انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

السلام علیکم!
میں یہ لڑی اس لیے شروع کر رہی ہوں کیونکہ کچھ دن قبل کچھ انگریزی مضامین کے اردو ترجمے پر کام شروع کیا ہے۔ بعض اصطلاحات کے اردو متبادل یا تو ہوتے نہیں ہیں یا میرے ذہن میں نہیں آتے۔ جب کہ میری کوشش ہے کہ جہاں تک ہو سکے اسے مشکل بنائے بغیر اردو میں ہی لکھا جائے اور کوئی انگریزی اصطلاح اس وقت ہی آگے جانے دی جائے جب وہ واقعی زیادہ ابلاغ کی حامل ہو یا اور کوئی بھی ناگزیر وجوہات ہوں۔ مجھے امید ہے کہ سبھی محترم اراکین ان اصطلاحات کے اردو ترجمے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے کہ بعض معاملات میں اردو کی تہی دامنی تسلیم کیے رکھنا اور اس کے لیے کچھ نہ کر پانا جس طرح مجھے گوارا نہیں یقینا آپ کو بھی نہ ہوگا۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
ان کے اردو تراجم کے لیے تلاشنا پڑے گا۔ بعض سائنسی اصطلاحات ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے اردو متبادل ڈھونڈے نہیں ملتے۔

ویسے ہمارے بتائے ہوئے تراجم سے آپ کو مایوسی ہو سکتی ہے۔ لیکن چند مراسلے ہی بڑھیں گے۔ :X3:
 
Eukaryotic: حقیقی المرکزیہ
Prokaryotic: بدائی المرکز
ویسے اس کا ابلاغ تو ہو رہا ہے مگر مستعمل نہ ہونے کی وجہ سے ذرا دقت ہے. کیا یہ فارسی میں ہے یا بدائی لفظ اردو کا ہے؟
ویسے کوئی نئی اصطلاح استعمال کرنے کا حل تو یہی ہوتا ہے کہ بس شروع میں اسے متعارف کروا دیا جائے. بہر حال بدائی کا مطلب کیا ہے اور کس زبان کا لفظ ہے. حقیقی المرکزیہ تو زبردست اصطلاح ہے.
 
Top