انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

اننگ بریک!!
298 کے مجموعے پر پوری برطانوی ٹیم پویلین لوٹ گئے- اگرچہ اسکور اب بھی بڑا نہیں لیکن ڈیڑھ سیشن کے پرفارمنس کے بعد یہ بلاشبہ بہت اچھا اسکور ہے-
ٹیم لنکا سے امید تو نہیں لیکن اگر وہ یہاں 100+ رنز کی برتری حاصل کر لیں تو کیا ہی بات ہے- ویسے برتری 1 رن کی بھی لے لیں تو بہت ہے- کم از کم لیڈدیں مت-
 
Via cricinfo:

Rishabh : "Finally someone has reached a landmark. Congrats to Steven Finn on scoring 200 runs...

یاز بھائی بھائی حوصلہ رکھیں دیکھیں فن صاحب نے بھی آج ایک مائل سٹون عبور کیا- اگلی اننگ میں کک بھائی بھی پہنچ ہی جائیں شائد-
 
arifkarim بھائی
پانچ سلپ کیساتھ جمی اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے ہاتھ سے نکلی مچلتی پھسلتی رتی گیند اور سامنے بلے باز کا کلاسیکل رقص ایک پاؤں آگے دوسرا پیچھے- اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا بھلا- شاندار است--
 
دنیش کرونارتنے جو کہ کریز پر یوں محسوس کر رہے تھے جیسے مچھلی بنا پانی کے بالآخر آؤٹ ہونے میں کامیاب-
لنکا 10/1
 
آخری تدوین:
دوسرا دن ، ٹی بریک--
لنکا 43/3
ٹرائل بائے 255 رنز
میتھیوز اور چندی مل کی یہ شراکت کافی اہم ہے- لنکن ٹیم میں یہی دو کھلاڑی ہیں جنکے آسرے ٹیم کچھ کر سکتی ہے،غلطی سے-
 
چندی مل کے پویلین لوٹ جانے کے بعد لنکا کے مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا - اب ساری ذمہ داری کپتان میتھیوز کے کندھے آن پڑی- دیکھیں وہ کب تلک سہارتے یہ بوجھ-
 
یاز

محفلین
اننگ بریک!!
298 کے مجموعے پر پوری برطانوی ٹیم پویلین لوٹ گئے- اگرچہ اسکور اب بھی بڑا نہیں لیکن ڈیڑھ سیشن کے پرفارمنس کے بعد یہ بلاشبہ بہت اچھا اسکور ہے-
ٹیم لنکا سے امید تو نہیں لیکن اگر وہ یہاں 100+ رنز کی برتری حاصل کر لیں تو کیا ہی بات ہے- ویسے برتری 1 رن کی بھی لے لیں تو بہت ہے- کم از کم لیڈدیں مت-

ایک تو سری لنکا کی بیٹنگ ویسے ہی فارغ تر ہے۔ اوپر سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی تباہ کن جوڑی اور وہ بھی اپنے ہوم گراؤنڈ پہ۔ لہٰذا لنکن لیڈ کی باتیں تو ایسے ہیں جیسے خواب کی باتیں وغیرہ۔
 
اس سیریز کے لئے بھارت سے بندے بھرتی کروائے ہیں لنکا والوں نے :biggrin:۔
اگر اجازت ہو تو طلب کرنے کوئ مضائقہ نہیں-
خیر کرونارتنے لکھنا تھا-
ایک تو سری لنکا کی بیٹنگ ویسے ہی فارغ تر ہے۔ اوپر سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی تباہ کن جوڑی اور وہ بھی اپنے ہوم گراؤنڈ پہ۔ لہٰذا لنکن لیڈ کی باتیں تو ایسے ہیں جیسے خواب کی باتیں وغیرہ۔
جی جی وہی تو - اب تو فالو آن اور اننگ کی شکست سے بچنا بھی بہت یے-
 
لہیرو تھرمانے اور چندی مل نے تیزی سے رنز بٹور کر کاؤنٹر اٹیک کی کوشش کی جس میں فلحال تو کامیابی حاصل ہوئی یے -
 
یاز

محفلین
لیکن اصل کامیابی دورِ جدید کی سوئنگ باؤلنگ کے فسوں گر جمی اینڈرسن کو ہوئی ہے، جس نے میتھیوز کا دھڑن تختہ کر دیا۔
 
یاز

محفلین
جیمز اینڈرسن نے بھی ایک سنگِ میل عبور کر ہی لیا۔ میتھیوز کی وکٹ کے بعد اینڈرسن کی وکٹس کی تعداد 435 ہو گئی ہے۔ کپیل دیو کی 434 وکٹوں کے عدد کو عبور کرنے کے بعد اب جیمز اینڈرسن ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں چھٹے نمبر پہ براجمان۔
 
یاز

محفلین
وہی ہوا، یعنی اینڈرسن اور براڈ کی جوڑی ایک بار پھر سری لنکن بلے بازوں پہ ٹوٹ پڑی۔
سری لنکا 90 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ۔
 
یاز

محفلین
نویں وکٹ بھی گرا لی گئی ہے۔ اگر سری لنکا تعاون پہ آمادہ ہو اور کک فالو آن نہ لے، تو آج ہی ایک دو مزید سنگِ میل بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
کک: 9980 رنز
ہیراتھ: 299 وکٹس
 
یاز

محفلین
دسویں وکٹ بھی 91 کے مجموعی سکور پہ گرا لی گئی۔
بڑے ہی ستم گر ہیں اینڈرسن اور سٹورٹ۔ اینڈرسن نے 5 وکٹیں لیں اور براڈ نے 4۔
آخری 6 وکٹس خزاں رسیدہ پتوں کی مانند صرف 14 رنز کے اندر گری ہیں۔
 
Top