انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش: چیمپئنز ٹرافی،پہلامیچ

ابن توقیر

محفلین
بنگلہ دیش کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز ہوا چاہتا ہے.
 

ابن توقیر

محفلین
وارم.اپ میچز میں تگڑے اہداف کا تعاقب آسانی سے کیا جاتا رہا دیکهئے آج سے شروع ہونے والے اس بڑے ٹورنامنٹ میں شائقین کو کس طرح کا کهیل، انجوائے کرنے کے لیے، ملتا ہے.
 

ابن توقیر

محفلین
پانچویں اوور میں دو عدد چوکے شریف دیکهنے کو ملیں ہیں. چهٹے اوور کا کهیل جاری 16 رنز ہوچکے ہیں.سرکار جی 11 تمیم جی 4.
 

ابن توقیر

محفلین
ابن توقیر جی بتائیں میچ کی کیا صورت حال ہے ؟؟ اور کتنا سکور کر سکتے ہیں ؟
18 اعشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز اور 1 آوٹ.تمیم 45 اور امرالقیس 19 پر کهیل رہے ہیں.اس وقت ٹائیگرز اچهی پوزیشن میں ہیں. اگر اسی طرح اپنی پویشن برقرار رکهنا چاہتے ہیں تو فہد بهائی والی بات کے ہدف کو 300 پلس کرنا ہوگا.
 

ابن توقیر

محفلین
بنگلہ دیشی ٹائیگرز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ جاری،تمیم اقبال اس وقت 96 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ مشفیق الرحیم 59 رنز بناچکے ہیں۔ان دونوں بلے بازی کی ساجھے داری 112 رنز کی ہوچکی ہے۔مجموعی سکور 207 رنز اور 2 کھلاڑی آوٹ۔38 اوورز کا کھیل مکمل ہونے والا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
تمیم اقبال 128 رنز کی شاندار اننگز جبکہ مشفیق الرحیم 79 رنز کی زبردست اننگز کھیل کرواپس روانہ ہوچکے ہیں۔شکیب الحسن اور شبیررحمان،اپنی ٹیم کے لیے آخری اوورز میں سکوربورڈ پر رنز میں اضافے کے لیے،وکٹ پر موجود ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
مشفیق اور تمیم کی جوڑی ٹائیگرز کو کافی اچھی پوزیشن پر لے آئی تھی پر ان کے یکے از دیگرے واپس جانے کے بعد سکور کے اضافے میں قدرے سستی آئی ہے۔48 اوورز میں 287 رنز اور 5 کھلاڑی آوٹ۔مجموعی سکور 300 کے آگے پیچھے رہے گا مگر وارم اپ میچز کے نتائج دیکھے جائیں تو یہ ایک آسان ہدف ثابت ہوسکتا ہے۔
دیکھئے ٹائیگرز انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے کی روایت برقرار رکھتے ہیں کہ نہیں۔ویسے اب تو ان کی جیت کو "اپ سیٹ" کے ٹیگ سے باہرکردینا چاہیے کہ اپنے کھیل میں وہ اچھی خاصی بہتری لاچکے ہیں۔
 
Top