سترھویں سالگرہ انگلش نثر اور اردو شعر

سیما علی

لائبریرین
When we love, we always strive to become better than we are. When we strive to become better than we are, everything around us becomes better too.
Paulo Coelho
یہ جب ناول بھی پڑھا تھا جب بھی ہمیں یہ خیال آیا تھا کہ ؀کیا مسرور انور صاحب نے خوب کہا ہے
پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے
دل سے دنیا کے ہر ایک غم کو بھُلا دیتا ہے
پیار جب تک نہ ملا تھا مجھکو
ساری دنیا سے گلہ تھا مجھکو
اب شاہ صاحب بتایئں گے کہ اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے
 
یاسر شاہ

محفلین

بہت خوب بھئی بہت خوب۔ان میں سے کونسا آپ کا ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
سچ سچ بتائیے یہ آپ کا اپنا ہے؟
سچ نہیں بالکل ہمارا نہیں بھانجے ۔۔پر آواز وہی ہے جو دل سے نکلی وہ آپ شاعر حضرات لوگوں کے دل ہی کی تو بات کہتے ہیں ۔۔۔
وہ کرشن بہاری نور کہتے ہیں ؀
میں تو غزل سنا کے اکیلا کھڑا رہا
سب اپنے اپنے چاہنے والوں میں کھو گئے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
روفی بھائی اوزان درست ہیں۔یہ وہی بحر ہے:
عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی
میری وحشت تری شہرت ہی سہی
صحیح صحیح۔۔۔۔ ٹھیک ہو گیا۔
نیند سے آنکھ کھلی سیدھا محفل میں آیا، شعر پڑھا۔ فوری طور پر زبان پر اچھے سے یہ شعر نہ چڑھ رہا تھا۔ اسی لیے سمجھا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔
اب سمجھ آ جانے کے بعد سیما آپا کے شعر کی ریٹنگ بھی بدل دی 🤓
 
سیما علی

لائبریرین
One is loved because one is loved. No reason is needed for loving.
Paulo Coelho

کسی مانوس بندے سے کسی مانوس لمحے میں
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
 
صریر

محفلین
@صریر بھائی آپ ماشاءاللہ محفل میں سب کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔جزاک اللہ خیر۔ کوشش کریں کچھ اپنا بھی کہنے کی۔
شکریہ سر! کوشش تو کی تھی خصوصاً اس لڑی کے لئے کچھ لکھنے کی۔ لیکن کچھ پیش کرنے کے لائق بن نہ پڑا۔
اپنے خیالات ہوں تو آسانی سے موزوں ہو جاتے ہیں، بلکہ موزوں ہی چلے آتے ہیں۔ لیکن دوسروں کے خیالات موزوں کرنےمیں تو الفاظ بھی دامن چراتے نظر آتے ہیں۔ لیکن مشق سخن کے لئے یہ طریقہ کار بہت خوب ہے، ان شاء اللہ کچھ بن پڑا تو ضرور پیش کروں گا!
 
یاسر شاہ

محفلین
آپ نے یوں کہا تھا:
اک مانوس سے شخص سے اک مانوس لمحے میں
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے

کسی مانوس بندے سے کسی مانوس لمحے میں
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
میں نے بس ایک لفظ بدلا اور کیا۔

کرشمہ محبت کا تب مانیں جب شعر یوں ہوتا:
کسی منحوس بندے سے کسی منحوس لمحے میں

بالکل صائب بات ہے آپ کی ۔
ہو بہو نہ سہی قریب تر سہی مگر کوشش کریں۔ایک ضمنی بات یہ ہے کہ اردو میں مایوس اور غمگین اشعار کی بھرمار ہے۔کھڑکیاں کھولی جانی چاہییں جن سے تازہ ہوا کے جھونکے داخل ہوں خواہ مختلف زبانوں کے ادب سے۔اس طرح کم از کم ان کو بھی سراہا جا رہا ہے جن سے کہ استفادہ کیا جارہا ہے۔ہمارے بڑے شعرا نے جن میں غالب اور اقبال بھی شامل ہیں کچھ فارسی اشعار سے ہو بہو ترجمے کر کے اردو اعلیٰ اشعار کہہ ڈالے ہیں اور ان بھلے مانسوں کا نام تک نہیں لکھا کہ جن سے استفادہ کیاگیا۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ نے یوں کہا تھا:
اک مانوس سے شخص سے اک مانوس لمحے میں
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے

میں نے بس ایک لفظ بدلا اور کیا۔

کرشمہ محبت کا تب مانیں جب شعر یوں ہوتا:
کسی منحوس بندے سے کسی منحوس لمحے میں
محبت کی نہیں جاتی محبت ہو ہی جاتی ہے
توبہ کریں
منحوس بندے سے محبت کرکے مرنا ہے
پر جب ہونا ہو تو منحوس سے بھی ہو ہی جاتی ہے 🥲
یہ بھی اعجازِ محبت ہے منحوس کو کبھی کبھی مانوس بھی سمجھ لیا ہے بندہ کیونکہ محبت تو اندھی نہیں بلکہ آندھی طوفان کی طر ح ہوتی ہے بندے کو نحوست نظر ہی نہیں آتی
 
Top