علوی امجد
محفلین
میں لمبی چوڑی تیکنیکی باتیں تو نہیں جانتا لیکن میرے خیال میں اگر کوئی صاحب اس قسم کی پلگ ان بنا لیں جو م س ورڈ اور ایسے ہی دوسرے پروگراموں کے ساتھ متصل ہو کر ٹیکسٹ کو ویکٹر فارمیٹ میں کاپی کرنے کی خدمت انجام دے اور وہ بھی صرف ایک شارٹ کٹ کی کے ذریعہ تو یہ بلا شبہ عمومی استفادہ کے لیے ایک بہترین کام ہو گا اور نہ صرف کورل ڈرا بلکہ بہت سے دیگر ایسے پروگراموں کے استفادہ کنندگان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو اوپن ٹائپ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتے
ورڈ میں کوئی بھی ٹیکسٹ کاپی کیا جائے تو وہ ویکٹر امیج کی صورت میں کاپی ہوتا ہے۔ اب مسئلہ صرف ٹارگٹ ایپلی کیشن کا ہے کہ وہ کیسے اسے قبول کرتا ہے۔ میرے خیال میں تو اگر ورڈ میں لکھے ہوئے الفاظ کو کاپی کریں اور کورل ڈرا میں جاکر صرف Edit -> Paste Special میں جاکر Paste as Picture (Enhanced Metafile) کردیں تو وہ ویکٹر امیج کی صورت میں ہی پیسٹ ھوگا۔