انگریزی سے اردو اصطلاحات

جاسمن

لائبریرین
سچ کہوں تو نہیں۔:)
ہمارے ہاں زیادہ تر ذاتی و سماجی معاملات پہ مذہب کے حوالہ سے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ اور مذہبی سوالات سے ذہن میں صرف مذہب، عبادات وغیرہ کے مسائل آتے ہیں۔
"لوگ مسائل دریافت کرنے آتے ہیں۔"
جب کوئی مذہبی راہنما یہ جملہ کہتا ہے تو ہمارے ذہن میں فوراََ ایک تصویر بن جاتی ہے۔ اس انگریزی ترجمہ سے کم از کم میرے ذہن میں وہ تصویر نہیں بن رہی۔:)
 
سید عاطف علی

فقہی معاملات کے لیے ریلجئس جورسپروڈنس استعمال ہوتا ہے ۔لیکن یہ قدرے ثقیل ہوگا اور فتوی کے لیے ہوسکتا ہے ۔عمومی استعمال کے لیے تو ریلجئس کویری ہی ٹھیک ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
کنفیوژن اس کا ترجمہ نہیں ہے تاہم یہ لفظ بھی اسی ذیل میں کہیں نہ کہیں پڑھا تھا۔ کیوریز اینڈ کنفیوژنز! مسئلہ، الجھن کے حساب سے کہیں نہ کہیں فٹ بیٹھ سکتا ہے یہ لفظ!
 
فرقان احمد

محفلین
اب یہیں پر رُک جائیے وگرنہ ہم عقدہ اور قضیہ کو بھی دعوت دینے کا سوچ رہے ہیں۔ تفتیش اور معمہ بھی ہمراہ چلے آ رہے ہیں ۔۔۔!
 
جاسمن

لائبریرین
میں "تنہائی پسند" کی انگریزی دیکھ رہی تھی تو پہلے جو دو الفاظ ملے اُن کا اردو ترجمہ گو "تنہائی پسند" ہی آرہا تھا لیکن جب ان پہ مشتمل جملے پڑھے تو وہ "تنہائی پسند" نہ نکلے۔:D
بڑی مشکل سے کافی محنت کے بعد مجھے ایک لفظ ملا۔
Loner
 
Solitudinarian
 
عرفان سعید

محفلین
Evaluation کی اردو کیا ہو سکتی ہے؟
بہتر ترجمہ تو سیاق و سباق کے اعتبار سے کیا جا سکتا ہے۔
جانچ، پرکھ، تخمینہ، پڑتال، تمحیص،
جانچ پڑتال
وغیرہ
تناظر یہ ہے کہ آپ evaluation deptt کو اردو میں کیا کہیں گے؟
شعبۂ تخمینہ کاری
شعبۂ جانچ پڑتال
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہتر ترجمہ تو سیاق و سباق کے اعتبار سے کیا جا سکتا ہے۔
جانچ، پرکھ، تخمینہ، پڑتال، تمحیص،
جانچ پڑتال
وغیرہ

شعبۂ تخمینہ کاری
شعبۂ جانچ پڑتال
اصل میں یہ evaluation کوالیٹیٹیو ہے۔ جیسے کوالٹی اشورنس ٹائپ۔
It's more of a monitoring and evaluation than assessments & analysis
سو تخمینہ کاری کی اصطلاح سے میرے ذہن میں کچھ اور آ رہا ہے جو quantitative جانچ پڑتال لگتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کئی برس بعد آپ کا موڈ اچھا دیکھنے کو ملا ۔۔۔ مالک آپ کو ہمیشہ ایسے ہی رکھے ۔۔۔! :)
ہائیں!! کیا مطلب فرقان بھائی؟ خادم اعلیٰ کو اکثر اچھے موڈ میں ہی بات کرتے دیکھا ہے سب سے۔ :) آپ کو کب کاٹ کھانے کو دوڑے ہیں؟؟ :)
 
Top