ابن سعید
خادم
موافقت، یک رائے، یا ہم آہنگی جیسا کچھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔عاطف بھائی کیا تصفیہ باہمی رضامندی یا consensus کے معنوں میں بھی استعمال ہو سکتا ہے؟
موافقت، یک رائے، یا ہم آہنگی جیسا کچھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔عاطف بھائی کیا تصفیہ باہمی رضامندی یا consensus کے معنوں میں بھی استعمال ہو سکتا ہے؟
رسید بے باقی!اور کلیئرنس سلپ کو پرچۂ بے باقی؟
رسید تو receipt کا ترجمہ ہے، سلپ کو پرچہ یا پرچی ہی کہتے ہیںرسید بے باقی!
آپ درست فرما رہے ہیں۔ سلپ کو پرزہ یا پرچہ کہتے ہیں۔رسید تو receipt کا ترجمہ ہے، سلپ کو پرچہ یا پرچی ہی کہتے ہیں
وہ تو گیسولین کی وجہ سے کہلاتے ہیں شاید۔اور پیٹرول پمپس لیکوڈ پیٹرولیم مصنوعات سیل کرنے کے باوجود گیس سٹیشن کہلاتے ہیں
سعودی میں کلیرئنس کو تخلیص ہی کہتے ہیں۔کلیرینس ہمارے ہاں جن معنوں میں استعمال ہوتی ہے، اس کا احاطہ اردو کا کوئی ایک لفظ یا مرکب مشکل ہی کر پائے گا۔
ویسے اس کے مفہوم کے قریب ترین لفظ عربی سے درآمد کردہ "براءت" ہے۔
اس مناسبت سے اردو میں "خلاصی" کہہ سکتے ہیں۔سعودی میں کلیرئنس کو تخلیص ہی کہتے ہیں۔
"مکالمے" کے ساتھ "باہمی" کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے اے ٹی ایم کو اے ٹی ایم مشین کہنا۔ در اصل عربی قواعد کے مطابق باب مفاعلہ کے مصادر میں "باہمی" کا مفہوم از خود موجود ہوتا ہے۔ مثلاً، مقابلہ (یعنی ایک دوسرے کے قبل یا آپنے سامنے ہونا)، معانقہ (یعنی ایک دوسرے سے گلے ملنا)، موازنہ (یعنی دو چیزوں کے وزن کا تقابلی جائزہ لینا)۔ البتہ اردو میں ہم نے کئی دفعہ ایسے الفاظ کے ساتھ باہمی کا استعمال دیکھا ہے، پر یہ کتنا فصیح ہے اس بابت ہماری معلومات محدود ہیں۔نئے اراکین کے لیے باہمی مکالماتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
یا ماہِ رمضان کا مہینہ، کوہ ہمالیہ کا پہاڑ، آبِ زمزم کا پانی وغیرہ کہنا۔ نیز جی پی ایس سسٹم، ریم میموری وغیرہ بھی"مکالمے" کے ساتھ "باہمی" کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے اے ٹی ایم کو اے ٹی ایم مشین کہنا۔
اچھا خاصہ جملہ ہے آپ کا جو آپ نے لکھا ہے۔اگلا لفظ ہے lamination
اگر مجھے کسی سے کہنا ہو کہ اس کاغذ کو laminate کروائیں تو کیسے کہا جائے؟
پرت بندی، ورق سازی یا ورق داری کا لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم مارکیٹ میں مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے آپ کو لیمینیشن کا لفظ ہی استعمال کرنا ہو گا کیونکہ یہی رائج لفظ ہے۔اگلا لفظ ہے lamination
اگر مجھے کسی سے کہنا ہو کہ اس کاغذ کو laminate کروائیں تو کیسے کہا جائے؟
اسی سے ملتا جلتا یہ لفظ:پرت بندی، ورق سازی یا ورق داری کا لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم مارکیٹ میں مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے آپ کو لیمینیشن کا لفظ ہی استعمال کرنا ہو گا کیونکہ یہی رائج لفظ ہے۔
بازآفرین۔ ایران میں اسے شيمى کے نام سے پکارتے ہیں۔اسی سے ملتا جلتا یہ لفظ:
Cellophane کا یک لفظی ترجمہ کیا ہوسکتا ہے ؟
بولنے میں تو ٹھیک ہے۔ لکھنے کے لیے متبادل چاہیے۔اچھا خاصہ جملہ ہے آپ کو جو آپ نے لکھا ہے۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر ہم اردو میں دوسری زبانوں کے الفاظ استعمال بھی کرتے رہیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔
اچھا خاصہ جملہ ہے آپ کا جو آپ نے لکھا ہے۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر ہم اردو میں دوسری زبانوں کے الفاظ استعمال بھی کرتے رہیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔
لیکن رسمی تراجم کے لیے اگر ایسی اصطلاح ہو جس میں عربی فارسی ہندی وغیرہ کے ایسے الفاظ ہوں جو بہت زیادہ اجنبی اور تکلف آمیز نہ ہوں انہیں رواج دینا بھی اردو زبان کے لیے مفید ہوگا۔ جیسے فرقان بھائی کی مثالیں شفاف تہہ سازی وغیرہ۔اگلا لفظ ہے lamination
اگر مجھے کسی سے کہنا ہو کہ اس کاغذ کو laminate کروائیں تو کیسے کہا جائے؟
دوسری زبانوں کے رائج العام الفاظ کے زبردستی ترجمے یا جناتی اصطلاح سازی کے نتیجے میں جو کچھ حاصل ہوتا ہے وہ سامعین و قارئیں کے لیے اور بھی مشکل ہو سکتا ہے کہ اصلی لفظ تو پھر بھی لغات میں مل جائے گا، اگر نئی اصطلاح کسی کی سمجھ میں نہ آئی تو بے چارے کہاں جائیں گے؟ ہمارا خیال ہے کہ ذیل جیسے کسی مکالمے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ البتہ تحریر میں یہ خطرہ ہو کہ پڑھنے والے شاید نہ سمجھ سکیں تو لیمینیشن کے پہلے استعمال پر قوسین میں پلاسٹک کا شفاف خول جیسا کچھ لکھ کر وضاحت کر دیں، ایسے میں یک لفظی اصطلاح کے تردد کی چنداں ضرورت نہ ہو گی۔اگلا لفظ ہے lamination
اگر مجھے کسی سے کہنا ہو کہ اس کاغذ کو laminate کروائیں تو کیسے کہا جائے؟