انگریزی اردو لغت کو برقیانا

شمشاد

لائبریرین
لیکن آجکل تو پی ٹی وی کو تو کوئی دیکھتا بھی نہیں ہو گا کہ سرکاری زبان منہ میں رکھتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
جی سرکار
blab.gif
 
اہم ترین اعلان یہ ہے کہ احباب کی مسلسل محنت اور لگن سے ایک سنگ میل طے ہو گیا ہے اور انتہائی مسرت سے بتا رہا ہوں کہ لغت کے الفاظ کی تعداد

دس ہزار سے زائد ہو گئی ہے

سب لوگوں کو بیحد مبارک ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
خیر مبارک، میں سمجھا پاکستان بھائی پر فرد جرم عاید کر کے اہم پوسٹ مکمل ہو گئی ہے۔
 

حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
محب میں نے آپ کو کہا تھا کہ جب میں بتاؤں کہ میں لکھ سکوں گی تو آپ اعلان کیجیئے گا :roll:
مگر آپ کو جلدی ہوتی ہے ، تو جناب محب صاحب میری معذرت قبول کرلیں ، کیونکہ آج کل اتنی زیادہ لائٹ جا رہی ہے کہ میں نہیں لکھ سکوں گی۔ایک بار پھر معذرت۔ :cry: :cry:

حجاب تمہیں بھی بہت جلدی ہے میں نے کب کہا کہ ابھی سے شروع ہو جاؤ ٹھیک ہے لائٹ جا رہی ہے تو آ بھی رہی ہوگی اور کچھ دن اور ٹھہر جاؤں گا۔

اسے لیے تمہاری معذرت قبول نہیں کی گئی ہے۔

میں نے معذرت کر لی ہے قبول کرنا یا نہ کرنا آپ کا کام ہے ، لائٹ آ ضرور رہی ہے ، جس ٹائم لائٹ آتی ہے دن میں مجھے اور کام ہوتے ہیں، میں بزی ہوں آج کل گھر میں کام ہو رہا ہے کچھ ، لہٰذا آپ ٹھہریں نہیں خود لکھ لیں ، میں کسی اور پروجیکٹ میں حصّہ لے لوں گی ۔

توبہ ہے لوگ کام نہ کرنے کے لیے کیسا سخت موقف رکھتے ہیں اتنی سختی تو کام نہ کرنے کے لیے بھی لوگ نہیں دکھاتے۔ میں نے تو خود ہی تمہیں کچھ دن ٹھہرنے کے لیے کہا تھا اور تمہاری کام نہ کرنے کی وجہ بھی مان لی تھی مگر تم نے تو تہیہ ہی کر لیا ہے کہ کوئی صورت نہیں رہنے دینی کام کرنے کی تو چلو کوئی بات نہیں تم لے لو اپنا وقت مگر یہ دھیان میں رہے کہ ان صاف جوابات کے بعد کوئی کیسے تمہیں اگلے پراجیکٹ کے لیے لے گا۔ :)

میں نے کوئی سخت جواب نہیں دیا ، میں نے بار بار منع کیا ظاہر ہے کوئی مجبوری ہوئی تو منع کیا، لیکن آپ پھر بھی کہتے رہے تو ایسا ہی صاف جواب دینا تھا تاکہ کوئی خوش فہمی نہ رہے کہ میں لکھوں گی۔
اور رہی یہ بات کہ میرے صاف جواب کے بعد کون مجھے لے گا اگلے کسی پراجیکٹ کے لیئے ، تو اگر آپکی طرح سب کو برا لگا ہے میرا نہ لکھنا اور صاف جواب، تو ایک ہی حل ہے اُس کا کہ ناظمین سے کہہ کے میرے نِک سے ہرا رنگ ہٹا دیں ۔ یہی کہہ سکتی ہوں میں ۔
 
حجاب میں نے تو پوری مہلت دی تھی اور یہ کہا تھا کہ جب وقت ملے تو شروع کر لینا، اپنی طرف سے میں نے پوری رعایت دی۔

اس کے علاوہ باقی باتیں تو مذاق میں کی ورنہ میں کیا اور میری بساط کیا۔ تم آج چاہو تو میں تمہیں اس پراجیکٹ پر بھی نہیں روک سکتا اور پراجیکٹ کی تو بات ہی کیا۔ تم زیادہ سنجیدہ ہو گئی ہو حالانکہ تم جانتی ہو کہ میں اتنی سنجیدگی سے طنز نہیں کرتا :)
 

حجاب

محفلین
میں سنجیدہ نہیں ہوئی ، آپ کی بات کا جواب یہی ہو سکتا تھا ، کہ کون لے گا اب پراجیکٹ میں یہ وہ۔ طنز کیا ہو آپ نے یا نہیں میں فی الحال بحث کرنا نہیں چاہتی ،اس بات کو یہیں ختم کرتے ہیں ۔
 
میں نے کل سوچا کہ اب میں بھی دوبارہ اپنے رنگ میں آجاؤں اور لغت کو نمٹاؤں۔۔۔۔۔۔ شکر ہے کہ بجلی نے تنگ نہیں کیا۔۔۔۔ 150 اندراجات کیے ایک ہی نشست میں۔۔۔۔۔۔ اور اس طرح "S" کے مجموعی اندراجات کی تعداد 1000 ہوگئی ہے۔ شکر خدا کا۔۔۔! :p








لیکن کیا یہ ختم ہوگیا؟؟؟ نہیں بلکہ میں نے جب یہ اندراجات کرنے کے بعد حساب کیا تو :cry: :cry: :cry:
میرے پاس جو لغت ہے، اس میں حرف S کے اب تک صرف 30 صفحات ہوئے ہیں اور باقی صفحات پتا ہے کتنے ہیں؟؟؟ 60۔۔۔۔ :p
دعا کریں کہ اپنی زندگی میں کرجاؤں یہ ورنہ میری بعد کی نسل تو پتا نہیں کیا کرے۔۔۔۔۔۔ :)


:!:
 

الف نظامی

لائبریرین
راہبر نے کہا:
اور اس طرح "S" کے مجموعی اندراجات کی تعداد 1000 ہوگئی ہے۔ شکر خدا کا۔۔۔! :p
بہت خوب!!!

راہبر نے کہا:
حرف S کے اب تک صرف 30 صفحات ہوئے ہیں اور باقی صفحات پتا ہے کتنے ہیں؟؟؟ 60۔ :p
دعا کریں کہ اپنی زندگی میں کرجاؤں یہ ورنہ میری بعد کی نسل تو پتا نہیں کیا کرے :)
اللہ خیر کرے گا۔ آنے والی نسل کے لیے آسانیاں پیدا کرو اور باقی ساٹھ صفحات کو بھی لکھ دو
 

پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:
پاکستانی آپ سے J پر کام کرنے کے لیے کہا تھا مگر کوئی خیر خبر ہی نہیں۔ :)


:lol: ناظم اعلٰٰی

ارے واہ ۔۔۔۔ بہت شکریہ نبیل بھائی
مجھے ناظم اعلٰی کے اختیارات دے دیئے گئے
clap.gif
اور بتایا تک نہیں گیا
smile1.gif
spying.gif

شکریہ شکریہ
yes.gif



نبیل بھائی اس دھاگے کو چیک کیجیئے میرے خیال سے اس کی پرمیشن ٹھیک طرح سے ایڈجسٹ نہیں ہیں کیونکہ میرے سائن سے بھی اس میں ‘قطع برید‘ اور کسی بھی پوسٹ کو ختم کرنے کی سہولیات دے رہا ہے۔
 
حد ہوگئی پاکستانی بھائی! یار آپ کو ناظم اعلیٰ کے اختیارات ملے ہیں۔۔۔۔۔ تو ظاہر ہے کہ یہ پرمیشن بھی ملے گی کہ آپ کسی کے بھی پیغام میں رد و بدل کرسکیں۔۔۔۔۔۔۔ یا ختم کرسکیں۔۔۔ آخر کو آپ ناظم اعلیٰ ہیں۔۔۔۔۔ :p


:!:
 

پاکستانی

محفلین
اللہ بھلا کرے آپ کا ۔۔۔ مگر اختیارات ملنے پر بتایا تو جائے تاکہ اختیارات کو صحیح طرح سے انجوائے تو کیا جا سکے۔
 
Top