بیدم نے کہا:چلیں جی ڈیٹا کے دخول کے لیے تیار ہو جائیں ۔ڈیزائن:۔
ایک ایکسس کی ڈیٹا بیس مسل ہے۔ اس کو کھولیں دائیں طرف ایک عمودی بار ہے اس میں Tables پر کلک کریں اس میں ایک ٹیبل ہے Table1 کے نام سے ، جس میں تین کالم ہیں پہلے کالم کو نمبر شمار سمجھ لیں باقی دو کالم الفاظ اور معنی کے ہیں۔
ڈیٹا کا دخول:-
دائیں طرف ایک عمودی بار ہے اس میں Forms پر کلک کریں یہاں آپ کو ایک فارم نظر آئے گا DataEntryForm کے نام سے ، فارم کو کھولیں ، اب Records کے مینو میں جاکر DataEntry پر کلک کریں اور ڈیٹا کا دخول شروع کردیں۔word کے ٹیکسٹ باکس میں الفاظ meaning کے ٹیکسٹ باکس میں معنی لکھیں۔
فارم میں ڈیٹا کے دخول کے بعد اس کو بند کردیں۔
مزید تصویری مدد کے لیے usage.zip کو ایکسٹریکٹ کرکے تصاویر دیکھ لیں۔
طریقہ کار:۔1۔
ڈیٹا کے دخول کے لیے ایک ہی لغت استمعال کی جائے
2۔ہر رضاکار کسی ایک لفظ پر کام کرئے مثلا کوئی ایک “الف“ پر کام کررہا ہے تو دوسرا “ب“ پر ۔۔لیکن دخول سے پہلے یہاں بتا دیں کہ آپ کس حرف پر کام کررہے ہیں۔
3۔ جب دخول مکمل ہوجائے تو ڈیٹا بیس کی فائل کو یہاں منسلک کردیں۔
محب علوی نے کہا:الف نظامی ایسا آساں نہیں صحرا میں پھول کھلانا
قدیر احمد نے کہا:یہ خیال کافی دنوں سے پھڑک رہا تھا ، اب بات ہو رہی ہے تو نکال دیتا ہوں
اردو ورڈ ڈاٹ پر لغت کا بہت اچھا آن لائن ڈیٹا موجود ہے ۔ اس جیسا دوسرا کام کرنا وسائل کا ضیاع ہے ۔ چنانچہ اس کی بجائے ایک ایپلیکیشن پروگرام بنایا جائے جو کسی ٹیکسٹ فائل وغیرہ سے ڈیٹا اٹھا کر یوزر کو دے ، وہ ڈاؤں لوڈ ایبل پروگرام ہونا چاہیے جو آف لائن کمپیوٹر پر چلے ، اس کی ضرورت ہے ۔ ڈیٹا بیس کی فائلز کو الگ الگ تیارکر کے داون لودنگ کے لیے فراہم کیا جاسکتا ہے ۔تفصیل بعد میں بتاؤں گا
یہ بھی ٹھیک ہے جس کے پاس جو لغت ہے اسی سے لکھنا شروع کردے، صرف حرف بتا دے جس پر کام کر رہا ہے۔بدتمیز نے کہا:مجھے ایک لغت پر زور دینے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ اگر سب لوگ لیں تو خوامخواہ بجٹ بڑھانے والی بات ہے۔ سب کے پاس کوئی نہ کوئی لغت موجود تو ہو گی۔ اس کا مفصل تعارف دیں اور اپنے پسندیدہ حرف سے شروع ہو جائیں۔ ہاں ذرا جیبی لغت سے پرہیز کریں اس میں تو نہ ہونے کے برابر الفاظ ہوتے ہیں۔