انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
جیسے جیسے سری لنکا کا سکور بڑھ رہا ہے، ساتھ ہی شائقین ٹیسٹ کرکٹ کی امیدوں اور تمناؤں میں بھی بڑھوتری ہو رہی ہے، کہ شاید میچ چوتھے دن میں داخل ہو ہی جائے۔ نیز یہ کہ کک صاحب کو بھی اسی میچ میں موقع میسر آ ہی جائے۔
 
QUOTE="یاز, post: 1787030, member: 1797"]گویاکہ مینڈس نے ایج کرنے کا تہیہ وغیرہ کر رکھا ہے۔[/QUOTE]
جی جی وہی تو- ہلکی ہلکی بوندا بوندا جے ساتھ انہوں نے ایجز کی جھڑی بھی جاری رکھی البتہ دوسری سلپ میں گورا فیلڈر پھر سے کیچ پکڑنے میں ناکام-
 

یاز

محفلین
وکٹوں کی برسات ہنوز جاری است۔
سری لنکا کی چھٹی وکٹ بھی 101 کے مجموعی سکور پہ گر گئی۔ جمی اینڈرسن وکٹیں سمیٹنے کی دوڑ میں سب سے آگے۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے بعد دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لے چکا ہے۔
 

یاز

محفلین
انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کے ابھی تک وکٹوں کے پیچھے 9 شکار ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے اسی میچ میں 140 کی اننگز بھی کھیل چکا ہے۔
میری معلومات کے مطابق کرکٹ کی اتنی طویل تاریخ میں ابھی تک صرف ایک وکٹ کیپر ایک ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اور 10 شکار کا کارنامہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اور یہ کارنامہ 2013 میں اے بی ڈویلیئر نے پاکستان کے خلاف کیا تھا۔ میچ کا سکور کارڈ یہاں دیکھیں۔
 

یاز

محفلین
ساتویں وکٹ بھی گر گئی۔ یہ وکٹ سٹیون فِن کے حصہ میں آئی۔ مجموعی سکور 116 ہے اور اب وکٹوں، اوہ سوری چائے کا وقفہ ہو چکا ہے۔
سری لنکا ابھی بھی 91 رنز پیچھے ہے۔
 

یاز

محفلین
چائے کے وقفے کے بعد واپس آتے ہی سری لنکا نے سٹیون فِن کو 4 گیندوں پہ 2 وکٹیں عنایت کر دی ہیں۔ اب صرف آخری وکٹ باقی ہے۔
 

یاز

محفلین
اور سری لنکا کی دسویں وکٹ بھی گرا لی گئی۔
انگلینڈ ایک اننگز اور 88 رنز سے فتح یاب۔
اینڈرسن کی 10 وکٹیں۔
 
Top