقعی کسی صورت کام کرنے پر آمادہ نہ ہو اور یہ اب دیکھ رہی ہے کہ کون کام سے کتنا دور بھاگ رہا ہے کہ دور دور تک کام نہ کرنے کی حامی بھری ہے یعنی حامی بھری تو کس چیز کی۔

تم سے تو اچھی امیدیں ہی ہوتی ہیں اور دیکھ لو ایک انکار پر دو اقرار ملے ہیں ، دل خوش ہوا کہ لوگ کام کے لیے کتنے بے تاب ہیں۔ بس تم جلدی سے آ جاؤ چاہے کام تھوڑا ہی کرو۔ تمہاری آمد سے کافی حوصلہ ہوگا ، آخر ہم نے کئی پراجیکٹ پر مل کر خوش اسلوبی سے کام کیا ہے اور شمشاد بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
 
شمشاد نے کہا:
محب میری مانیں تو آپ ان کو کہیں ہی ناں۔ میں خود ہی دیکھ لوں گا، اور ویسے بھی اب کام ہی کتنا رہ گیا ہے؟

شمشاد اگر میں کہتا نہ تو پھر اتنے لوگ اس کارواں میں شامل کیسے ہوتے اور میرے کہنے پر یقین کریں ایک آدھ لوگوں نے ہی انکار کیا ہے اور مجھے یقین ہے اس پر وہ دل ہی دل میں نظر ثانی ضرور کر رہے ہوں گے۔
دوسرا فائدہ آپ کی بھرپور شرکت کا ہے اور آپ کی وجہ سے ہی اس کام میں اتنی جان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ محب،
آج ایم پر کام شروع کر دیا ہے۔ کوشش یہی ہو گی کہ جلد ختم ہو جائے۔
 
دوست نے کہا:
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔
احباب ہمیشہ کی طرح ہمارا شروع کیا ہوا ایک پراجیکٹ کتنی کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ :D
بی جو ہمارے ذمہ ہے امید ہے مل جائے گا اس کے ساتھ علی پور کا ایلی والا حال نہیں ہوگا۔ لیکن کچھ انتظار۔ ابھی ہمارے پرچے ہیں۔
وسلام

بھائی صاحب تھوڑا بہت یہاں بھی رہا کریں اور تمہارے پیپر ہوجائیں تو تمہیں صحیح طرح سے پکڑتا ہوں ، یہ مت سمجھنا کہ بچ جاؤگے۔
 
فرحت کیانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
و علیکم السلام

اگر آپ کے پاس فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے تو یہیں فائل اپلوڈ کر دیں، دوسری صورت میں محب کو ای-میل سے بھجوا دیں۔

آئیندہ کس حرف پر کام کرنے کو تیار ہیں؟

اور شاکر بھائی ہمیں معلوم ہے کہ بی مل بھی جائے گا اور مل بھی جائے گی۔ :wink: ایک محفل کو ایک آپ کو۔

السلام علیکم
جی میں نے محب علوی کو ای-میل کر دی تھی۔ اور ابھی جون میں میری مصروفیت بہت بڑھ جائے گی تبھی میں نے یہ کام پہلے ختم کیا۔۔ جون کے بعد بھی اگر کسی حرف پر کام رہتا ہوا تو بشرطِ زندگی ۔۔مجھے کام کر کے خوشی ہو گی۔ انشاءاللہ :)

بہت عمدہ فرحت،

بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ نے اتنی لگن اور محنت سے کام کیا اور بغیر یاد دہانی کے بھی :lol:

آپ اسی حرف پر مزید الفاظ تلاش کرکے کام کر سکتی ہیں گو کہ یہ مشکل کام ہے مگر یہ کام ہمیں خندہ پیشانی سے کرنا ہے ۔ امید ہے لگن سے کام جاری رہے گا کام چاہے تھوڑا ہی ہو مگر آہستہ اہستہ کرتی رہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
معلوم نہیں یہ پیغام کیسے رہ گیا۔

شگفتہ اگر تو آپ آسانی سے کر سکتی ہیں تو ٹھیک ہے نہیں تو رہنے دیں۔

عمار بھائی کے کہنے کے مطابق اگر آپ ایکسل پر نہیں کر سکتیں تو ایکسس پر کر لیں۔

حتمی تاریخ تو کوئی نہیں ہے لیکن جتنا جلدی ہو سکے اتنا ہی اچھا ہے۔

السلام علیکم شمشاد بھائی

میں تھوڑا تھوڑا کر رہی ہوں امید ہے کہ مکمل کر پاؤں گی اگر کچھ مشکل ہوئی تو ذکر کر دوں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
راہبر نے کہا:
شگفتہ باجی! بہت بہت معذرت میری بھول پر۔ میں نے کچھ پیغامات پڑھے تھے لیکن اس میں کہیں ذکر نہ ملا کہ حروف N پر آپ کام کررہی ہیں اس لئے وہ شامل ہونے سے رہ گیا۔
باقی یہ کہ جن کو ایکسل پر کام کرنے میں مشکل ہورہی ہے، ان کے لئے ایکسس کا بنا بنایا فارمیٹ بہترین ہے (جو کہ شاید الف نظامی صاحب نے بنایا تھا) اور اس کی فائل اسی دھاگے کے ابتدائی چند صفحات میں موجود ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے۔ اس کو استعمال کرنے سے انگریزی الفاظ اور ان کے اردو معنی کا اندراج بے حد آسان ہوجاتا ہے۔ (آزما کر دیکھئے۔۔۔)
میں جلد ہی باقی رہ جانے والے حروف کی فہرست دوبارہ مرتب کرتا ہوں۔۔۔
اور فرحت کیانی (صاحبہ؟؟؟) کی طرف سے V کے اندراجات پورا ہونے کی خوشخبری پر مبارکباد۔۔۔۔ اور ڈھیروں شکریہ!


السلام علیکم عمار، رہنمائی کے لئے شکریہ !
 
احباب ذرا تازہ صورتحال بتائیں تاکہ میں کچھ مزید حقائق پر روشنی ڈالوں اور اس کے بعد ایک سنگ میل کی خوشخبری دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا تو ‘ ایم ‘ پر کام جاری ہے۔ قریباً 800 الفاظ ہو چکے ہیں۔ اور میرے خیال میں 300 کے قریب باقی ہوں گے۔

جلد ہی مکمل ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری خبریں ختم ہوئیں۔
 
Top