الفاظ کی فہرست حاصل کر لینا آسان ہے مگر اصل عمل ان الفاظ کے معنی لکھنے کا ہے اور اگر کوئی آن لائن ایسا ذریعہ ہے جس میں آپ الفاظ کے معنی دیکھ سکتے ہیں اردو میں تو وہ بہت آسان ہے اور میرا خیال ہے اسے ہی استعمال کرنا چاہیے اس سے کام کی رفتار خاطر خواہ تیز رہے گی۔ باقی اگر کوئی سست روی سے بھی کام کرتا ہے تو نہ کرنے سے بہتر ہے۔
میں فی الحال کلین ٹچ والوں کی ڈکشنری استعمال کرکے الفاظ اور معنی کی فہرست بنا رہا ہوں جس میں مجھے لغت میں الفاظ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور میں ایک تریتب سے الفاظ اور معنی لکھ رہا ہوں۔ باقی جو جس طرح آسانی محسوس کرے وہ کر لے۔
شاکر تمہاری طرف سے اس پر پیش رفت نہ ہونا پریشان کن بات ہے کہ تمہارے بلانے پر میں نے اور کئی لوگوں نے لبیک کہا ہے اور اب تم ہی اس میں سستی دکھا رہے ہو جس سے حوصلہ شکنی ہوگی۔
اب میرا خیال ہے کہ ہمیں لائحہ عمل اور اس سے بھی زیادہ عملی طور پر کون کتنا کام کر رہا ہے یہ دیکھنا پڑے گا اور اس کے لیے چاہے کوئی تھوڑا بھی کام کرنا چاہے تو آگے آئے اور ضرور کرے۔
قطرہ قطرہ کرکے ہی دریا بنتا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری محنت ضائع نہیں ہوگی اور کسی پراجیکٹمیں ہماری امیدوں سے بڑھ کر کام آئے گی جیسے لغت کے لیے الفاظ کی فہرست کی کانٹ چھانٹ اسپیل چیکر میں کام آئی۔
میں اپنی رپورٹ دیتا چلوں میں نے تقریبا 100 الفاظ کی فائل بنا لی ہے
باقی لوگ اس سے کچھ تقویت پکڑیں۔
3-4 بندوں پر میں کام کر رہا ہوں اور ذرا یہ کام چل پڑے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ میں ذاتی کوشش سے اس پراجیکٹ میں کم از کم 10 لوگوں کو ضرور شامل کر لوں گا اور یہ قافلہ آگے بڑھتا ہی جائے گا رکے گا نہیں۔ بس ضرورت ہے ثابت قدمی کی۔
نبیل ، تمہارا بہت شکریہ اور یار حوصلہ دیتے رہو اور کچھ میری پوسٹس پر تجزیہ بھی کردو تاکہ باقی لوگوں کو بھی یقین آئے کہ میں اتنا غلط نہیں کہہ رہا